روٹ الفاط: ق ل ب
Total/Searched:مڑنا
| یَّنْقَلِبُ | تَقَلُّبَ | |||||||||||||
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| لِنَعْلَمَ مَنْ یَّتَّبِعُ الرَّسُوْلَ مِمَّنْ یَّنْقَلِبُ عَلٰى عَقِبَیْهِ١ؕ | کہ ہم معلوم کریں کہ کون ہے جو رسولؐ کی پیروی کرتا ہے اُس سے جو اپنی ایڑھیوں (پاﺅں) پر اُلٹے پھر جاتا ہے | قبلہ کی تبدیلی | 2:143 |
| قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِ١ۚ | یقینََا ہم نے آپؐ کے چہرہِ مبارک کو آسمان کی طرف(ہدایت کے لیے) مڑتے دیکھا | قبلہ کی تبدیلی | 2:144 |
| اَوْ یَكْبِتَهُمْ فَیَنْقَلِبُوْا خَآئِبِیْنَ | یا اُن کو مغلوب (ذلیل) کر دے (اور) پس وہ مایوس (ناکام نامراد) واپس ہوں | جنگ اُحد | 3:127 |
| اَفَاۡئِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ١ؕ | پھر اگر آپؐ وفات پا جاہیں یا قتل ہو جائیں تو تم (مسلمان) اپنی ایڑیوں پر (کفر کی طرف) مڑ جاﺅ گے؟ | ایمان والوں کو بتانا | 3:143 |
| وَ مَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَیْهِ فَلَنْ یَّضُرَّ اللّٰهَ شَیْئًا١ؕ | اور جو کوئی بھی اپنی ایڑیوں پر مڑے گا، تو پھر ہرگز اللہ کوکسی چیز کا نقصان نہیں دے گا، | ایمان والوں کو بتانا | 3:143 |
| یَرُدُّوْكُمْ عَلٰۤى اَعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ | تووہ تمہیں تمہاری ایڑیوں پر (کفر کی طرف )موڑ دیں گے پھرتم نقصان والوںکیطرح ہی مڑو گے | کافرین کے بارے | 3:149 |
| فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوْٓءٌ | پھر وہ اللہ کی نعمت اور فضل سے (جنگ سے) واپس ہوئے اُن کو کوئی تکلیف نہ لگی | فی سبیل اللہ لڑائی کرنے والے | 3:174 |
| لَا یَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِی الْبِلَادِؕ | آپؐ کو ان لوگوں کا جو کفر کرتے ہیں شہر( زمین) میں (عیش و عشرت کی حالت میں) چلنا پھرنا دھوکا نہ دے | منفرد ایت | 3:196 |
| فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ | پھر تم خسارے والے واپس مڑو گے: | قوم موسی | 5:21 |
| فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ | پس وہ وہی (اسی جگہ) مغلوب کئے گئے اور وہ چھوٹے(ذلیل) کئے گئے | موسی اور فرعون | 7:119 |
| قَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ | اُنہوں(جادوگروں) نے کہا: بے شک! ہم اپنے رب کی طرف واپس جانے والے ہیں | موسی اور فرعون | 7:125 |
| وَ قَلَّبُوْا لَكَ الْاُمُوْرَ حَتّٰى جَآءَ الْحَقُّ | اور آپؐ کے لیے معاملات کو الٹ پلٹ کیاحتی کہ سچائی آگئی | تاریخی آیت | 9:48 |
| سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْهِمْ | جب تم (مسلمان) اُن (منافقین) کی طرف (جنگ سے) واپس آﺅ گے ،تو وہ تمہارے لیے اللہ کی (حلفیہ) قسمیں کھائیں گے | جہاد سے بھاگنے والے | 9:95 |
| لَعَلَّهُمْ یَعْرِفُوْنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ | تاکہ وہ اس( مال) کو پہچان لیں جب وہ اپنے اہل و عیال (یا لوگوں) کی طرف مڑیں (یعنی واپس جائیں)، تاکہ وہ (دوبارہ)واپس آ ئیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:62 |
| اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ | یا وہ (اللہ) اُن (لوگوں) کو پکڑ لے اُن(لوگوں) کے چلنے پھرنے(کی حالت) میں پھر وہ(لوگ) فرار نہ ہو سکیں؟ | جو لوگ برائیاں کرتے ہیں | 16:46 |
| وَّ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ | اور ہم اُن کو دائیں طرف اور بائیں طرف پہلو (کروٹ) بدلواتے، | اصحاب الکہف | 18:18 |
