|
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا وَ لَنْ تَفْعَلُوْا فَاتَّقُوا النَّارَ
|
پھر اگر تم (یہ) نہیں کر سکتے ہو- اور تم ( اگرچاہو بھی تو یہ) ہرگز کر ہی نہیں سکتے ۔
|
قرآن کے کافرین کے لیے
|
2:24
|
|
|
|
|
:
|
|
|
|
|
:
|
|
فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَاۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا هُمْ فِیْ شِقَاقٍ١ۚ فَسَیَكْفِیْكَهُمُ اللّٰہ
|
پھر اگر وہ (اہل کتاب) اسی طرح ایمان لے آئیں جن پر تم ایمان لائے ہو، پھر وہ(اہلِ کتاب ) بھی واقعی صیح (راستے پر) ہیں اور اگر وہ پھر جائیں (نہ مانیں) تو پھر وُہ مخالفت میں ہیں، پس اللہ آپؐ کے لیے اُن (یہودیوں اور عیسایوں)کے خلاف کافی ہے
|
ایمان والوں کو حکم
|
2:137
|
|
فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ
|
پھر اگر وہ تم سے (وہاں) لڑیں تو پھر اُن کو قتل کر دو کافرین کی (ان حالات میں)یہی جزاء ہے
|
لڑائی کے بارے میں
|
2:191
|
|
فَاِنْ اُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْهَدْیِ١ۚ
|
پھر اگر تم(کسی وجہ سے )روک دیئے جاﺅ (یعنی نہیں کر سکتے ہو) پھر جو بھی میسر ہو ہدیہ(قربانی) کر دو،
|
حج اور عمرہ کے بارے
|
2:196
|
|
فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ
|
پھر اگر تم (ایمان والے)ڈگمگائے اس کے بعد کہ جو تمہارے پاس واضح ثبوت بھی(ہدایت کے ) آگئے تو پھر جان لو کہ بے شک اللہ طاقتور (اور)عقلمند ہے
|
محکم ایت کا تسلسل
|
2:208
|
|
فَاِنْ فَآءُوْ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
|
پھر اگر وہ (اس عرصے میں) رجوع کر لیں، توبے شک! اللہ غفور رحیم ہے
|
میاں بیوی کی علیحدگی
|
2:226
|
|
فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا یُقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ۙ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا فِیْمَا افْتَدَتْ بِهٖ
|
اور اگرتمہیں ڈر ہو کہ وہ(میا ں بیوی) اللہ کی حدود کو قائم نہیں رکھ سکیں گے، تو اُن دونوں(خاوند، بیوی) پر کوئی گناہ نہیں اُس میں جس سے(وہ بیوی) فدیہ (معاوضہ) دے (کر آزاد ہو جائے)
|
طلاق کے بارے
|
2:229
|
|
١ۚ فَاِنْ اَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِّنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَا١ؕ
|
ور اگر وہ (ماں باپ) باہمی رضامندی اور مشورے سے بچے کا دودھ چھڑانا چاہیں تو اُن دونوں پر کوئی گناہ نہیں ہے
|
بچے کی پرورش, ایت طلاق
|
2:233
|
|
فَاِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا١ۚ
|
پھر اگر تمہیں خوف ہو، تو پھر کھڑے(پیدل چلتے) ہوئے یا گھوڑوں کی پشت پر ( ہی نماز ادا کرلو)
|
صلوۃ یا نماز
|
2:239
|
|
فَاِنْ خَرَجْنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ فِیْ مَا فَعَلْنَ فِیْۤ اَنْفُسِهِنَّ مِنْ مَّعْرُوْفٍ١ؕ
|
پھر اگر وہ ( خودگھر سے) باہر نکلیں تو تم پر گناہ نہیں اُس میں جو وہ(بیوہ عورتیں) اپنے بارے میں دستور سے کریں
|
بیوہ کے بارے میں
|
2:240
|
|
فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ١ؕ
|
پھر اگر وہ (اہل کتاب)آپؐ سے حجت(بحث) کریں تو (آپؐ) کہیں: کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ کے لیے فرمانبردار کر لیا ہے اور جو میری پیروی کرتے ہیں(اُنہوں نے بھی)
|
اہل کتاب
|
3:20
|
|
فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اهْتَدَوْا١ۚ
