Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹      The Mansions of the Stars-85 سورت البروج ›Ayah No-8 ایت نمبر
| وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ |
| آسان اُردو | اورانہوں نے اُن (ایمان والوں) سے انتقام نہیں لیاماسوائے کہ وہ (ایمان والے) اللہ پر ایمان رکھتے تھے(جو) طاقتور تعریف والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ ایمان والوں کو کسی اور بات کی نہیں، صرف اس بات کی سزا دے رہے تھے کہ وہ اس اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو بڑے اقتدار والا، بہت قابل تعریف ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے |
| احمد رضا خان | اور انھیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کے وہ ایمان لا ئے اللہ والے سب خو بیوں سرا ہے پر، |
| احمد علی | اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے |
| فتح جالندھری | ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے |
| طاہر القادری | اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہے، |
| علامہ جوادی | اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے |
| ایم جوناگڑھی | یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے |
| حسین نجفی | اورانہوں نے اہلِ ایمان کی کسی چیز کو ناپسند نہیں کیا (اور ان میں کوئی عیب نظر نہیں آیا) سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لائے جو غالب ہے (اور) سزاوارِ ستائش ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And they persecuted them for naught save that they believed in Allah, the Mighty, the Praiseworthy |
| M.M.Pickthall: | They had naught against them save that they believed in Allah, the Mighty, the Owner of Praise, |
| Saheeh International: | And they resented them not except because they believed in Allah, the Exalted in Might, the Praiseworthy, |
| Shakir: | And they did not take vengeance on them for aught except that they believed in Allah, the Mighty, the Praised, |
| Yusuf Ali: | And they ill-treated them for no other reason than that they believed in Allah, Exalted in Power, Worthy of all Praise!- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت