روٹ الفاط: أ ت ی
Total/Searched:لانا
| فَاْتُوْا | اَتَیْتَ | |||||||||||||
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّنْ مِّثْلِهٖ١۪ | (تو) پھر اسطرح کی ایک سورت (تم بھی بنا کر)لے آﺅ، | قرآن پر شک کرنے والوں کے لیے | 2:23 |
| مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰیَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَیْرٍ مِّنْهَاۤ اَوْ مِثْلِهَا١ؕ .... | جو آیت(نشانی، حکم) میں سے ہم منسوخ کرتے ہیں یا اُس (آیت) کو بُھلوا دیتے ہیں، ہم اُس (آیت) سے بہتر یا اُسی (آیات) کی طرح کی لے آتے ہیں... | ایمان والوں کو خطاب | 2:106 |
| فَاعْفُوْا وَ اصْفَحُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖ١ؕ .... | چنانچہ تم ( اُن کو) معاف کر دو اور (ان سے) در گذر کروحتی کہ اللہ اپنا(کوئی دوسرا) حکم دے... | ایمان والوں کو خطاب | 2:109 |
| : | |||
| اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ اَیُّهَا النَّاسُ وَ یَاْتِ بِاٰخَرِیْنَ١ؕ | اے لوگو،اگر وہ چاہے، وہ تم کو ہٹا دے اوردوسروں کو لے آئے | منفرد آیت | 2:132 |
| وَ لَئِنْ اَتَیْتَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ بِكُلِّ اٰیَةٍ مَّا تَبِعُوْا قِبْلَتَكَ١ۚ | اوریقینََا اگرآپؐ اُن لوگوں کے پاس جن کو کتاب دی گی ہے تمام ثبوت (نشانیاں) بھی لائیں تو وہ آپؐ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے | قبلہ کی تبدیلی | 2:145 |
| كَمَثَلِ جَنَّةٍۭ بِرَبْوَةٍ اَصَابَهَا وَابِلٌ فَاٰتَتْ اُكُلَهَا ضِعْفَیْن | ،جیسے کہ مثال ہے ایک باغ کی جو اُونچی جگہ پر ہو اُس (باغ) کو زور کی بارش لگے پھر اس کے پھل کو دوگنا لائے | اللہ کی رضا کے لیے خرچ | 2:265 |
| ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰةِ فَاتْلُوْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ | ( آپؐ )کہیں: تورات لاﺅ پھر اُس کو پڑھو اگر تم (بنی اسرائیل ) سچے ہو | بنی اسرائیل اور حلال حرام | 3:93 |
| حَتّٰى یَاْتِیَنَا بِقُرْبَانٍ تَاْكُلُهُ النَّارُ | منفرد ایت | 3:183 | |
| : | |||
| : | |||
| مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖ١ؕ | تو اللہ کے سوا کون معبودہے جو تمہیں یہ (چیزیں) لادے گا؟ | منفرد آیت | 6:46 |
| وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ | اور اُنہوں نے کہا: اے صالح ؑ ! اب ہم پر وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو | صالح کے بارے | 7:77 |
| ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَیْرِ هٰذَاۤ اَوْ بَدِّلْهُ | : (کہ) اس کی بجائے کوئی اور قرآن لاﺅ یا اس کو تبدیل کر و | آخرت کی ملاقات | 10:15 |
| اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَةٍ مِّثۡلِهٖ | یا وہ (مشرکین) کہتے ہیں: کہ اُس (یعنی آپؐ) نے اِس (قرآن) کو گھڑ لیا ہے؟ ّ | قرآن کی سچائی | 10:38 |
| وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِیْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ | اور فرعون نے کہا ( حکم دیا): کہ ہر جاننے والے( ماہر) جادو گر کو میرے پاس لایا جائے | موسی ہارون | 10:79 |
| قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ | (آپؐ) کہیں: تو پھر اسی طرح کی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بھی لے آﺅ | کافرین کو جواب قرآن کے متعلق | 11:13 |
| فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | ؛ اگر تُو سچوں میں سے ہے تو لے آ ہمارے پاس(وہ عذاب) جس کی تُو ہمیں دھمکی دیتا ہے | قوم کا نوحؑ کو جواب | 11:32 |
| قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ | اُس ( نوح) نے کہا: صرف اللہ ہی اُس(عذاب) کو تم پر لائے گا اگر وہ چاہے گا | نوحؑ کا جواب | 11:33 |
| وَ قَالَ الْمَلِكُ ائْتُوْنِیْ بِهٖۤ اَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِیْ١ۚ | اور بادشاہ نے کہا: اُس (یوسف ) کو میرے پاس لے آﺅ میں اُس کو اپنے لیے ہی مخصوص کر لوں | یوسفؑ کی کہانی | 12:54 |
| قَالَ ائْتُوْنِیْ بِاَخٍ لَّكُمْ مِّنْ اَبِیْكُمْ١ۚ | ااُس (یوسف) نے کہا: میرے پاس اپنے بھائی کو بھی لانا جوتمہارے والد سے ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:59 |
