Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-8 ایت نمبر
| وَ یَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ١ۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۙ |
| آسان اُردو | او ر سزا اُس (عورت)سے روک دی جائے گی اگروہ(بیوی) گواہی دے چار دفعہ اللہ (کی قسم) سے گواہی دے کہ بے شک وہ (خاوند) واقعی جھوٹوں میں سے ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور عورت سے (زنا کی) سزا دور کرنے کا راستہ یہ ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر یہ گواہی دے کہ اس کا شوہر (اس الزام میں) جھوٹا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص (اپنے الزام میں) جھوٹا ہے |
| احمد رضا خان | اور عورت سے یوں سزا ٹل جائے گی کہ وہ اللہ کا نام لے کر چار بار گواہی دے کہ مرد جھوٹا ہے |
| احمد علی | او رعورت کی سزا کو یہ بات دور کر دے گی کہ الله کو گواہ کر کے چار مرتبہ یہ کہے کہ بے شک اس پر الله کا غضب پڑے اگر وہ سچا ہے |
| فتح جالندھری | اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک یہ جھوٹا ہے |
| طاہر القادری | اور (اسی طرح) یہ بات اس (عورت) سے (بھی) سزا کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر (خود) گواہی دے کہ وہ (مرد اس تہمت کے لگانے میں) جھوٹا ہے، |
| علامہ جوادی | پھر عورت سے بھی حد برطرف ہوسکتی ہے اگر وہ چار مرتبہ قسم کھاکر یہ کہے کہ یہ مرد جھوٹوں میں سے ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اس عورت سے سزا اس طرح دور ہوسکتی ہے کہ وه چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ یقیناً اس کا مرد جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے |
| حسین نجفی | اور اس عورت سے یہ صورت شرعی حد کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ وہ (خاوند) جھوٹا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And it will revert the chastisement from her if she testifieth by Allah four times that verily he is of the liars. |
| M.M.Pickthall: | And it shall avert the punishment from her if she bear witness before Allah four times that the thing he saith is indeed false, |
| Saheeh International: | But it will prevent punishment from her if she gives four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the liars. |
| Shakir: | And it shall avert the chastisement from her if she testify four times, bearing Allah to witness that he is most surely one of the liars; |
| Yusuf Ali: | But it would avert the punishment from the wife, if she bears witness four times (with an oath) By Allah, that (her husband) is telling a lie; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے