Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-13 ایت نمبر
| هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًا١ؕ وَ مَا یَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنْ یُّنِیْبُ |
| آسان اُردو | وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے.اور نہیں کوئی نصیحت پکڑتا ماسوائے اُس کے جو (اُس کی طرف) توبہ کرتے ہوئے رجوع کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا اور تمہارے لیے آسمان سے رزق اتارتا ہے۔ اور نصیحت تو وہی مانا کرتا ہے جو (ہدایت کے لیے دل سے رجوع ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو |
| احمد رضا خان | وہی ہے کہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے روزی اتارتا ہے اور نصیحت نہیں مانتا مگر جو رجوع لائے |
| احمد علی | وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے اور سمجھتا وہی ہے جو (الله کی طرف) رجوع کرتا ہے |
| فتح جالندھری | وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو |
| طاہر القادری | وہی ہے کہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے روزی اتارتا ہے اور نصیحت نہیں مانتا مگر جو رجوع لائے |
| علامہ جوادی | وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لیے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے اور سمجھتا وہی ہے جو (الله کی طرف) رجوع کرتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | وہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے اور تمہارے لیےآسمان سے روزی اتارتا ہے، نصیحت تو صرف وہی حاصل کرتے ہیں جو (اللہ کی طرف) رجوع کرتے ہیں |
| حسین نجفی | وہ (اللہ) وہی ہے جو تمہیں اپنی (قدرت کی ) نشانیاں دکھاتا ہے اور تمہارے لئے آسمان سے رزق نازل کرتا ہے اور ان (نشانیوں) سے نصیحت صرف وہی حاصل کرتا ہے جو (اس کی طرف) رجوع کرتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | He it is who sheweth you His signs and sendeth down for you from the heaven provision. And none receiveth admonition save him who turneth in penitence. |
| M.M.Pickthall: | It is He who shows you His signs and sends down to you from the sky, provision. But none will remember except he who turns back [in repentance]. |
| Saheeh International: | It is He who shows you His signs and sends down to you from the sky, provision. But none will remember except he who turns back [in repentance]. |
| Shakir: | He it is Who shows you His signs and sends down for you sustenance from heaven, and none minds but he who turns (to Him) again and again. |
| Yusuf Ali: | He it is Who showeth you his Signs, and sendeth down sustenance for you from the sky: but only those receive admonition who turn (to Allah). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
شان الہی