Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                    The Pen-68 سورت القلم ›Ayah No-42 ایت نمبر
| یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ |
| آسان اُردو | (اُس)دن جب پنڈلی سے کھول دیا جائے گا، اور وہ (مشرک) سجدے کی طرف بلائیں جائیں گے، پھر وہ (سجدے کا) اختیار نہ رکھیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن ساق کھول دی جائے گی، اور ان کو سجدے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ سجدہ کر نہیں سکیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس روز سخت وقت آ پڑے گا اور لوگوں کو سجدہ کرنے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے |
| احمد رضا خان | جس دن ایک ساق کھولی جائے گی (جس کے معنی اللہ ہی جانتا ہے) اور سجدہ کو بلائے جائیں گے تو نہ کرسکیں گے |
| احمد علی | جس دن پنڈلی کھولی جائے گی اور وہ سجدہ کرنے کو بلائے جائیں گے تو وہ نہ کر سکیں گے |
| فتح جالندھری | جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے |
| طاہر القادری | جس دن ساق (یعنی اَحوالِ قیامت کی ہولناک شدت) سے پردہ اٹھایا جائے گا اور وہ (نافرمان) لوگ سجدہ کے لئے بلائے جائیں گے تو وہ (سجدہ) نہ کر سکیں گے، |
| علامہ جوادی | جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انہیں سجدوں کی دعوت دی جائے گی اور یہ سجدہ بھی نہ کرسکیں گے |
| ایم جوناگڑھی | جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے |
| حسین نجفی | (وہ دن یاد کرنے کے لائق ہے) جب پنڈلی کھولی جائے گی (یعنی سخت وقت ہوگا) اور ان (کافروں) کو سجدہ کیلئے بلایا جائے گا تو (اس وقت) وہ سجدہ نہیں کر سکیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Remember the Day whereon the shank shall be bared and they shall be called upon to Prostrate themselves, but they shall not be able. |
| M.M.Pickthall: | On the day when it befalleth in earnest, and they are ordered to prostrate themselves but are not able, |
| Saheeh International: | The Day the shin will be uncovered and they are invited to prostration but the disbelievers will not be able, |
| Shakir: | On the day when there shall be a severe affliction, and they shall be called upon to make obeisance, but they shall not be able, |
| Yusuf Ali: | The Day that the shin shall be laid bare, and they shall be summoned to bow in adoration, but they shall not be able,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دن کی بات