Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-38 ایت نمبر
| قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ |
| آسان اُردو | اُس (سلیمان)نے کہا: اے سردارو! تم میں سے کون اُس عورت کا تخت میرے پاس لائے گا اس سے پہلے کہ وہ(لوگ) میرے پاس محکوم (فرمانبردار)ہو کر آئیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | سلیمان نے کہا : اے اہل دربار ! تم میں سے کون ہے جو اس عورت کا تخت ان کے تابع دار بن کر آنے سے پہلے ہی میرے پاس لے آئے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | سلیمانؑ نے کہا "“اے اہل دربار، تم میں سے کون اس کا تخت میرے پاس لاتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہو کر میرے پاس حاضر ہوں؟" |
| احمد رضا خان | سلیمان نے فرمایا، اے درباریو! تم میں کون ہے کہ وہ اس کا تخت میرے پاس لے آئے قبل اس کے کہ وہ میرے حضور مطیع ہوکر حاضر ہوں |
| احمد علی | کہا اے دربار والو تم میں کوئی ہے کہ میرے پاس اس کا تخت لے آئے اس سے پہلے کہ وہ میرے پاس فرمانبردار ہو کر آئيں |
| فتح جالندھری | سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے |
| طاہر القادری | (سلیمان علیہ السلام نے) فرمایا: اے دربار والو! تم میں سے کون اس (ملکہ) کا تخت میرے پاس لا سکتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر میرے پاس آجائیں، |
| علامہ جوادی | پھر اعلان کیا کہ میرے اشراف هسلطنت ! تم میں کون ہے جو اس کے تخت کو لے کر آئے قبل اس کے کہ وہ لوگ اطاعت گزار بن کر حاضر ہوں |
| ایم جوناگڑھی | آپ نے فرمایا اے سردارو! تم میں سے کوئی ہے جو ان کے مسلمان ہو کر پہنچنے سے پہلے ہی اس کا تخت مجھے ﻻدے |
| حسین نجفی | آپ نے کہا اے عمائدین سلطنت! تم میں سے کون ہے؟ جو اس (ملکہ سبا) کا تخت میرے پاس لائے قبل اس کے کہ وہ مسلمان ہوکر میرے پاس آئیں؟ |
| M.Daryabadi: | He said: O chiefs! which of you will bring unto me her throne, ere they come unto me submitting themselves? |
| M.M.Pickthall: | He said: O chiefs! Which of you will bring me her throne before they come unto me, surrendering? |
| Saheeh International: | [Solomon] said, "O assembly [of jinn], which of you will bring me her throne before they come to me in submission?" |
| Shakir: | He said: O chiefs! which of you can bring to me her throne before they come to me in submission? |
| Yusuf Ali: | He said (to his own men): "Ye chiefs! which of you can bring me her throne before they come to me in submission?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
حضرت سلیمان ؑ اور ملکہ شیبا کے بارے میں