حرف جر: ب
Total/Searched:باللہ کے معنوں میں
| اٰمَنَّا بِاللّٰهِ | تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ | |||||||||||||
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَمَا هُمۡ بِمُؤۡمِنِيۡن | اور لوگوں میں سے ہیں جو کہتے ہیں: کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے، | اور وہ (یعنی منافق)مومنین سے نہیں ہیں | 2:8 |
| كَیْفَ تَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ كُنْتُمْ اَمْوَاتًا فَاَحْیَاكُمْ١ۚ | تم اللہ سے کسطرح کفرکر سکتے ہو اورتم تومردہ تھے پھراُسنے تمہیں زندگی دی | لوگوں سے سوال | 2:28 |
| مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا... | جو بھی کوئی اللہ پر اور یومِ آخر پر ایمان لاتا ہے اور وہ نیک کام کرتا ہے ، | مختلف مذاہب کا ذکر | 2:62 |
| قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْن | اُس (موسی علیہ سلام) نے کہا میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں (اس سے )کہ میں جاہلوں میں سے ہوں ! | موسی ؑ کا جواب | 2:67 |
| : | |||
| : | |||
| وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّ ارْزُقْ اَهْلَهٗ مِنَ الثَّمَرٰتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اور جب ابراہیم ؑ نے کہا : میرے رب ! اِس شہر (علاقے) کو امن والا (شہر) بنا اور اس کے رہنے والوں میں سے جو اللہ اور یومِ آخرپر ایمان لائیں،(انکو) پھلوں سے( رزق )دے | ابراہیم ؑ کے بارے میں | 2:126 |
| قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ.... | ( ایمان لانے والو) کہو: ہم ایمان لائے اللہ پر اور جو ( یعنی قرآن) ہماری طرف نازل کیا گیا اور جو (یعنی قرآن سے پہلے) ابراہیمؐ اوراسماعیل ؑ، اسحاق ؑاور یعقوبؑ اور قبیلوں (اسباط) کی طرف نازل کیا گیا تھا | ایمان والوں کو حکم | 2:136 |
| وَ لٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ وَ الْكِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ١ۚ | بلکہ نیک (انسان وہ )ہے جو اللہ اوریومِ آخر اور فرشتوں اور کتاب اور نبیوں پرایمان لائے | نیکی کی تعریف | 2:177 |
| وَ لَا یَحِلُّ لَهُنَّ اَنْ یَّكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ فِیْۤ اَرْحَامِهِنَّ اِنْ كُنَّ یُؤْمِنَّ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اور اگر وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہیں تو یہ ان(عورتوں) کے لیے حلال نہیں ہے کہ جو کچھ اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے اُس کو چھپائیں | میاں بیوی کی علیحدگی | 2:228 |
| ذٰلِكَ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | وہ (اایسا کرنا)، اس سے نصیحت ہے(اُسکو) جوتم میں سے اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے | طلاق کے بارے میں | 2:232 |
| فَمَنْ یَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰہ | پھر جو کوئی جھوٹے معبودوں(طاغوتوں) سے انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے | محکم آیت کا حصہ | 2:256 |
| كَالَّذِیْ یُنْفِقُ مَالَهٗ رِئَآءَ النَّاسِ وَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | جیسے کہ وہ (شخص) جو اپنا مال خرچ کرتا ہے لوگوں کے دکھلاوے کو اور اللہ اور یومِ آخر پر ایمان نہیں رکھتا ہے | اللہ کی راہ میں مال خرچ | 2:264 |
| كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ | ہر کوئی اللہ پراور اُس کے فرشتوں پراور اُس کی کتابوں پر اور اُس کے رسولوں پر ایمان لائے۔ | نازل ہوے پر ایمان | 2:285 |
| ١ۚ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ١ۚ وَ اشْهَدْ بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ | ہم اللہ پر ایمان لائے اور(اے عیسٰی ؑ) آپ گواہ رہنا کہ ہم مسلمان (یعنی اللہ کے فرمانبردار ) ہیں | عیسی کا پیغام | 3:52 |
| تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ | تم اچھائی کا کہتے ہو اور تم برائیوں سے منع کرتے ہو؛ اور تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو | ایمان والے لوگوں کو بتانا | 3:110 |
| یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | وہ(اہلِ کتاب میں سے اُمت قائمہ) اللہ اور یومِ آخر پر ایمان رکھتے ہیں | (اہلِ کتاب) | 3:114 |
| بِمَاۤ اَشْرَكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا١ۚ | اس وجہ سے جو وہ اللہ سے شرک کرتے ہیں جس کے بارے میں کوئی سند نازل نہیں کی گی ہے | کافرین کے بارے | 3:151 |
| یَظُنُّوْنَ بِاللّٰهِ غَیْرَ الْحَقِّ ظَنَّ الْجَاهِلِیَّةِ١ؕ | انہوں نے اﷲ کے متعلق ناحق ظن(گمان) کیا، (جو کہ )جاہلیت کے خیالات (تھے) | جنگ احد | 3:154 |
| فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١ۚ | پس اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاﺅ | اللہ کا طریقہ | 3:179 |
| وَ اِنَّ مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ | اور بے شک! اہل کتاب میں سے ہیں جو واقعی اللہ | اہل کتاب میں سے | 3:199 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا | اور اللہ حساب کرنے والے کے کافی ہے | محکم ایت | 4:6 |
| وَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اور اللہ پر اور نہ ہی یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں | دکھلاوے کا خرچ | 4:38 |
| وَ مَا ذَا عَلَیْهِمْ لَوْ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | اورا ن(ایسے لوگوں) پر کیا ہو جاتا اگر وہ اللہ پر اور یومِ آخر پر ایمان لے آئیں | دکھلاوے کا خرچ | 4:39 |
| ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَلِیًّا وَّ كَفٰى بِاللّٰهِ نَصِیْرًا | اور اللہ ایک دوست(ولی کے طور پر) کافی ہے، اور اللہ ایک مددگار( بھی )کافی ہے | اہل ایمان کو گمراہ کرنے والے | 4:45 |
| وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدِ افْتَرٰۤى اِثْمًا عَظِیْمًا | اور جو(انسان) اللہ سے شرک کرتا ہے پھرحقیقت میں وہ ایک گناہ عظیم ایجاد کرتا ہے | شرک | 4:48 |
| اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اگر تم واقعی اللہ اور یومِ آخر پر ایمان رکھتے ہو | منفرد و محکم ایت | 4:59 |
| ثُمَّ جَآءُوْكَ یَحْلِفُوْنَ١ۖۗ بِاللّٰہ | پھر وہ (منافقین) آپؐ کے پاس آتے ہیں اللہ کے حلف سے کہ | منفرد آیت | 4:62 |
| ذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللّٰهِ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ عَلِیْمًاۧ | یہ (ایسا کسی کے لیے ہونا) اللہ کی طرف سے فضل ہے، اور اﷲ کافی ہے (بحثیت )جاننے والا | انعام الہی | 4:70 |
| وَ اَرْسَلْنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوْلًا١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًا | اور ہم نے آپؐ کو لوگوں کے لیے ایک رسول (پیغام رساں) بھیجا ہے اور اللہ ایک گواہ کافی ہے | اللہ کی راہ میں لڑائی | 4:79 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | اور اللہ ایک وکیل کافی ہے | آپﷺ کوکہنا | 4:81 |
| وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا | جو کوئی بھی اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے پھروہ بے شک بہت زیادہ گمراہیوں کی طرف گمراہ ہو جاتا ہے | منفرد آیت | 4:116 |
| ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا | اور اللہ بحثیت ایک محافظ (وکیل) کے کافی ہے | منفرد آیت | 2:132 |
| وَ اعْتَصَمُوْا بِاللّٰهِ وَ اَخْلَصُوْا دِیْنَهُمْ لِلّٰہ | اور اللہ کے دامن کو پکڑ لیں اور اپنے دین(عبادت) کو اللہ کے لیے ہی خالص(مخصوص) کریں | منافقین کے لیے توبہ | 2:146 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یَكْفُرُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ | بے شک! جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولوں سے کفر(انکار) کرتے ہیں ، | حقیقی کافرین | 2:150 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ | اور جو لوگ اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں | رسولوں پر ایک جیسا ایمان | 2:152 |
