اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Reality-69 سورت الحاقۃ Ayah No-33 ایت نمبر

اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ
آسان اُردو بے شک! وہ اللہ پر ایمان نہیں رکھا کرتا تھا جو عظیم ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ نہ تو خدائے بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا۔
ابو الاعلی مودودی یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
احمد رضا خان بیشک وہ عظمت والے اللہ پر ایمان نہ لاتا تھا
احمد علی بے شک وہ الله پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے
فتح جالندھری یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا
طاہر القادری بے شک یہ بڑی عظمت والے اللہ پر ایمان نہیں رکھتا تھا،
علامہ جوادی یہ خدائے عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھا
ایم جوناگڑھی بیشک یہ اللہ عظمت والے پرایمان نہ رکھتا تھا
حسین نجفی (کیونکہ) یہ بزر گ و برتر خدا پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily he was wont not to believe in Allah, the Mighty.
M.M.Pickthall: Lo! He used not to believe in Allah the Tremendous,
Saheeh International: Indeed, he did not used to believe in Allah, the Most Great,
Shakir: Surely he did not believe in Allah, the Great,
Yusuf Ali: "This was he that would not believe in Allah Most High.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے بارے میں
بائیں ہاتھ میں کتاب ملنے والے لوگ