|
پھر اگروہ فرمانبردار ہیں، تو پھر واقعی ان کو ہدایت دی جارہی ہے،
|
اہل کتاب
|
3:20
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْكٰفِرِیْنَ
|
پھر اگر وہ (لوگ) پھر جائیں، توپھر بے شک! اللہ کافرین(نہ ماننے والوں) کو پسند نہیں کرتا
|
کافرین کو دوست بنانا
|
3:32
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِالْمُفْسِدِیْنَ
|
پھر اگر وہ (بحث یا حجتیں کرنے والے سچائی سے ) پھر جائیں، توپھر بے شک! اللہ مفسدین (جھگڑا، فساد کرنے والوں) کو جانتا ہے
|
عیسی کے بارے میں
|
3:63
|
|
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ
|
پچھلی ایت سے تسلسل
|
3:184
|
|
وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ١ؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ١ۙ
|
جب میر ے بندے آپؐ سے میرے بارے میں پوچھتے ہیں، پھر بے شک میں قریب ہوں میں مانگنے والے کی پکار (دُعا) کا جواب دیتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے،
|
اللہ اور بندے کا تعلق
|
2:186
|
|
فَاِنْ كَانَ الَّذِیْ عَلَیْهِ الْحَقُّ سَفِیْهًا اَوْ ضَعِیْفًا اَوْ لَا یَسْتَطِیْعُ اَنْ یُّمِلَّ هُوَ فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّهٗ بِالْعَدْلِ١ؕ
|
پھر اگر جس پر قرضہ ہو رہا ہو کم عقل ہو یا کمزور (ضعیف )، یا قابل نہ ہو کہ وہ لکھوا سکے، تو پھر اُس کا ولی(سر پرست) برابری سے لکھوائے
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
فَاِنْ لَّمْ یَكُوْنَا رَجُلَیْنِ فَرَجُلٌ وَّ امْرَاَتٰنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَآءِ
|
پھر اگر دو مرد نہ ہوں تو پھر ایک مرد اور دو عورتیں اُن میں سے جن کو گواہی تمہیں قبول ہو
|
قرضہ لینا
|
2:282
|
|
فَاِنْ اَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْیُؤَدِّ الَّذِی اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهٗ وَ لْیَتَّقِ اللّٰهَ رَبَّهٗ١ؕ
|
پھر اگر تم میں سے بعض کسی کو امین(اعتماد والا) جانے(یعنی ضمانت کے بغیر قرضہ دے دے) تو پھر وہ واپس کرے جس کو امین سمجھا گیا ہو اُس کی امانت اور اپنے رب اللہ سے ڈرے
|
سودے و کاروبار
|
2:283
|
|
فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
|
پھر اگر وہ ( کافرین لڑائی کرنے سے) باز آ جائیں، تو پھربے شک اللہ غفور(معاف کرنے والا) رحیم(رحم کرنے والا) ہے
|
لڑائی کے بارے میں
|
2:192
|
|
وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ
|
اور جو بھی تم نیکی( کا کام )کرتے ہو پھربے شک! اللہ اُس سے باخبر ہے
|
محکم اور منفرد ایت
|
2:215
|
|
فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ١ؕ
|
پھر اگر وہ (خاوند) اُس (بیوی) کو طلاق دے ہی دے ، توپھر اس کے بعد وہ (بیوی) اُس(خاوند) کے لیے حلال نہیں حتی کہ وہ (بیوی) کسی دوسرے مرد سے نکاح کرے
|
طلاق کے بارے میں
|
2:230
|
|
١ؕ فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِمَاۤ اَنْ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنْ ظَنَّاۤ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰهِ١ؕ
|
پھر اگر وہ (دوسرا خاوند) اُس کو طلاق دے تو پھران دونوں پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ ایک دوسرے سے دوبارہ رجوع (نکاح) کر لیں اگر اُن (دونوں) کا خیال ہو کہ وہ (دونوں) اللہ کی (بنائی ہوئی)حدود کو( اب) قائم رکھ سکیں گے
|
طلاق کے بارے میں