| وَ الْمُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ؕ | اور وہ اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے ہیں | اہل کتاب کے بارے | 4:162 |
| ١ۚ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ یَشْهَدُوْنَ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ | اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور اللہ گواہ(کے طور پر)کافی ہے | منفرد آیت | 4:166 |
| فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ١۫ۚ | پس اللہ اور اُس کے رسولوں کو مان (یعنی تسلیم کر) لو | اہل کتاب | 4:171 |
| وَ كَفٰى بِاللّٰهِ وَكِیْلًا۠ۧ | اور اللہ ایک وکیل (محافظ کے) کافی ہے | اہل کتاب | 4:171 |
| فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ اعْتَصَمُوْا بِهٖ | پھر جہاں تک وہ لوگ جواللہ کو مانتے(یعنی تسلیم کرتے) ہیں اور اُس (اللہ کے دامن) کو مضبوطی سے پکڑ تے ہیں | منفرد آیت | 4:175 |
| اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ | کیا یہ وہ( لوگ) ہیں جو اپنے حلفوں میں اللہ کی سخت قسمیں کھاتے تھے | یہودیوں اور عیسایوں کی طرف بھاگنے والے | 5:53 |
| اَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ١ۙ | ، کہ ہم اللہ پر اور جو ہماری طرف نازل کیا گیا اور جو اس سے پہلے نازل کیا گیا تھا،(اِن سب) پر ایمان رکھتے ہیں، | اہل کتاب کا انتقام | 5:59 |
| غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ | (نہیں )اُن (یہودیوں) کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ لعنت زدہ ہیں اس وجہ سے جووہ کہتے ہیں، | یہودیوں کے خیالات | 5:64 |
| مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا | جو کوئی (شخص)بھی اللہ اور یوم آخر پر ایمان لاتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے | ایک اصول، منفرد آیت | 5:69 |
| اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ | بے شک! وہ جو(شخص) اللہ سے شرک کرتا ہے، | عیسی کا پیغام | 5:72 |
| وَ لَوْ كَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ النَّبِیِّ | اوراگر وہ( اہل کتاب) اللہ اورنبی ﷺاور | اہل کتاب | 5:81 |
| وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ | اور ہمیں کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور جو ہمارے پاس سچائی میں سے آیا ہے( اس) پر ایمان نہ لائیں | عیسایوں کے بارے | 5:84 |
| فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ اِنِ ارْتَبْتُمْ | پھر وہ اللہ کی قسم کھائیں: اگر تمہیں (گواہوں پر) شک ہو تو | وصیت کے بارے | 5:106 |
| فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا | پھر وہ اللہ کی قسم کھائیں ،(اور کہیں:) کہ واقعی ہماری گواہی اُن دونوں کی گواہی سے سچی ہے | وصیت کے سلسلے گواہی | 5:107 |
| وَ لَا تَخَافُوْنَ اَنَّكُمْ اَشْرَكْتُمْ بِاللّٰهِ | اور تم نہیں ڈرتے ہو کہ تم اللہ سے شرک کرتے ہو | ابراہیم ؑ کے بارے | 6:80 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ | اوروہ (مشرکین) اپنے پکے عہدوں میں اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں | واضح احکامات | 6:108 |
| وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا | اور کہ تم اللہ سے شرک کرو جس کے بارے کوئی حکم (سند) نازل نہیں ہوا ہے | حرام کردہ | 7:33 |
| قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْا١ۚ | اور موسی ؑ نے اپنی قوم سے کہا: اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو | موسی اور فرعون | 7:128 |
| فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ | پس اللہ اور اُس کے رسول ؐ پر ایمان لے آﺅ، نبیؐ، اُمی(ا ن پڑھ )، | نبی اکرمﷺ | 7:157 |
| الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ | جو(خود بھی) اللہ پر اور اُس کے الفاظ پر ایمان رکھتا ہے | نبی اکرمﷺ | 7:157 |
| فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ | ، تو پھر اللہ کی پناہ مانگ لیں | محکم آیت | 2:200 |
| اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ | اگر تم ( مسلمان)اللہ پر ایمان رکھتے ہو | تقسیم مال غنیمت | 8:41 |
| مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | جو(شخص) اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو | مسجد کو آباد کرنے والے | 9:18 |
| كَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | جیسے کہ جو (انسان)اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لاتا ہے، | ایک اصول | 9:19 |
| قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ | اہل کتاب میں سے اُن سے لڑائی کرو جو اللہ اور یوم آخر پر ایمان نہ رکھتے ہوں ، | مشرکین | 9:29 |
| وَ سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ | اور وہ اللہ کی قسمیں کھا تے ہیں: اگر ہماری اسطاعت ہوتی تو ہم واقعی تمہارے ساتھ نکلتے | تاریخی آیت | 9:42 |
| لَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | جو لوگ اللہ پر اور یومِ آخرپر ایمان رکھتے ہیں وہ آپؐ سے رخصت نہیں مانگتے | تاریخی آیت | 9:44 |
| اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ | صرف وہی لوگ ہی آپؐ سے رخصت مانگیں گے جو اللہ | تاریخی آیت | 9:45 |
| اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ بِرَسُوْلِهٖ | ماسوائے کہ بے شک اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسولؐ سے کفر کیا (یعنی نہیں مانا) ہے | جہاد سے جی چرانے والے | 9:54 |
| وَ یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمْ لَمِنْكُمْ١ؕ | اور وہ (منافقین) اللہ کی حلفیہ قسمیں کھا تے ہیں کہ بے شک وہ واقعی تم (مسلمانوں) میں سے ہیں | جہاد سے جی چرانے والے | 9:56 |
| یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ یُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ | وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مومنین کے لیے مخلص ہے | جہاد پر نہ جانے والے | 9:61 |
| یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ لِیُرْضُوْكُمْ١ۚ | وہ (منافقین) تمہارے لیے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تمہیں خوش کریں | جہاد پر نہ جانے والے | 9:62 |
| ١ؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ | ( آپؐ) کہیں: کیا تم کو (صرف) اللہ اور اُس کی آیات اور اُس کے رسولؐ سے ہی تم کو مذا ق کرنا تھا؟ | منافقین کے بارے | 9:65 |
| یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوْا١ؕ | وہ (منافقین) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اُنہوں نے کچھ(غلط) نہیں کہا | منافقین کے متعلق | 9:74 |
| ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ؕ | یہ اس وجہ سے ہے کہ بے شک اُنہوں نے اللہ اور اُس کے رسول سے کفر کیا ہے | صدقات میں مذاق کرنے والے | 9:80 |
| اِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ | بے شک! انہوں نے اللہ اور رسولؐ سے کفر کیا تھا | منافقین | 9:84 |
| وَ اِذَاۤ اُنْزِلَتْ سُوْرَةٌ اَنْ اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ | اور جب ایک سورت نازل کی جاتی ہے (کہ) : اللہ پر ایمان لاﺅ | منافقین | 9:86 |
| سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْهِمْ | جب تم (مسلمان) اُن (منافقین) کی طرف (جنگ سے) واپس آﺅ گے ،تو وہ تمہارے لیے اللہ کی (حلفیہ) قسمیں کھائیں گے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:95 |
| وَ مِنَ الْاَعْرَابِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | اور خانہ بدوش عربوں میں سے ہے جو اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتا ہے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:99 |
| فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًۢا بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَكُمۡ | اللہ ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان ایک گواہ کافی ہے ، | شرک کے بارے | 10:29 |
| وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ | اور موسی نے کہا: اے میرے لوگو! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو | موسی ہارون | 10:84 |
| وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ | اور میری (اس کے لیے )توفیق (بھلائی) نہیں ماسوائے (کہ) اللہ( کی طرف) سے ہو | شعیبؑ کے بارے میں | 11:88 |
| ١ؕ اِنِّیْ تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ | بے شک! میں نے اُن لوگوں کا طریقہ (مذہب) چھوڑ دیا ہے جو اللہ پر ایمان نہیں لاتے | یوسفؑ کی کہانی | 12:37 |
| مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نُّشْرِكَ بِاللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ | یہ ہمارے لیے (جائز) نہیں کہ ہم اللہ سے کسی چیز کا بھی شرک کریں | یوسفؑ کی کہانی | 12:38 |
| وَ مَا یُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَ هُمْ مُّشْرِكُوْنَ | اور اُن (لوگوں) میں سے اکثر اللہ پر ایمان نہیں رکھتے ماسوائے کہ وہ شرک بھی کرتے ہیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:106 |
| قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ | ( آپؐ) کہیں: اللہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے | آپﷺ کے بارے | 13:43 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ | وہ اللہ کی اپنے پکے حلفوں میں قسمیں کھاتے ہیں | (مشرکین) | 16:38 |
| مَنْ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِهٖۤ | جو (شخص) اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرتا ہے، | ماسوائے کہ جو (زبردستی)مجبور کر دیا جائے | 16:106 |
| وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ | اورآپؐ صبر کریں.اور آپؐ کا صبر نہیں ماسوائے کہ اللہ (کی مدد) سے ہے. اور آپؐ اُن (مشرکین) پر غمزدہ نہ ہوں | آپﷺ کو حکم | 16:127 |
| اَوْ تَاْتِیَ بِاللّٰهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِیْلًاۙ | یا اللہ اور فرشتوں کو (ہمارے پاس) سامنے کر کے لاؤ؛ | لوگوں کا قران کا انکار | 17:92 |
| قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْؕ | (آپؐ) کہیں: میرے درمیان اور تمہارے درمیان اللہ ہی ایک گواہ کافی ہے | لوگوں کا قران کا انکار | 17:96 |
| لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ | ) طاقت نہیں ہے ماسوائے اللہ کے | دو آدمیوں کی مثال | 18:39 |
| وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ | ؛ اور جو اللہ سے شرک کرتا ہے، پھر وہ جیسے کہ آسمان سے گر پڑا ہو | حج کے بارے میں | 22:31 |
| فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اعْتَصِمُوْا بِاللّٰهِ١ؕ | . پھر نماز قائم کرواور زکوۃ دو اور اللہ کومضبوطی سے تھامے رکھو. وہ | محکم ایت | 22:78 |
| اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ١ۚ | . اور اگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو | تو اللہ کے قانون کی پاسداری کرو | 24:1 |
| فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ | پھراُن میں سے ایک کی گواہی اللہ (کی قسم)سے چار شہادتوں کی ہو گی | بیویوں پر الزام | 24:6 |
| اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۙ | چار دفعہ اللہ (کی قسم) سے گواہی دے کہ بے شک وہ (خاوند) واقعی جھوٹوں میں سے ہے | بیویوں پر الزام | 24:8 |
| وَ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا | اور وہ (یعنی لوگ) کہتے ہیں: ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لائے، اور ہم نے اطاعت کی؛ | واضح آیات سے ہدایت | 24:47 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ لَیَخْرُجُنَّ١ؕ | اوروہ(لوگ) اپنے حلفوں میں اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر آپﷺ اُن کو حکم دیں گے، تو وہ واقعی(گھروں سے) باہر نکل آئیں گے. | ہدایت سے پھرنے والے | 24:53 |
| اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ | مومنین صرف وہی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں | مومنین کا وصف | 24:62 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَاْذِنُوْنَكَ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ١ۚ | . بے شک! وہ جو آپﷺ سے (مجمع سے جانے کی) اجازت مانگتے ہیں،یہی ہیں جو اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان رکھتے ہیں، | مومنین کا وصف | 24:62 |
| قَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ | اُنہوں نے کہا: اللہ کی قسم کھاؤ کہ واقعی ہم رات کو اُس (صالحؑ) پر اور اُس کے گھر والوں پر حملہ کر دیں گے | صالحؑ اور ثمود | 27:49 |
| اِذْ تَاْمُرُوْنَنَاۤ اَنْ نَّكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ نَجْعَلَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ | جب تم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ اللہ سے کفر کرو اور اُس کے ہمسر (رقیب، برابری کرنے والے) بناؤ. | قرآن پر ایمان | 34:33 |
| فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ | . پس تمہیں دنیاوی زندگی دھوکہ نہ دے، اور نہ ہی تمہیں ایک بڑا دھوکے باز (یعنی ابلیس) اللہ کے بارے میں دھوکہ دے | لوگوں کو وارننگ | 35:5 |
| وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ | اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے تھے، اپنی پکی قسمیں ک | مشرکین | 35:42 |
| تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ | تم مجھے اللہ سے کفر کرنے اور اُس سے شرک کرنے کی طرف بلاتے ہو مجھے اُس (یعنی ایسا کرنے)کے بارے علم نہیں ہے | قوم موسیؑ کے بارے | 40:42 |
| ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ | . پس تم اللہ کی پناہ مانگو بے شک! وہ، وہی، سنتا دیکھتا ہے | حکم | 40:56 |
| فَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ | پھرجب اُنہوں نے ہمارا عذاب دیکھا، اُنہوں نے کہا: کہ ہم اللہ واحد پرہی ایمان لاتے ہیں اور ہم انکار کرتے ہیں اُس سے جو ہم اُس سے شرک کیا کرتے تھے | پہلے والے لوگ | 40:84 |
| وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ | اور اگر آپﷺ کوشیطان سے کوئی وسوسہ لگے تو پھراللہ کی پنا ہ مانگ لیں. بے شک! وہ سنتا جانتا ہے | ایک اصول | 41:36 |
| الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِ١ؕ عَلَیْهِمْ دَآئِرَةُ السَّوْءِ١ۚ | وہ اللہ کے بارے میں سوچتے ہیں ایک بری سوچ. اُن پر ہی برائی کا دائرہ ہے (یعنی بری قسمت والے دن انہی ہی کے لیے ہیں) | منافقین اور مشرکین | 48:6 |
| لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِیْلًا | تاکہ تم اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ، اور تم اُس (اللہ) کی عزت کرو، اورتم اُس کی اہمیت سمجھو، اور تم صبح اور شام اُس کی بڑھائی کرو | آپﷺ کو ارسال کرنے کا مقصد | 48:9 |
| وَ مَنْ لَّمْ یُؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَعِیْرًا | اور جو (شخص) اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان نہیں رکھتا۔۔۔ پھربے شک! ہم نے نہ ماننے والوں کے لیے ایک بھڑکتی ہوئی آگ تیار کی ہے | جنگ میں نہ جانے والے | 48:13 |
| لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ | اکہ وہ اس (ہدایت اور دین) کو تمام مذہبوں (دینوں) پر ظاہر (غالب) کر دے. اور اللہ ایک گواہ کافی ہے | ایک حقیقت | 48:28 |
| اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ اَنْفِقُوْا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُّسْتَخْلَفِیْنَ فِیْهِ | اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لے آؤ، اور جس(چیز) میں اُس نے تمہیں نائب بنایا ہے اُس سے خرچ کرو | عام حکم | 57:7 |
| وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ١ۚ وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ | اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ لاتے اور رسولﷺ تمہیں بلاتا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ، | عام حکم | 57:8 |
| وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ | اور (دنیاوی) فضول خواہشات نے تمہیں دھوکے میں رکھا حتی کہ اللہ کا حکم (پورا ہونے کو) آ گیا؛ اور دھوکے باز (شیطان) نے تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکے میں ہی رکھا؛ | یوم حساب | 57:14 |
| وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ | اور وہ جو اللہ پر اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں، | یہی(ہیں)، وہ اللہ کے نزدیک سچے (وفادار)؛ | 57:19 |
| اُعِدَّتْ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ | ، اُن کے لئے تیار کی گی ہے جو اللہ اور اُس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں. | جنت | 57:21 |
| ذٰلِكَ لِتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ | یہ، اس لئے ہے کہ تم اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان رکھو. | میاں بیوی کے تعلقات | 58:4 |
| لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ | تم ایسے لوگ نہیں پاؤ گے کہ وہ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں دوستی کرتے ہوئے اُن(لوگوں) سے جواللہ اور اُس کے رسولﷺ کی مخالفت کرتے ہوں | ایک اصول | 58:22 |
| ١ۚ یُخْرِجُوْنَ الرَّسُوْلَ وَ اِیَّاكُمْ اَنْ تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ رَبِّكُمْ | اُنہوں نے رسولﷺ کو اور تمہیں (تمہارے گھروں سے) باہر نکال دیا ہے کہ تم اللہ پر جو تمہارا رب ہے، ایمان رکھتے ہو؟ | دوستی کے احکامات | 60:1 |
| حَتّٰى تُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗۤ | جب تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان نہیں لاتے ہو،۔۔۔ | دوستی کے احکامات | 60:4 |
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَكَ الْمُؤْمِنٰتُ یُبَایِعْنَكَ عَلٰۤى اَنْ لَّا یُشْرِكْنَ بِاللّٰهِ شَیْئًا | ے نبیﷺ! اگر مومن عورتیں آپﷺ کے پاس آئیں، تو وہ آپﷺ کو اس پر حلف دیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کریں گی | مومنات کا حلف | 60:12 |
| تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُمْ | تم اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ، اور تم اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کرو. | عذاب الیم سے بچاو | 61:11 |
| فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ | چنانچہ اللہ، اُس کے رسولﷺ اور جو نور(قرآن) ہم نے نازل کیا ہے اُس پر ایمان لے آؤ.اور اللہ، اُس سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو | احکامات | 64:8 |
| ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا یُّكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ | اور جو کوئی اللہ پر ایمان لاتا ہے اور نیک اعمال کرتا ہے، تو وہ اُس (انسان) کی برائیوں کو اُس سے دور کر دے گا | قیامت کے دن | 64:9 |
| مَاۤ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ یَهْدِ قَلْبَهٗ | اللہ کے حکم کے سوا کوئی مصیبت نہیں پڑتی ہے. اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے، تو وہ اُس کے دل کوہدایت دیتا ہے | (پھر مصیبت کے حالات میں) | 64:11 |
| ذٰلِكُمْ یُوْعَظُ بِهٖ مَنْ كَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ | . اس سے تمہیں نصیحت کی جاتی ہے جو کوئی بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے | طلاق اور عدت | 65:2 |
| وَ مَنْ یُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ وَ یَعْمَلْ صَالِحًا | . اور جو کوئی بھی اللہ پر ایمان لایا اور نیک اعمال کرتا ہے، | جنت میں داخل | 65:11 |
| اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ | بے شک! وہ اللہ پر ایمان نہیں رکھا کرتا تھا جو عظیم ہے | قیامت کے بارے | 69:33 |
| وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ | اورانہوں نے اُن (ایمان والوں) سے انتقام نہیں لیاماسوائے کہ وہ (ایمان والے) اللہ پر ایمان رکھتے تھے(جو) طاقتور تعریف والا ہے | خندقوں (کے کھودنے) والے | 85:8 |