Chapter No 13-پارہ نمبر    ‹           Joseph-12 سورت یوسف         ›Ayah No-106 ایت نمبر
| وَ مَا یُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَ هُمْ مُّشْرِكُوْنَ |
| آسان اُردو | اور اُن (لوگوں) میں سے اکثر اللہ پر ایمان نہیں رکھتے ماسوائے کہ وہ شرک بھی کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان میں سے اکثر لوگ ایسے ہیں کہ اللہ پر ایمان رکھتے بھی ہیں تو اس طرح کہ وہ اس کے ساتھ شرک بھی کرتے جاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان بھی لاتے ہیں تو اس حالت میں کہ (عملی طور پر) برابر شرک بھی کئے جاتے ہیں۔ |
| احمد رضا خان | اور ان میں اکثر وہ ہیں کہ اللہ پر یقین نہیں لاتے مگر شرک کرتے ہوئے |
| احمد علی | اوران میں سے اکثر ایسے بھی ہیں جو الله کو مانتے بھی ہیں اور شرک بھی کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور یہ اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے۔ مگر (اس کے ساتھ) شرک کرتے ہیں |
| طاہر القادری | اور ان میں سے اکثر لوگ اﷲ پر ایمان نہیں رکھتے مگر یہ کہ وہ مشرک ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ان میںکی اکثریت خدا پر ایمان بھی لاتی ہے تو شرک کے ساتھ |
| ایم جوناگڑھی | ان میں سے اکثر لوگ باوجود اللہ پر ایمان رکھنے کے بھی مشرک ہی ہیں |
| حسین نجفی | اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان بھی لاتے ہیں تو اس حالت میں کہ (عملی طور پر) برابر شرک بھی کئے جاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And most of them believe not in Allah except as they are associators. |
| M.M.Pickthall: | And most of them believe not in Allah except that they attribute partners (unto Him). |
| Saheeh International: | And most of them believe not in Allah except while they associate others with Him. |
| Shakir: | And most of them do not believe in Allah without associating others (with Him). |
| Yusuf Ali: | And most of them believe not in Allah without associating (other as partners) with Him! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
یوسف ؑ کا قصہ
تاریخی ایت