|
2:230
|
|
فَاِنْ لَّمْ یُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
پھر اگر اس (باغ) کو زور کی بارش نہ پڑے تو ہلکی پھوار ہواور اللہ اُس کو دیکھتا ہے جو تم کرتے ہو
|
اللہ کی رضا کے لیے خرچ
|
2:265
|
|
فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ
|
پھر اگر تم (ایسا) نہیں کرتے ہو، تو پھر اللہ اور اُس کے رسولؐ کی طرف سے( تمہارے خلاف )جنگ کا اعلان ہے
|
سود کے بارے
|
2:279
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْهَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ
|
پھر اگر وہ (اہلِ کتاب) پھرجائیں، تو پھر (آپؐ) کہیں: گواہ رہنا کہ ہم (اللہ کے) فرمانبردار ہیں
|
اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ
|
3:64
|
|
فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُكُمْ١ؕ
|
پھر اگر تمہیں خوف ہو کہ تم(اتنی عورتوں میں) انصاف نہیں کر سکتے، تو پھر ایک یا جو تمہاری ملکیت میں ہوں
|
محکم ایت
|
4:3
|
|
فَاِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَیْءٍ مِّنْهُ نَفْسًا
|
پھر اگر وہ خود اس ( مہر) سے کوئی چیز تمہارے لئے چھوڑ دیں،
|
محکم ایت
|
4:4
|
|
فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْۤا اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ١ۚ
|
پھر اگر تم اُن سے پختہ عقل (شعور) دیکھو، تو پھر اُن کی طرف اُن کے مال حوالے کر دو؛
|
محکم ایت
|
4:6
|
|
فَاِنْ كُنَّ نِسَآءً فَوْقَ اثْنَتَیْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ١ۚ
|
اور اگر لڑکیاں دو سے اوپر(زیادہ)ہوں پھر اُن (لڑکیوں) کے لیے دوتہائی حصہ ہے اُس میں سے جو(ترکہ) چھوڑا ہو،
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
فَاِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُ١ۚ
|
پھر اگراُس(مرنے والے) کا بچہ نہیں ہے اور اُس کے والدین اُس کے وارث ہوں پھر اُس کی ماں کے لیے تیسرا (حصہ) ہے
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
١ۚ فَاِنْ كَانَ لَهٗۤ اِخْوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ
|
پھراگراُس (مرنے والے )کے بھائی ہوں پھر اُس کی ماں کے لیے چھٹا (حصہ) ہے،وصیت جو اُس(مرنے والے ) نے کی ہویا (اس کا)قرضہ( ادا کرنے )کے بعد(یہ تقسیم ہو گی)
|
محکم ایت
|
4:11
|
|
فَاِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ یُّوْصِیْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ
|
پھر اگر اُن کا بچہ ہو پھر تمہارے لیے اُس میں سے چوتھائی(حصہ) ہے جو وہ چھوڑیں بعد وصیت کے جو انہوں نے کی ہو یا قرضہ(جو اُن کے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ وَصِیَّةٍ تُوْصُوْنَ بِهَاۤ اَوْ دَیْنٍ١ؕ
|
پھر اگر تمہارا بچہ ہے تو اُن(بیویوں) کے لیے اُس میں سے آٹھواں(حصہ) ہے جو تم چھوڑو بعد وصیت کے جو تم نے کی ہو یاقرضے کے(جو تمہارے ذمے ہو)
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْ ذٰلِكَ فَهُمْ شُرَكَآءُ فِی الثُّلُثِ
|
، پھر اگر وہ (بہن بھائی) اَس(دو کی تعداد) سے زیادہ ہیں، تو پھر وہ تیسرے حصے میں حصہ دار (شریک) ہوں گے
|
محکم ایت
|
4:12
|
|
فَاِنْ شَهِدُوْا فَاَمْسِكُوْهُنَّ فِی الْبُیُوْتِ
|
پھر اگر وہ (گواہ فحاشی کے الزام کی تصدیق کے حق میں) گواہی دیں تو پھر اُن (عورتوں) کو گھروں میں محدود کر دو
|
عورتوں کی بے حیائی
|
4:15
|
|
فَاِنْ تَابَا وَ اَصْلَحَا فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمَا١ؕ
|
و پھردونوں کو سزا دو پھر اگر وہ توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں تو پھر اُن دونوں سے نظر اندازی کر دو(چھوڑ دو )
|
مردوں کی فحاشی
|
4:16
|
|
فَاِنْ كَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْئًا
|
پھر اگر تم اُن( عورتوں) کو ناپسند کرتے ہو پھر ہو سکتا ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرتے ہو
|
عورتوں کے بارے
|
4:19
|
|
فَاِنْ لَّمْ تَكُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْكُمْ
|
پھر اگر تم نے اُن( عورتوں) سے ہمبستری نہیں کی ہے، پھر تم پر گناہ نہیں
|
ممنوعہ عورتیں
|
4:23
|
|
فَاِذَاۤ اُحْصِنَّ فَاِنْ اَتَیْنَ بِفَاحِشَةٍ
|
پھر جب وہ (کنیزیں)شادی کر لیں اور وہ فحاشی کریں
|
خادمہ سے نکاح
|
4:25
|
|
١ۚ فَاِنْ اَطَعْنَكُمْ فَلَا تَبْغُوْا عَلَیْهِنَّ سَبِیْلًا١ؕ
|
پھر اگر وہ (عورتیں) تمہارا کہنا مانیں پھر تم اُن پر(سزا کا کوئی ) راستہ نہ چاہو
|
عورتوں کی بغاوت
|
4:34
|
|
١ۚ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ
|
پھر اگر تمہیں کسی چیز میں تنازعہ (اختلاف) ہو، تو پھر اس(چیز) کو اللہ اور رسولؐ کی طرف لوٹاﺅ
|
منفرد و محکم ایت
|
4:59
|
|
فَاِنْ اَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةٌ
|
پھر اگر تم پر پڑے کوئی مصیبت
|
دوغلاپن لوگوں کا
|
4:72
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْهُمْ
|
پھر اگر وہ منہ موڑ ( کردشمن بن) جائیں پھر اُن کو پکڑ لو اور اُن کو قتل کر دوجہاں بھی تم اُن کو پاﺅ
|
منافقین کے بارے
|
4:89
|
|
فَاِنِ اعْتَزَلُوْكُمْ فَلَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ
|
پھر اگر وہ تم سے الگ رہتے ہیں پھر وہ تم سے لڑائی نہیں کرتے ہیں
|
منافقین کے بارے میں
|
4:90
|
|
فَاِنْ لَّمْ یَعْتَزِلُوْكُمْ
|
پھر اگر وہ تم سے الگ نہ رہیں اور
|
منافقین کے بارے
|
4:91
|
|
١ؕ فَاِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٍّ لَّكُمْ
|
پھر اگر وہ (مقتول) اُن لوگوں سے ہو جو تمہارے دشمن ہوں
|
قتل خطاء
|
2:92
|
|
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ
|
پھر اگر تمہارے لیے اللہ سے ایک فتح (کامیابی) ہوتی ہے
|
منافقین
|
2:141
|
|
فَاِنْ كَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ١ؕ
|
اور اگر (مرنے والے کی) دو بہنیں ہوں تو پھر اُن(دونوں) کا دو تہائی (حصہ )ہے جو وہ (بھائی) ترکہ(وراثت) چھوڑتا ہے
|
وراثت کے بارے
|
4:175
|
|
فَاِنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ
|
پھر اگر وہ (قوم) اُس سے نکل جائے گی تو پھر ہم داخل ہوں گے
|
قوم موسی
|
5:22
|
|
فَاِنْ جَآءُوْكَ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْهُمْ١ۚ
|
پھر اگروہ آپؐ کے پاس آئیں تو(آپؐ) اُن کے درمیان فیصلہ کریں یا اُن سے اعراض کر لیں
|
یہودی کفر میں دوڑ لگانے والے
|
5:42
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ
|
پھر اگر وہ (اہل کتاب)پھر جائیں، تو جان لیں کہ اللہ صرف چاہتا ہے
|
قرآن سے فیصلے
|
5:49
|
|
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ
|
و پھر اگر تم ( احکامات سے) پھرتے ہو
|
محکم آیت
|
5:92
|
|
فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا
|
پھراگر اُن دونوں (گواہوں )پرایک گناہ معلوم ہوجائے توپھر
|
وصیت کے سلسلے گواہی
