اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-20 ایت نمبر

وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ
آسان اُردو اور ہم نے تمہارے لیے اس (زمین)میں روزی کا ذریعہ بنایا ہے، اور اُن کے لیے بھی (روزی بنائی ہے) جن کو تم (لوگ) کچھ (رزق)نہیں دیتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اس میں تمہارے لیے بھی روزی کے سامان پیدا کیے ہیں اور ان (مخلوقات) کے لیے بھی جنہیں تم رزق نہیں دیتے۔
ابو الاعلی مودودی اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے، تمہارے لیے بھی اور اُن بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو
احمد رضا خان اور تمہارے لیے اس میں روزیاں کردیں اور وہ کردیے جنہیں تم رزق نہیں دیتے
احمد علی اوراس میں تمہارے لیے روزی کے اسباب بنا دیئے اوران کے لیے بھی جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو
فتح جالندھری اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے
طاہر القادری اور ہم نے اس میں تمہارے لئے اسبابِ معیشت پیدا کئے اور ان (انسانوں، جانوروں اور پرندوں) کے لئے بھی جنہیں تم رزق مہیا نہیں کرتے،
علامہ جوادی اور اس میں تمہارے لئے بھی اسبابِ معیشت قرار دئے ہیں اور ان کے لئے بھی جن کے تم رازق نہیں ہو
ایم جوناگڑھی اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنا دی ہیں اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو
حسین نجفی اور ہم نے اس میں تمہارے لئے بھی معاش کے وسائل بنائے اور ان کیلئے بھی جن کے روزی رساں تم نہیں ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: And We have appointed thereon for you livelihoods and also for those of whom ye are not the providers.
M.M.Pickthall: And we have given unto you livelihoods therein, and unto those for whom ye provide not.
Saheeh International: And We have made for you therein means of living and [for] those for whom you are not providers.
Shakir: And We have made in it means of subsistence for you and for him for whom you are not the suppliers.
Yusuf Ali: And We have provided therein means of subsistence,- for you and for those for whose sustenance ye are not responsible.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی قدرت و طاقت