اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر                    Jonah-10 سورت یونس               Ayah No-79 ایت نمبر

وَ قَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِیْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ
آسان اُردو اور فرعون نے کہا ( حکم دیا): کہ ہر جاننے والے( ماہر) جادو گر کو میرے پاس لایا جائے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور فرعون نے (اپنے ملازموں سے) کہا کہ : جتنے ماہر جادوگر ہیں ان سب کو میرے پاس لے کر آؤ۔
ابو الاعلی مودودی اور فرعون نے (اپنے آدمیوں سے) کہا کہ “ہر ماہر فن جادوگر کو میرے پاس حاضر کرو "
احمد رضا خان اور فرعون بولا ہر جادوگر علم والے کو میرے پاس لے آؤ،
احمد علی اور فرعون نے کہا میرے پاس ہردانا جادوگر کو لے آؤ
فتح جالندھری اور فرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ
طاہر القادری اور فرعون کہنے لگا: میرے پاس ہر ماہر جادوگر کو لے آؤ،
علامہ جوادی اور فرعون نے کہا کہ تمام ہوشیار ماہر جادوگروں کو میرے پاس حاضر کرو
ایم جوناگڑھی اور فرعون نے کہا کہ میرے پاس تمام ماہر جادوگروں کو حاضر کرو
حسین نجفی اور فرعون نے کہا (میرے ملک کے) تمام ماہر جادوگروں کو میرے پاس لاؤ۔
=========================================
M.Daryabadi: And Firawn said: bring unto me every magician knowing.
M.M.Pickthall: And Pharaoh said: Bring every cunning wizard unto me.
Saheeh International: And Pharaoh said, "Bring to me every learned magician."
Shakir: And Firon said: Bring to me every skillful magician.
Yusuf Ali: Said Pharaoh: "Bring me every sorcerer well versed."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؑ اور ہارون ؑ کے بارے میں