Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Council-42 سورت الشوری ›Ayah No-19 ایت نمبر
| اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ |
| آسان اُردو | اللہ اپنے بندوں سے بہت نرم ہے. جس کو چاہتا ہے (رزق) دیتا ہے اور وہ بہت ہی قوی (طاقتور) زبردست طاقتور ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے، وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے، اور وہی ہے جو قوت کا بھی مالک ہے، اقتدار کا بھی مالک ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے جسے جو کچھ چاہتا ہے دیتا ہے، وہ بڑی قوت والا اور زبردست ہے |
| احمد رضا خان | اللہ اپنے بندوں پر لطف فرماتا ہے جسے چاہے روزی دیتا ہے اور وہی قوت و عزت والا ہے، |
| احمد علی | الله اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے جسے (جس قدر) چاہے روزی دیتا ہے اوروہ بڑا طاقتور زبردست ہے |
| فتح جالندھری | خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے |
| طاہر القادری | اللہ اپنے بندوں پر بڑا لطف و کرم فرمانے والا ہے، جسے چاہتا ہے رِزق و عطا سے نوازتا ہے اور وہ بڑی قوت والا بڑی عزّت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو بھی چاہتا ہے رزق عطا کرتا ہے اور وہ صاحبِ قوت بھی ہے اور صاحبِ عزت بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بڑا ہی لطف کرنے واﻻ ہے، جسے چاہتا ہے کشاده روزی دیتا ہے اور وه بڑی طاقت، بڑے غلبہ واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے جسے چاہتا ہے رزق عطا کرتا ہے وہ بڑا طاقتور (اور) زبردست ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah is Gentle Unto His bondmen: He provideth for whomsoever He will, and He is the Strong, the Mighty. |
| M.M.Pickthall: | Allah is gracious unto His slaves. He provideth for whom He will. And He is the Strong, the Mighty. |
| Saheeh International: | Allah is Subtle with His servants; He gives provisions to whom He wills. And He is the Powerful, the Exalted in Might. |
| Shakir: | Allah is Benignant to His servants; He gives sustenance to whom He pleases, and He is the Strong, the Mighty. |
| Yusuf Ali: | Gracious is Allah to His servants: He gives Sustenance to whom He pleases: and He has power and can carry out His Will. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت