اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 11-پارہ نمبر          The Repentance-9 سورت التوبۃ Ayah No-96 ایت نمبر

یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ١ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ
آسان اُردو وہ (منافقین) تمہارے لیے حلفیہ قسمیں کھاتے ہیں، تاکہ تم (مسلمان) اُن (منافقین)سے راضی ہو جاﺅپھر اگر تم (مسلمان) اُن (منافقین )سے راضی ہو بھی جاﺅ، پھر بے شک اللہ تو فاسق(نافرمانبردار) لوگوں سے راضی نہیں ہو گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ تمہارے سامنے اس لیے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے راضی ہوجاؤ، حالانکہ اگر تم ان سے راضی ہو بھی گئے تو اللہ تو ایسے نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوتا۔
ابو الاعلی مودودی یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تاکہ تم ان سے راضی ہو جاؤ حالانکہ اگر تم ان سے راضی ہو بھی گئے تو اللہ ہرگز ایسے فاسق لوگوں سے راضی نہ ہوگا
احمد رضا خان تمہارے آگے قسمیں کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ تو اگر تم ان سے راضی ہوجاؤ تو بیشک اللہ تو فاسق لوگوں سے راضی نہ ہوگا
احمد علی وہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے خوش ہو جاؤ اگر تم ان سے خوش بھی ہو جاؤ تو بھی الله نافرمانوں سے خوش نہیں ہوتا
فتح جالندھری یہ تمہارے آگے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے خوش ہو جاؤ لیکن اگر تم اُن سے خوش ہو جاؤ گے تو خدا تو نافرمان لوگوں سے خوش نہیں ہوتا
طاہر القادری یہ تمہارے لئے قَسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم ان سے راضی ہو جاؤ، سو (اے مسلمانو!) اگرتم ان سے راضی بھی ہوجاؤ تو (بھی) اﷲ نافرمان قو م سے راضی نہیں ہوگا،
علامہ جوادی یہ تمہارے سامنے قسم کھاتے ہیں کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ تو اگر تم راضی بھی ہوجاؤ تو خدا فاسق قوم سے راضی ہونے والا نہیں ہے
ایم جوناگڑھی یہ اس لیے قسمیں کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ۔ سو اگر تم ان سے راضی بھی ہوجاؤ تو اللہ تعالیٰ تو ایسے فاسق لوگوں سے راضی نہیں ہوتا
حسین نجفی یہ لوگ تمہارے سامنے قَسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے راضی ہو جاؤ۔ سو تم اگر ان سے راضی بھی ہو جاؤ تو اللہ تو کبھی فاسق (نافرمان) قوم سے راضی ہونے والا نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: They will swear unto you in order that ye may be well- pleased with them. Then if ye are well-pleased with them, verily Allah will not be well-pleased with an ungodly people.
M.M.Pickthall: They swear unto you, that ye may accept them. Though ye accept them, Allah verily accepteth not wrongdoing folk.
Saheeh International: They swear to you so that you might be satisfied with them. But if you should be satisfied with them - indeed, Allah is not satisfied with a defiantly disobedient people.
Shakir: They will swear to you that you may be pleased with them; but if you are pleased with them, yet surely Allah is not pleased with the transgressing people.
Yusuf Ali: They will swear to you that you may be pleased with them; but if you are pleased with them, yet surely Allah is not pleased with the transgressing people.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
عنوان منافقین جنہوں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ مل کر جہاد نہیں کیے حالانکہ وہ مومنین میں سے تھے
جو مالدار تھے اور جہاد بھی کر سکتے تھے مگر نہیں کرنا چاہتے تھے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
مستقبل کے بارے میں بتایا گیا کہ کیا وہ لوگ کہیں گے
ان کو فاسقین قرار دیا گیا