|
5:107
|
|
فَاِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تَبْتَغِیَ نَفَقًا فِی الْاَرْضِ
|
تو پھراگر آپؐ کا اختیار ہے تو آپؐ زمین میں ایک سرنگ
|
آپﷺ کے بارے
|
6:35
|
|
١ۚ فَاِنْ یَّكْفُرْ بِهَا هٰۤؤُلَآءِ
|
پھر اگر یہ ( موجودہ لوگ) ان(باتوں)سے کفر کرتے ہیں
|
آپﷺ سے پہلے انبیاء کرام
|
6:89
|
|
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ
|
پھر اگر وہ آپؐ کو جھٹلائیں تو (آپؐ) کہیں: تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے
|
آپﷺ کو حکم
|
6:147
|
|
فَاِنْ شَهِدُوْا فَلَا تَشْهَدْ مَعَهُمْ١ۚ
|
پھر اگر وہ گواہی دیں ،تو آپؐ اُن کے ساتھ گواہی نہ دیں
|
مشرکین
|
6:150
|
|
فَاِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوْفَ تَرٰنِیْ١ۚ
|
! پھراگر وہ (پہاڑ) اپنے مقام پر رہا، تو پھر تُو (اے موسی ؑ) مجھے بھی دیکھ لے گا
|
موسی کے بارے
|
7:143
|
|
فَاِنِ انْتَهَوْا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
|
، پھر اگر وہ (کافرین مسلمانوں کو تنگ کرنے سے )باز آ جائیں، تو پھربے شک! اللہ، جو وہ(کافرین) کرتے ہیں دیکھتا ہے
|
کافرین اگر باز نہ آ جائیں
|
8:39
|
|
فَاِنْ یَّكُنْ مِّنْكُمْ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ
|
پھر اگر تم میں سے سو بھی "صابرین " ہوئے
|
قتال کی ترغیب
|
8:66
|
|
فَاِنْ تُبْتُمْ فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ
|
، پھر اگر تم (مشرکین) توبہ کر لو، تو وہ تمہارے لیے بہترہے؛ اور اگر تم پھرتے ہو،
|
عام اعلان
|
9:3
|
|
فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ
|
پھر ا گر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوة دیں،
|
مشرکین کے خلاف اعلان جنگ
|
9:5
|
|
فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ
|
پھر اگر وہ (مشرکین)توبہ کر تے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوة دیتے ہیں
|
مشرکین
|
9:11
|
|
١ۚ فَاِنْ اُعْطُوْا مِنْهَا رَضُوْا
|
پھر اگر اُن کو اُن (صدقات) میں سے کچھ مل جائے تو وہ راضی ہیں،
|
جہاد سے جی چرانے والے
|
9:58
|
|
فَاِنْ یَّتُوْبُوْا یَكُ خَیْرًا لَّهُمْ١ۚ
|
پھر اگر وہ (منافقین )توبہ کر لیں تو یہ اُن کے لیے بہتر ہے؛ اور ا
|
منافقین کے متعلق
|
9:74
|
|
فَاِنْ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآئِفَةٍ مِّنْهُمْ
|
پھراگر اللہ آپؐ کواُن (منافقین) میں سے ایک جماعت کے پاس (اس جنگ سے) واپس لائے
|
منافقین
|
9:83
|
|
فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ
|
پھر اگر تم (مسلمان) اُن (منافقین )سے راضی ہو بھی جاﺅ،
|
جہاد سے بھاگنے والے
|
9:96
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ
|
پھراگر وہ (یعنی لوگ )پھرجاتے ہیں تو پھر (آپؐ) کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے کو
|
رسولﷺ
|
9:129
|
|
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ١ؕ
|
پھر اگر تم پھرتے ہو ،(تو) پھر میں تم سے (اللہ کا پیغام دینے کا) کوئی اجر نہیں مانگتا
|
نوحؑ کی کہانی
|
10:71
|
|
فَاِنْ كُنْتَ فِیْ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ
|
پھراگر آپؐ شک میں ہیں اُس بارے میں جو ہم نے آپؐ کی طرف(قرآن) نازل کیا ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
10:94
|
|
فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ
|
