Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-4 ایت نمبر
| اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا١ؕ لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ |
| آسان اُردو | یہی (لوگ )ہیں (کہ)وہ سچے مومنین ہیں اُن کے رب کے ہاں اُن کے لیے درجات اورمغفرت اور رزقِ کریم (عزت کی روزی) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہی لوگ ہیں جو حقیقت میں مومن ہیں۔ ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں، مغفرت ہے اور باعزت رزق ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ایسے ہی لوگ حقیقی مومن ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس بڑے درجے ہیں قصوروں سے درگزر ہے اور بہترین رزق ہے |
| احمد رضا خان | یہی سچے مسلمان ہیں، ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی |
| احمد علی | یہی سچے ایمان والے ہیں ان کے رب کے ہاں ان کے لیے درجے ہیں اور بخشش ہے اور عزت کا رزق ہے |
| فتح جالندھری | یہی سچے مومن ہیں اور ان کے لیے پروردگار کے ہاں (بڑے بڑے درجے) اور بخشش اور عزت کی روزی ہے |
| طاہر القادری | (حقیقت میں) یہی لوگ سچے مومن ہیں، ان کے لئے ان کے رب کی بارگاہ میں (بڑے) درجات ہیں اور مغفرت اور بلند درجہ رزق ہے، |
| علامہ جوادی | یہی لوگ حقیقتاصاحب هایمان ہیں اور ان ہی کے لئے پروردگار کے یہاں درجات اور مغفرت اور باعزّت روزی ہے |
| ایم جوناگڑھی | سچے ایمان والے یہ لوگ ہیں ان کے لیے بڑے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور مغفرت اور عزت کی روزی ہے |
| حسین نجفی | بے شک ایسے لوگ حقیقی مؤمن ہیں۔ ان کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں مرتبے ہیں۔ اور بخشش ہے اور بہترین روزی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Those: it is they who are the true believers. For them are degrees with their Lord and forgiveness and a provision honourable. |
| M.M.Pickthall: | Those are they who are in truth believers. For them are grades (of honour) with their Lord, and pardon, and a bountiful provision. |
| Saheeh International: | Those are the believers, truly. For them are degrees [of high position] with their Lord and forgiveness and noble provision. |
| Shakir: | These are the believers in truth; they shall have from their Lord exalted grades and forgiveness and an honorable sustenance. |
| Yusuf Ali: | Such in truth are the believers: they have grades of dignity with their Lord, and forgiveness, and generous sustenance: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی دو ایات سے تسلسل ہے
حقیقی مومنین کے اوصاف بیان کیے گے ہیں اور اگر یہ نہیں ہیں تو پھر اپنے ایمان کے بارے میں سوچنا چاہیے