Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹                 Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-29 ایت نمبر
| فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًۢا بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَكُمۡ اِنۡ كُنَّا عَنۡ عِبَادَتِكُمۡ لَغٰفِلِيۡنَ |
| آسان اُردو | اللہ ہمارے درمیان اور تمہارے درمیان ایک گواہ کافی ہے ، کہ ہم توتمہاری عبادت سے غافل(بے خبر) تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ بننے کے لیے کافی ہے (کہ) ہم تمہاری عبادت سے بالکل بیخبر تھے۔” |
| ابو الاعلی مودودی | ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ (تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو) ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل بے خبر تھے " |
| احمد رضا خان | تو اللہ گواہ کافی ہے ہم میں اور تم میں کہ ہمیں تمہارے پوجنے کی خبر بھی نہ تھی، |
| احمد علی | سو اللہ ہمارے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے کہ ہمیں تمہاری عبادت کی خبر ہی نہ تھی |
| فتح جالندھری | ہمارے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ ہم تمہاری پرستش سے بالکل بےخبر تھے |
| طاہر القادری | پس ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے کہ ہم تمہاری پرستش سے (یقیناً) بے خبر تھے، |
| علامہ جوادی | اب خدا ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کے لئے کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل غافل تھے |
| ایم جوناگڑھی | سو ہمارے تمہارے درمیان اللہ کافی ہے گواه کے طور پر، کہ ہم کو تمہاری عبادت کی خبر بھی نہ تھی |
| حسین نجفی | آج ہمارے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ کافی ہے کہ ہم تمہاری عبادت سے بالکل غافل و بے خبر تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And God sufficieth as witness between you and us, of your worship, we have been ever unaware. |
| M.M.Pickthall: | Allah sufficeth as a witness between us and you, that we were unaware of your worship. |
| Saheeh International: | And sufficient is Allah as a witness between us and you that we were of your worship unaware." |
| Shakir: | Therefore Allah is sufficient as a witness between us and you that we were quite unaware of your serving (us). |
| Yusuf Ali: | "Enough is Allah for a witness between us and you: we certainly knew nothing of your worship of us!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
شرک کرنے والوں کے بارے میں