پھر اگر آپؐ نے ( اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارنا) کیا پھر آپؐ تب ظالمین (نافرمانبرداروں) میں سے ہوں گے
|
آپﷺ کو حکم
|
10:106
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ
|
پھر اگر تم پھرتے ہو (تو تمہاری مرضی) پھر واقعی میں تمہیں (وہ پیغام) پہنچا چکا ہوں جس کے ساتھ میں تمہاری طرف بھیجا گیا تھا،
|
ھودؑ کے بارے میں
|
11:57
|
|
فَاِنْ لَّمْ تَاْتُوْنِیْ بِهٖ فَلَا كَیْلَ لَكُمْ عِنْدِیْ وَ لَا تَقْرَبُوْنِ
|
پھر اگر تم اُس (بھائی) کو میرے پاس نہ لائے، پھر میرے ہاں سے نہ تمہارے لیے پیمائش ہو گی اور نہ ہی تم میرے قریب آسکو گے
|
یوسفؑ کی کہانی
|
12:60
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
|
پھراگر وہ(لوگ) مڑ(پھر)جاتے ہیں پھر صرف آپؐ پر(ذمہ) تو صاف طور پر (اللہ کا پیغام) بتا ناہے
|
آپﷺ جو حکم
|
16:82
|
|
قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیْ فَلَا تَسْــٴَـلْنِیْ عَنْ شَیْءٍ حَتّٰۤى
|
اُس (بندے)نے کہاپھر اگر تُو(موسٰیؐ) میری پیروی کرتا ہے تو پھر مجھ سے کسی چیز کا نہ پُوچھنا حتی
|
موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات
|
18:70
|
|
اَفَاۡئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ
|
. کیا پھر اگر آپﷺ مر گئے(تو) پھر وہ (لوگ) ہمیشہ(زندہ)رہیں گے؟
|
ایک حقیقت
|
21:34
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُكُمْ عَلٰى سَوَآءٍؕ
|
پھر اگر وہ پھرتے ہیں پھرآپﷺ کہیں: میں نے تو تمہیں برابری پر(یکساں) بتا دیا ہے
|
آپﷺ کے بارے
|
21:109
|
|
١ۚ فَاِنْ اَصَابَهٗ خَیْرُ اِ۟طْمَاَنَّ بِهٖ١ۚ
|
پھر اگر تو اُس کو اچھائی ملتی ہے تو وہ اس (اچھائی) سے مطمئن ہو جاتا ہے،
|
خیر اور آزمائش میں
|
22:11
|
|
رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ
|
ہمارے رب! ہمیں یہاں سے نکال دے! پھراگر ہم دوبارہ (گناہ) کریں پھر بے شک ہم ظالمین (نافرمانبردار) ہوں گے
|
اللہ کے احکامات سے بےخبر
|
23:107
|
|
فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِیْهَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوْهَا حَتّٰى یُؤْذَنَ لَكُمْ١ۚ
|
اور اگر تم اُن(گھروں) میں کسی کو نہیں پاتے ہو، پھر بھی اُن (گھروں)میں داخل نہ ہونا
|
معاشرتی اداب
|
24:28
|
|
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْهِ مَا حُمِّلَ وَ عَلَیْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ١ؕ
|
پھر اگر تم (لوگ)پھر جاتے ہو پھر اُس (رسولﷺ) پر تو(ذمہ داری) ہے جو اُس پرڈالی گی ہے،اور تم پر(ذمہ داری) ہے جو تم پر ڈالی گی ہے.ا
|
محکم ایت
|
24:54
|
|
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
|
پھر اگروہ (رشتہ دار) آپﷺ کی نافرمانی کریں، توپھر کہیں: بے شک!میں تو بری الذمہ ہوں اُس سے جو تم کرتے ہو
|
قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم
|
26:216
|
|
١ۚ فَاِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ١ۚ
|
پھر اگر تُو دس (حج)پورے کرے تو وہ تیری طرف سے ہو گا،
|
موسی ؑ اور فرعون کی کہانی
|
28:27
|
|
فَاِنْ لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكَ فَاعْلَمْ اَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَهْوَآءَهُمْ١ؕ
|
پھر اگر وہ آپﷺ کو جواب نہ دیں، تو پھر جان لیں کہ وہ صرف اپنی خواہشات کی ہی پیروی کرتے ہیں
|
(یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب)
