Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-19 ایت نمبر
| وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ |
| آسان اُردو | اور زمین، اس کوہم نے پھیلادیا ہے اور ہم نے اس میں مضبوط پہاڑیا ں رکھ دیں اور ہم نے اس میں ہر موزوں چیز اُگائی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے، اور اس کو جمانے کے لیے اس میں پہاڑ رکھ دیے ہیں، اور اس میں ہر قسم کی چیزیں توازن کے ساتھ اگائی ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جمائے، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی |
| احمد رضا خان | اور ہم نے زمین پھیلائی اور اس میں لنگر ڈالے اور اس میں ہر چیز اندازے سے اگائی، |
| احمد علی | اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور اس پر پہاڑ رکھ دیے اوراس میں ہر چیز اندازے سے اگائی |
| فتح جالندھری | اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے اور اس میں ہر ایک سنجیدہ چیز اُگائی |
| طاہر القادری | اور زمین کو ہم نے (گولائی کے باوجود) پھیلا دیا اور ہم نے اس میں (مختلف مادوں کو باہم ملا کر) مضبوط پہاڑ بنا دیئے اور ہم نے اس میں ہر جنس کو (مطلوبہ) توازن کے مطابق نشو و نما دی، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے زمین کو پھیلادیا ہے اور اس میں پہاڑوں کے لنگر ڈال دیئے ہیں اور ہر چیز کو معینہ مقدار کے مطابق پیدا کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور اس پر (اٹل) پہاڑ ڈال دیئے ہیں، اور اس میں ہم نے ہر چیز ایک معین مقدار سے اگا دی ہے |
| حسین نجفی | اور ہم نے زمین کو پھیلا دیا اور اس میں پہاڑ گاڑ دیے اور اس میں ہر قسم کی چیزیں نپی تلی اگائیں۔ |
| M.Daryabadi: | And the earth! We have stretched it out and have cast thereon mountains firm, and We have caused to spring up thereon everything weighed. |
| M.M.Pickthall: | And the earth have We spread out, and placed therein firm hills, and caused each seemly thing to grow therein. |
| Saheeh International: | And the earth - We have spread it and cast therein firmly set mountains and caused to grow therein [something] of every well-balanced thing. |
| Shakir: | And the earth-- We have spread it forth and made in it firm mountains and caused to grow in it of every suitable thing. |
| Yusuf Ali: | And the earth We have spread out (like a carpet); set thereon mountains firm and immovable; and produced therein all kinds of things in due balance. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی قدرت و طاقت