اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-21 ایت نمبر

لَاُعَذِّبَنَّهٗ عَذَابًا شَدِیْدًا اَوْ لَاۡاَذْبَحَنَّهٗۤ اَوْ لَیَاْتِیَنِّیْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ
آسان اُردو میں واقعی اُسکو عذاب دوں گا، ایک شدید عذاب یا واقعی میں اُس کو ذبح کر ڈالوں گا یا وہ واقعی میرے پاس (غیر حاضری کی) ایک واضح سند (بہانے) سے آئے گا.
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی میں اسے سخت سزا دوں گا، یا اسے ذبح کر ڈالوں گا، الا یہ کہ وہ میرے سامنے کوئی واضح وجہ پیش کرے۔
ابو الاعلی مودودی میں اسے سخت سزا دوں گا، یا ذبح کر دوں گا، ورنہ اسے میرے سامنے معقول وجہ پیش کرنی ہو گی
احمد رضا خان ضرور میں اسے سخت عذاب کرو ں گا یا ذبح کردوں گا یا کوئی روشن سند میرے پاس لائے
احمد علی میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر دوں گا یا وہ میرے پاس کوئی صاف دلیل بیان کرے
فتح جالندھری میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے
طاہر القادری میں اسے (بغیر اجازت غائب ہونے پر) ضرور سخت سزا دوں گا یا اسے ضرور ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے پاس (اپنے بے قصور ہونے کی) واضح دلیل لائے گا،
علامہ جوادی میں اسے سخت ترین سزادوں گا یا پھر ذبح کر ڈالوں گا یا یہ کہ وہ میرے پاس کوئی واضح دلیل لے آئے گا
ایم جوناگڑھی یقیناً میں اسے سخت سزا دوں گا، یا اسے ذبح کر ڈالوں گا، یا میرے سامنے کوئی صریح دلیل بیان کرے
حسین نجفی (اگر ایسا ہی ہے) تو میں اسے سخت سزا دوں گا۔ یا اسے ذبح کر دوں گا۔ یا پھر وہ کوئی واضح دلیل (عذر) میرے سامنے پیش کرے۔
=========================================
M.Daryabadi: Surely I shall torment him with a severe torment, or I shall slaughter him, unless he bringeth unto me a warranty manifest.
M.M.Pickthall: I verily will punish him with hard punishment or I verily will slay him, or he verily shall bring me a plain excuse.
Saheeh International: I will surely punish him with a severe punishment or slaughter him unless he brings me clear authorization."
Shakir: I will most certainly punish him with a severe punishment, or kill him, or he shall bring to me a clear plea.
Yusuf Ali: "I will certainly punish him with a severe penalty, or execute him, unless he bring me a clear reason (for absence)."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت