اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Light-24 سورت النور  Ayah No-7 ایت نمبر

وَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ
آسان اُردو اور پھر پانچویں (،یہ کہے گا) کہ اُس پر اللہ کی لعنت اگر وہ جھوٹوں میں سے ہوا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ : اگر میں (اپنے الزام میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو۔
ابو الاعلی مودودی اور پانچویں بار کہے کہ اُس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ (اپنے الزام میں) جھوٹا ہو
احمد رضا خان اور پانچویں یہ کہ اللہ کی لعنت ہو اس پر اگر جھوٹا ہو،
احمد علی او رپانچویں مرتبہ یہ کہے کہ اس پر اللہ کی لعنت ہواگر وہ جھوٹا ہے
فتح جالندھری اور پانچویں بار یہ (کہے) کہ اگر وہ جھوٹا ہو تو اس پر خدا کی لعنت
طاہر القادری اور پانچویں مرتبہ یہ (کہے) کہ اس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹا ہو،
علامہ جوادی اور پانچویں مرتبہ یہ کہیں کہ اگر وہ جھوٹے ہیں تو ان پر خدا کی لعنت ہے
ایم جوناگڑھی اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اگر وه جھوٹوں میں سے ہو
حسین نجفی اور پانچویں مرتبہ یوں کہے کہ اس پر اللہ کی لعنت ہو اگر وہ (اپنے دعویٰ میں) جھوٹا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And the fifth, that the curse of Allah be upon him if he be of the liars.
M.M.Pickthall: And yet a fifth, invoking the curse of Allah on him if he is of those who lie.
Saheeh International: And the fifth [oath will be] that the curse of Allah be upon him if he should be among the liars.
Shakir: And the fifth (time) that the curse of Allah be on him if he is one of the liars.
Yusuf Ali: And the fifth (oath) (should be) that they solemnly invoke the curse of Allah on themselves if they tell a lie.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
(یعنی اگر خاوند الزام لگائے مگر اُس کے پاس گواہ موجود نہ ہوں تو اُس کو چار دفعہ اللہ کی قسم کھا کر کہنا پڑے گا
کہ وہ سچ بولتا ہے. اور پانچویں دفعہ یہ الفاظ کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت!)