Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-35 ایت نمبر
| كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِؕ وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةًؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ |
| آسان اُردو | ہر نفس (جاندار) موت کا مزہ چکھے گا، اور ہم تمہیں (اے لوگو) بدی اور نیکی سے آزماتے ہیں، (جو) ایک آزمائش ہے. اور ہماری طرف ہی تم لوٹائے جاؤ گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اور ہم تمہیں آزمانے کے لیے بری بھلی حالتوں میں مبتلا کرتے ہیں، اور تم سب ہمارے پاس ہی لوٹا کر لائے جاؤ گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہر جان دار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ اور ہم تمہیں آزمانے کے لیے بری بھلی حالتوں میں مبتلا کرتے ہیں، اور تم سب ہمارے پاس ہی لوٹا کر لائے جاؤ گے۔ |
| احمد رضا خان | ہر جاندار کو مَوت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم اچھے اور بُرے حالات میں ڈال کر تم سب کی آزمائش کر رہے ہیں آخرکار تمہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے |
| احمد علی | ہر ایک جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تمہیں برائی اوربھلائی سے آزمانے کے لیے جانچتے ہیں اورہماری طرف لوٹائے جاؤ گے |
| فتح جالندھری | ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ اور ہم تو لوگوں کو سختی اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔ اور تم ہماری طرف ہی لوٹ کر آؤ گے |
| طاہر القادری | ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے، اور ہم تمہیں برائی اور بھلائی میں آزمائش کے لئے مبتلا کرتے ہیں، اور تم ہماری ہی طرف پلٹائے جاؤ گے، |
| علامہ جوادی | ہر نفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تو اچھائی اور برائی کے ذریعہ تم سب کو آزمائیں گے اور تم سب پلٹا کر ہماری ہی بارگاہ میں لائے جاؤ گے |
| ایم جوناگڑھی | ہر جان دار موت کا مزه چکھنے واﻻ ہے۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے |
| حسین نجفی | ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تمہیں برائی اور اچھائی کے ساتھ آزماتے ہیں (آخرکار) تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤگے۔ |
| M.Daryabadi: | Every soul is going to taste of death, and We shall prove you with evil and good as a temptation; and unto Us ye shall be returned. |
| M.M.Pickthall: | Every soul must taste of death, and We try you with evil and with good, for ordeal. And unto Us ye will be returned. |
| Saheeh International: | Every soul will taste death. And We test you with evil and with good as trial; and to Us you will be returned. |
| Shakir: | Every soul must taste of death and We try you by evil and good by way of probation; and to Us you shall be brought back. |
| Yusuf Ali: | Every soul shall have a taste of death: and We test you by evil and by good by way of trial. to Us must ye return. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
ایک حقیقت