| لَتَاْتُنَّنِیْ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ یُّحَاطَ بِكُمْ١ۚ | کہ تم واقعی اُس(بھائی) کو میرے پاس لاﺅ گے، ماسوائے کہ تم گھیرلئے جاﺅ | یوسفؑ کی کہانی | 12:66 |
| عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَنِیْ بِهِمْ جَمِیْعًا١ؕ | ہو سکتا ہے اﷲ کہ اُن کو اکھٹا میرے پاس لے آئے | یوسفؑ کی کہانی | 12:82 |
| فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًا | پھر اس کو میرے والد کے چہرے پر ڈال دیناوہ (دوبارہ) دیکھنے والا ہو جائے گا؛ | یوسفؑ کی کہانی | 12:93 |
| وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ | ور یہ کسی رسول کے لیے(ممکن) نہیں تھا کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر ایک نشانی (یا معجزہ) لے آتا ہ | اپﷺ کے بارے میں | 13:38 |
| فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ | . پھر ہمارے پاس ایک واضح سند لاؤ | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:10 |
| وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ | . اور ہمارے لیے(ممکن) نہیں ہے کہ ہم اللہ کے حکم کے بغیر تمہیں ایک سند(ثبوت)لا دیں. | پہلے والے لوگوں کے احوال | 14:11 |
| اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۙ | اگر وہ چاہے تو وہ تمہیں مٹا دے اور نئی مخلوق لے آ ئے؛ | قدرت الہی | 14:19 |
| لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | (اور) اگر تُو صادقین (سچ بولنے والوں) میں سے ہے، تو ہمارے پاس فرشتوں سے کیوں نہیں آیا ہے؟ | کافرین کے بارے میں | 15:7 |
| وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ | ، اور بے شک! (قیامت کی) گھڑی واقعی آرہی ہے. پھر آپؐ درگذر کریں، اچھا درگذر کریں | شان باری تعالی | 15:85 |
| وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ | ،اور وہ اپنے مالک پربوجھ ہے، جس طرف بھی وہ(مالک) اُس کو بھیجے وہ(گونگا) اچھائی نہ لاتا ہو | دو بندوں کی مثال | 16:76 |
| عَلٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ | کہ وہ اس قرآن کی طرح کا (اور)لے آئیں، تو وہ اس (قرآن) کی طرح کا نہیں لا سکیں گے | انسان اور جنات مل کر بھی | 17:88 |
| عَلٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ | کہ وہ اس قرآن کی طرح کا (اور)لے آئیں، تو وہ اس (قرآن) کی طرح کا نہیں لا سکیں گے | انسان اور جنات مل کر بھی | 17:88 |
| اَوْ تَاْتِیَ بِاللّٰهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِیْلًاۙ | یا اللہ اور فرشتوں کو (ہمارے پاس) سامنے کر کے لاؤ؛ | لوگوں کا قران کا انکار | 17:92 |
| لَوْ لَا یَاْتُوْنَ عَلَیْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَیِّنٍؕ | : کیوں نہیں لاتے وہ کوئی واضح حکم (سند) ان (کے معبود ہونے) | اصحاب الکہف | 18:15 |
| فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ | پھر وہ دیکھے کہ کونسا کھانا خالص (پاک) ہے پھر اُس (کھانے) سے کچھ رزق تمہارے پاس لے آئے. | اصحاب الکہف | 18:19 |
| فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا٘ | پھر جب وہ اور آگے گئے، تو اُس (موسٰیؐ) نے اپنے نوکر سے کہا: ہمارے پاس ہماراناشتہ (کھانا) لاؤ | تاریخی آیت | 18:62 |
| اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِؕ | جھے لوہے کے ٹکڑے (تختے)لا دو۔۔۔ | ذی القرنین | 18:96 |
| قَالَ اٰتُوْنِیْۤ اُفْرِغْ عَلَیْهِ قِطْرًاؕ | ، تو اُس نے کہا: مجھے اس پر ڈالنے کے لیے پگھلا ہوا تانبہ لا کر دو | ذی القرنین | 18:96 |
| اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ | بے شک! میں نے ایک آگ دیکھی ہے. شاید میں اُس میں سے ایک انگارہ تمہارے پاس لاؤں | موسیؑ کے بارے | 20:10 |
| وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖؕ | اور وہ (لوگ)کہتے ہیں:کہ وہ اپنے رب کی طرف سے ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں لایا | لوگوں کا اعتراض | 20:133 |
