Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Pen-68 سورت القلم ›Ayah No-41 ایت نمبر
| اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ١ۛۚ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآئِهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ |
| آسان اُردو | کیا اُن کے لئے (اللہ کے) شریک ہیں؟ تو پھر وہ اپنے شریکوں کو لائیں، اگر وہ واقعی سچے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا خدائی میں ان کے مانے ہوئے کچھ شریک ہیں (جو یہ ضمانت لیتے ہوں ؟) تو پھر لے آئیں اپنے ان شریکوں کو، اگر وہ سچے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یا پھر اِن کے ٹھیرائے ہوئے کچھ شریک ہیں (جنہوں نے اِس کا ذمہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں |
| احمد رضا خان | یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں |
| احمد علی | کیا ان کے معبود ہیں پھر اپنے معبودوں کو لے آئيں اگر وہ سچے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں |
| طاہر القادری | یا ان کے کچھ اور شریک (بھی) ہیں؟ تو انہیں چاہئے کہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں، |
| علامہ جوادی | یا ان کے لئے شرکائ ہیں تو اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکائ کو لے آئیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں |
| حسین نجفی | یا انکے کچھ آدمی (ہمارے) شریک ہیں؟ تو اگر وہ سچے ہیں تو پھر اپنے وہ شریک پیش کریں۔ |
| M.Daryabadi: | Have they associate gods? Then let them produce their associate gods if they say sooth! |
| M.M.Pickthall: | Or have they other gods? Then let them bring their other gods if they are truthful |
| Saheeh International: | Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful. |
| Shakir: | Or have they associates if they are truthful. |
| Yusuf Ali: | Or have they some "Partners" (in Allahhead)? Then let them produce their "partners", if they are truthful! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مسلمین اور مجرمین کے بارے میں