Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   Fusilat-41 سورت حم السجدۃ ›Ayah No-24 ایت نمبر
| فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ |
| آسان اُردو | پس اگر وہ اب صبر کرتے ہیں، تو پھر بھی آگ ہی اُن کا ٹھکانا ہے؛ اور اگر وہ توبہ کر تے ہیں، تو پھر بھی وہ توبہ کرنے والوں میں سے نہیں ہو سکتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اب ان لوگوں کا حال یہ ہے کہ اگر یہ صبر کریں تب بھی آگ ہی ان کا ٹھکانا ہے اور اگر یہ معذرت چاہیں تو یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کی معذرت قبول کی جاتی ہے |
| ابو الاعلی مودودی | اس حالت میں وہ صبر کریں (یا نہ کریں) آگ ہی ان کا ٹھکانا ہو گی، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے تو کوئی موقع انہیں نہ دیا جائے گا |
| احمد رضا خان | پھر اگر وہ صبر کریں تو آگ ان کا ٹھکانا ہے اور اگر وہ منانا چاہیں تو کوئی ان کا منانا نہ مانے، |
| احمد علی | پس اگر وہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانہ آگ ہی ہے اور اگر وہ معافی چاہیں گے تو انہیں معافی نہیں دی جائے گی |
| فتح جالندھری | اب اگر یہ صبر کریں گے تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ اور اگر توبہ کریں گے تو ان کی توبہ قبول نہیں کی جائے گی |
| طاہر القادری | اب اگر وہ صبر کریں تب بھی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، اور اگر وہ (توبہ کے ذریعے اﷲ کی) رضا حاصل کرنا چاہیں تو بھی وہ رضا پانے والوں میں نہیں ہوں گے، |
| علامہ جوادی | اب اگر یہ برداشت کریں تو بھی ان کا ٹھکانا جہّنم ہے اور اگر معذرت کرنا چاہیں تو بھی معذرت قبول نہیں کی جائے گی |
| ایم جوناگڑھی | اب اگر یہ صبر کریں تو بھی ان کا ٹھکانا جہنم ہی ہے۔ اور اگر یہ (عذر اور) معافی کےخواستگار ہوں تو بھی (معذور اور) معاف نہیں رکھے جائیں گے |
| حسین نجفی | پس اب اگر وہ صبر کریں بھی تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور اگر وہ (خدا کو) راضی کرنا چاہیں تو وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہوں گے جن پر (اللہ) راضی ہوا۔ |
| M.Daryabadi: | Then if they are patient, the Fire is their home, and if they seek to please Allah, they will not be of those who are allowed to please Allah. |
| M.M.Pickthall: | And though they are resigned, yet the Fire is still their home; and if they ask for favour, yet they are not of those unto whom favour can be shown. |
| Saheeh International: | So [even] if they are patient, the Fire is a residence for them; and if they ask to appease [Allah], they will not be of those who are allowed to appease. |
| Shakir: | Then if they will endure, still the fire is their abode, and if they ask for goodwill, then are they not of those who shall be granted goodwill. |
| Yusuf Ali: | If, then, they have patience, the Fire will be a home for them! and if they beg to be received into favour, into favour will they not (then) be received. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے دشمنوں کے بارے میں
قیامت کے دن ان کی حالت