| ۚفَلْیَاْتِنَا بِاٰیَةٍ كَمَاۤ اُرْسِلَ الْاَوَّلُوْنَ | . پھروہ ہمارے پاس ایک نشانی (ثبوت) لائے جیسا کہ پہلوں کو (نشانیوں کے ساتھ) بھیجا گیا تھا | نافرمان لوگوں کا کہنا | 21:5 |
| قَالُوْا فَاْتُوْا بِهٖ عَلٰۤى اَعْیُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَشْهَدُوْنَ | اُنہوں نے کہا: پھر اُس (ابراہیم ؐ) کو لوگوں کی آنکھوں کے سامنے لاؤ تاکہ وہ گواہی دیں | ابراہیمؑ کے بارے میں | 21:61 |
| بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ | .نہیں، ہم اُن کے پاس اُن کی نصیحت (قرآن) لائے ہیں پھر وہ اپنی نصیحت سے اعراض (کنارہ) کئے ہوئے ہیں | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:71 |
| بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ | نہیں، ہم اُن کے پاس سچائی (قرآن) لائے ہیں اور بے شک! وہ واقعی جھوٹے ہیں | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:90 |
| بَلْ اَتَیْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ | نہیں، ہم اُن کے پاس سچائی (قرآن) لائے ہیں اور بے شک! وہ واقعی جھوٹے ہیں | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:90 |
| وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ | اور جو لوگ باعصمت (با عزت) عورتوں کوالزام دیتے ہیں پھر چار گواہوں کو نہیں لاتے | الزام تراشی | 24:4 |
| ١ۚ فَاِذْ لَمْ یَاْتُوْا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓئِكَ عِنْدَ اللّٰهِ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ | پھرجب وہ گواہ نہیں لائے، تو پھر یہی (لوگ) اللہ کے نزدیک، وہ جھوٹے ہیں | تاریخی واقعہ | 24:13 |
| وَ لَا یَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اَحْسَنَ تَفْسِیْرًاؕ | اور وہ(کافرین) آپﷺ کے پاس کوئی مثال (دلیل) نہیں لاتے، ماسوائے کہ ہم آپﷺ کے پاس(اُس دلیل کی) سچائی سے اور (اُس کی) ایک بہتر تشریع (تفسیر) بھی لاتے ہیں | کافرین کا قرآن کے متعلق | 25:33 | قَالَ فَاْتِ بِهٖۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | (فرعون نے) کہا: اگر تُو(اے موسی ؑ) سچوں میں سے ہے تو پھر اُس (ثبوت) کو لاؤ | موسی ؑ کے بارے | 26:31 |
| یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ | (کہ) لے آئیں تمہارے پاس ہر عالم(ماہر) جادو گر کو | موسی کے بارے | 26:37 |
| مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | اور تُو کچھ نہیں ماسوائے ہماری طرح عام فانی انسان(بشر) کے. چنانچہ لے آ کوئی نشانی اگر تُو واقعی سچوں میں سے ہے | قوم ثمود | 26:154 |
| سَاٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ | میں اُس سے تمہیں کوئی خبر لاوں گا | موسیؑ کے بارے | 26:7 |
| اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ | یا تمہارے پاس کوئی گرم انگارہ لاوں گا تا کہ تم (اپنے آپ کو) گرم کر سکو۔ | موسیؑ کے بارے | 26:7 |
| اَوْ لَیَاْتِیَنِّیْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ | یا وہ واقعی میرے پاس (غیر حاضری کی) ایک واضح سند (بہانے) سے آئے گا. | سلیمانؑ کی فوج | 27:21 |
| قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا | اُس (سلیمان)نے کہا: اے سردارو! تم میں سے کون اُس عورت کا تخت میرے پاس لائے گا | سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا | 27:38 |
| اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ١ؕ | میں اس (تخت) کو آپ کے پاس لے آؤں گا اس سے پہلے کہ آپ کی طرف آپ کی آنکھ مڑے (یعنی پلک جھپکنے میں) | سلیمانؑ کی فوج اور ملکہ سبا | 27:40 |
| لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ | ؛ تاکہ میں اُس سے تمہارے پاس کوئی خبر لاؤں یا آگ سے ایک انگارہ تاکہ تم تاپ سکو | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:29 |
| قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ | (آپﷺ ان لوگوں سے)کہیں: اگر تم سچے ہو تو پھر اللہ کی طرف سے ایک ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے زیادہ ہدایت دیتی ہو کہ میں اُس کی پیروی کروں | (یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب) | 28:49 |
| مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍ١ؕ اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ | تو اللہ کے سوا کون معبودہے جو تمہیں روشنی لا دے. کیا پھر بھی تم نہیں سنتے ہو؟ | لوگوں سے سوال | 28:71 |
| مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِلَیْلٍ تَسْكُنُوْنَ فِیْهِ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ | تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں رات لا دے اُس میں تم آرام کر سکو. کیا پھر بھی تم نہیں دیکھتے ہو؟ | لوگوں سے سوال | 28:72 |
| مَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ١ | اورجس(شخص) کواللہ سے ملاقات کی اُمید ہے پھر واقعی اللہ کا (مقررہ کردہ) وقت آ رہاہے | یاد دہانی | 29:5 |
| فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ | پھر اُس کی قوم کا جواب ماسوائے اس کے کچھ نہ تھا کہ تو ہم پر اللہ کا عذاب لے آ | لوطؑ کے بارے | 29:29 |
| فَتَكُنْ فِیْ صَخْرَةٍ اَوْ فِی السَّمٰوٰتِ اَوْ فِی الْاَرْضِ یَاْتِ بِهَا اللّٰهُ١ؕ | ،پھر وہ(چیز) کسی چٹان میں ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں، اللہ اس کو لے آئے گا. | شان باری تعالی | 31:16 |
| اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۚ | اگر وہ چاہے تو وہ تمہیں (اے لوگو) مٹا دے اور(کوئی) نئی مخلوق لے آ ئے | شان الہی | 35:16 |
| فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ | اگر تم واقعی سچے ہو تو پھر اپنی (ثبوت والی) کتا ب لاؤ! | لوگوں سے سوال | 37:157 |
| وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ | ؛ اور کسی رسول کے لیے بھی یہ (ممکن) نہیں تھا کہ وہ اللہ کے حکم کے بغیر ایک نشانی (معجزہ) لے آتا، | آپﷺ کو حکم | 40:78 |
| فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ | اگر تم واقعی سچے ہو توپھر ہمارے باپ دادا کو(واپس) لا ؤ | لوگوں کا کہنا | 44:36 |
| اَنْ قَالُوا ائْتُوْا بِاٰبَآئِنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ | وہ کہتے ہیں: اگر تم واقعی ہی سچے ہو تو پھر ہمارے باپ دادا کو (واپس) لاؤ | ، تواُن کی حجت کچھ نہیں ہوتی | 45:25 |
| اِیْتُوْنِیْ بِكِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ هٰذَاۤ اَوْ اَثٰرَةٍ مِّنْ عِلْمٍ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ | اگر تم لوگ واقعی سچے ہو، تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب یاعلم میں سے کوئی نقش میرے پاس لاؤ. | (کہ اللہ کے سوا کسی اور کو بھی پکارا جا سکتا ہے) | 46:4 |
| فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ | اچھا اگر تم سچے ہو تو لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس کی دھمکی دے رہے ہو۔ | عاد کے متعلق | 46:22 |
| فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ | اگر وہ واقعی سچے ہیں، تو پھر وہ بھی اسطرح کی حدیث(کلام) تو لائیں | آپﷺ کے متعلق اور قرآن | 52:34 |
| اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ | یا کیا اُن کے پاس (آسمانوں تک) کوئی سیڑھی ہے جس میں وہ (احکامات کو) سن لیتے ہیں؟ پھر اُن کا کوئی سننے والا کوئی واضح حکم (سند) پیش کرے | ایک سوال | 52:38 |
| وَ لَا یَاْتِیْنَ بِبُهْتَانٍ یَّفْتَرِیْنَهٗ بَیْنَ اَیْدِیْهِنَّ وَ اَرْجُلِهِنَّ وَ لَا یَعْصِیْنَكَ فِیْ مَعْرُوْفٍ | ، اور نہ کوئی جھوٹ لائیں گی جو انہوں نے اپنے ہاتھوں اور اپنے پاؤں کے درمیان بنایا ہو، اور نہ ہی آپﷺ کی نیکی (کے کاموں) میں نافرمانی کریں گی، | مومنات کا حلف | 60:12 |
| قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ | (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا(سو چا): کہ اگر تمہارا (سارا) پانی غائب ہو جائے،تو پھر کون ہے جو تمہارے پاس بہتا ہواپانی لے آئے؟ | سوال | 67:30 |
| اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ١ۛۚ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآئِهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ | کیا اُن کے لئے (اللہ کے) شریک ہیں؟ تو پھر وہ اپنے شریکوں کو لائیں، اگر وہ واقعی سچے ہیں | ایک سوال | 68:41 |