اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-14 ایت نمبر

فَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ
آسان اُردو پس اللہ کو ہی پکارو دین (عبادت) کو اُسی کے لیے مخلص کرکے، چاہے نہ ماننے والے(کافرین) مخالف ہوں۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے لوگو !) اللہ کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابعداری خالص اسی کے لیے ہو چاہے کافروں کو کتنا برا لگے
ابو الاعلی مودودی (پس اے رجوع کرنے والو) اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو
احمد رضا خان تو اللہ کی بندگی کرو نرے اس کے بندے ہوکر پڑے برا مانیں کافر،
احمد علی پس الله کو پکارو اس کے لیے عبادت کو خالص کرتے ہوئے اگرچہ کافر برا منائیں
فتح جالندھری تو خدا کی عبادت کو خالص کر کر اُسی کو پکارو اگرچہ کافر برا ہی مانیں
طاہر القادری پس تم اللہ کی عبادت اس کے لئے طاعت و بندگی کو خالص رکھتے ہوئے کیا کرو، اگرچہ کافروں کو ناگوار ہی ہو،
علامہ جوادی لہٰذا تم خالص عبادت کے ساتھ خدا کو پکارو چاہے کافرین کو یہ کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو
ایم جوناگڑھی تم اللہ کو پکارتے رہو اس کے لیے دین کو خالص کر کے گو کافر برا مانیں
حسین نجفی پس اللہ ہی کو پکارو اس کے لئے دین کو (شرک و ریا سے) خالص کرتے ہوئے چاہے کافر ناپسند کریں۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore call Unto Allah, making religion for Him pure, though the infidels be averse.
M.M.Pickthall: Therefor (O believers) pray unto Allah, making religion pure for Him (only), however much the disbelievers be averse -
Saheeh International: So invoke Allah, [being] sincere to Him in religion, although the disbelievers dislike it.
Shakir: Therefore call upon Allah, being sincere to Him in obedience, though the unbelievers are averse:
Yusuf Ali: Call ye, then, upon Allah with sincere devotion to Him, even though the Unbelievers may detest it.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے