Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-34 ایت نمبر
| وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَؕ اَفَاۡئِنْ مِّتَّ فَهُمُ الْخٰلِدُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے آپﷺ سے پہلے کسی بشر کے لئے بھی دائمی ہونا نہیں بنایا. کیا پھر اگر آپﷺ مر گئے(تو) پھر وہ (لوگ) ہمیشہ(زندہ)رہیں گے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) تم سے پہلے بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہم نے کسی فرد بشر کے لیے طے نہیں کیا۔ چنانچہ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو کیا یہ لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اے محمدؐ، ہمیشگی تو ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کے لیے نہیں رکھی ہے اگر تم مر گئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟ |
| احمد رضا خان | اور ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کے لیے دنیا میں ہمیشگی نہ بنائی تو کیا اگر تم انتقال فرماؤ تو یہ ہمیشہ رہیں گے |
| احمد علی | اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنے نہیں دیا پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے |
| فتح جالندھری | اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو بقائے دوام نہیں بخشا۔ بھلا اگر تم مرجاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے |
| طاہر القادری | اور ہم نے آپ سے پہلے کسی اِنسان کو (دنیا کی ظاہری زندگی میں) بقائے دوام نہیں بخشی، تو کیا اگر آپ (یہاں سے) اِنتقال فرما جائیں تو یہ لوگ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی بشر کے لئے ہمیشگی نہیں قرار دی ہے تو کیا اگر آپ مرجائیں گے تو یہ لوگ ہمیشہ رہنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں دی، کیا اگر آپ مرگئے تو وه ہمیشہ کے لئے ره جائیں گے |
| حسین نجفی | اور ہم نے آپ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشگی نہیں دی۔ تو اگر آپ انتقال کر جائیں تو کیا یہ لوگ ہمیشہ (یہاں) رہیں گے؟ |
| M.Daryabadi: | And We appointed not for any human being before thee immortality; if thou then diest, are they to be immortals? |
| M.M.Pickthall: | We appointed immortality for no mortal before thee. What! if thou diest, can they be immortal? |
| Saheeh International: | And We did not grant to any man before you eternity [on earth]; so if you die - would they be eternal? |
| Shakir: | We granted not to any man before thee permanent life (here): if then thou shouldst die, would they live permanently? |
| Yusuf Ali: | We granted not to any man before thee permanent life (here): if then thou shouldst die, would they live permanently? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
آپﷺ کے بارے میں
ایک حقیقت کہ کوئی بھی دائمی نہیں ماسوائے اللہ باری تعالی کے