|
28:50
|
|
فَاِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْۤا اٰبَآءَهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ فِی الدِّیْنِ وَ مَوَالِیْكُمْ١ؕ
|
پھر اگر تم اُن کے باپ نہیں جانتے ہوتو پھر (وہ) تمہارے بھائی ہیں دین میں اور تمہارے رفیق (دوست) ہیں
|
احکامات
|
33:5
|
|
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَةً مِّثْلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَؕ
|
پھر اگر وہ (مشرکین) منہ مو ڑجاتے ہیں، تو پھر کہیں: میں تمہیں ایک چیخ سے ڈراتا ہوں جیسے کہ عاد اور ثمود کی چیخ تھی(جو اُن پر آن پڑی)؛
|
آپﷺ کا کہنا
|
41:13
|
|
فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ
|
پس اگر وہ اب صبر کرتے ہیں، تو پھر بھی آگ ہی اُن کا ٹھکانا ہے؛ اور اگر وہ توبہ کر تے ہیں، تو پھر بھی وہ توبہ کرنے والوں میں سے نہیں ہو سکتے
|
اللہ کے دشمن
|
41:24
|
|
فَاِنِ اسْتَكْبَرُوْا فَالَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ یُسَبِّحُوْنَ لَهٗ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ هُمْ لَا یَسْئَمُوْنَ
|
پھر اگر وہ (مشرکین) تکبر کرتے ہیں (تو کوئی بات نہیں)۔۔۔ پھر جو آپﷺ کے رب کے پاس (فرشتے) ہیں، وہ اُس کی رات اور دن تسبیح کرتے ہیں، اور وہ تھکتے نہیں ہیں
|
شان باری تعالی
|
41:38
|
|
فَاِنْ یَّشَاِ اللّٰهُ یَخْتِمْ عَلٰى قَلْبِكَ١ؕ
|
پھر اگر اللہ چاہتا تو وہ آپﷺ کے دل پر مہر لگا دیتا. اور
|
اگر آپﷺ اللہ پر جھوٹ بناتے
|
42:24
|
|
١ۚ فَاِنْ تُطِیْعُوْا یُؤْتِكُمُ اللّٰهُ اَجْرًا حَسَنًا
|
؛ پھر اگر تم اطاعت کرو گے، تو اللہ تمہیں ایک بہت اچھا اجر دے گا؛ ا
|
تاریخی آیت
|
48:16
|
|
فَاِنْۢ بَغَتْ اِحْدٰهُمَا عَلَى الْاُخْرٰى
|
پھر اگر اُن میں سے ایک دوسری پر زیادتی کرے،
|
ایمان والوں کو ہدایت
|
49:9
|
|
فَاِنْ فَآءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَ اَقْسِطُوْا١ؕ
|
پھر اگر وہ (جماعت اللہ کے حکم کی طرف) آ جائے، تو اُن دونوں کے درمیان مساوات (عدل) سے صلح کرواؤ. اور تم (اس میں) انصاف کرو.
|
ایمان والوں کو ہدایت
|
49:9
|
|
١ؕ فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ
|
پس اگر تمہیں (کچھ) نہ ملے تو پھربے شک اللہ معاف (اور) درگزر کرتا ہے
|
احکامات
|
58:12
|
اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِاِیْمَانِهِنَّ١ۚ فَاِنْ عَلِمْتُمُوْهُنَّ مُؤْمِنٰتٍ فَلَا تَرْجِعُوْهُنَّ اِلَى الْكُفَّارِ١ؕ
|
. اللہ اُن کے ایمان سے باخبرہے. پھر اگر تمہیں اُن کے بارے میں علم ہو جائے کہ وہ مومن ہیں پھر اُن (عورتوں) کو کافرین کی طرف واپس نہ کرو
|
احکامات مہاجر مومنات کے بارے
|
60:10
|
|
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
|
اور اللہ کی اطاعت کرو اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو؛ پس اگر تم پھر جاتے ہو تو پھر ہمارے رسولﷺ پر(ذمہ داری) تو صرف واضح طور پر تبلیغ کر دینا ہے
|
(پھر مصیبت کے حالات میں)
|
64:12
|
|
فَاِنْ اَرْضَعْنَ لَكُمْ فَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ١ۚ
|
پھر اگر وہ تمہارے لئے بچے کو دودھ پلائیں تو پھر اُن کو اُن کی اجرت(معاوضہ) دو
|
طلاق اور عدت
|
65:6
|
|
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ
|
پھر اگر تمہارے پاس کوئی داؤ ہے، تو پھر مجھ پر چلا لو
|
یوم الفصل
|
77:39
|