| وَّ لَئِنۡ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا | اور اگر میں اپنے رب کی طرف واقعی واپس لایا بھی گیا تو واقعی میں اس (باغ)سے بھی بہتر آرام دہ جگہ پاؤں گا | دو آدمیوں کی مثال | 18:36 |
| وَ اُحِیْطَ بِثَمَرِهٖ فَاَصْبَحَ یُقَلِّبُ كَفَّیْهِ عَلٰى مَاۤ اَنْفَقَ فِیْهَا | اور اُسکا پھل گھیر لیا(تباہ کر دیا)گیا.پھر وہ اپنے ہاتھوں کوملنے لگا اُس پر جو اُس نے اُس(باغ) پر خرچ کیا تھا، | دو بندوں کی مثال | 18:42 |
| وَ اِنْ اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ اِ۟نْقَلَبَ عَلٰى وَجْهِهٖ١ۚ۫ | اور اگر اُس کو کوئی آزمائش لگتی ہے، تو اپنے منہ پر اُلٹا (کفر کی طرف) لوٹ جاتا ہے | خیر اور آزمائش میں | 22:11 |
| ١۪ۙ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْهِ الْقُلُوْبُ وَ الْاَبْصَارُۗۙ | وہ ایک دن سے ڈرتے ہیں (کہ) اُس میں دل اور آنکھیں اُلٹ دی جائیں گی؛ | اللہ کے بندے | 24:37 |
| یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ | اللہ رات اور دن کو بدلتا (اُلٹتا)ہے. بے شک! اس میں دیکھنے والوں کے لئے واقعی ایک عبرت ہے | شان باری تعالی | 24:44 |
| قَالُوْا لَا ضَیْرَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ | اُنہوں نے کہا:(یہ) تکلیف نہیں، بے شک! ہم اپنے رب کی طرف ہی لوٹ جائیں گے | موسی ؑ اور فرعون | 26:50 |
| وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ | اور سجدہ کرنے والوں میں آپﷺ کی عاجزی (یا پھرنے)کو(بھی دیکھتا ہے). | قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم | 26:219 |
| وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ | اور جو لوگ ظلم (گناہ، نا انصافی، نافرمانبرداری) کرتے ہیں، وہ عنقریب جان جائیں گے کہ کس (بُری) طرح کے اُلٹنے کے سے وہ اُلٹ دیئے جائیں گے | شاعروں کے بارے | 26:227 |
| یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْحَمُ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُقْلَبُوْنَ | وہ عذاب دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور وہ رحم کرتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اُسی کی طرف تمہیں واپس کر دیا جائے گا | شان باری تعالی | 29:21 |
| یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ | دن(جب) اُن کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کردئیے جائیں گے | ساعت کے بارے میں کافرین | 33:65 |
| فَلَا یَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِی الْبِلَادِ | پس شہر میں اُن (کافرین) کا چلنا پھرناآپﷺ کو دھوکہ نہ دے | آیات الہی | 40:4 |
| وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ | اور بے شک! اپنے رب کی طرف، واقعی ہم واپس ہو رہے ہیں | سفر میں دعا | 43:14 |
| ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَ مَثْوٰكُمْ۠ | اور اللہ تمہارے (یعنی لوگوں کی)گھومنے پھرنے اور تمہارے رہنے کی جگہوں کو جانتا ہے | آپﷺ کو حکم | 47:19 |
| بَلْ ظَنَنْتُمْ اَنْ لَّنْ یَّنْقَلِبَ الرَّسُوْلُ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ اِلٰۤى اَهْلِیْهِمْ اَبَدًا | نہیں!، تم نے تو سوچا تھا کہ رسولﷺ اور مومنین اب کبھی بھی اپنے لوگوں کے پاس واپس نہیں آئیں گے | جنگ میں نہ جانے والے | 48:12 |
| ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ | پھر آنکھ موڑیں؛ دو دفعہ، آپﷺ کی نظر آپﷺ کی طرف کمزور ہو کر واپس آ ئے گی اور وہ (نظر) مدہم ہو گی | شان الہی | 67:4 |
| وَاِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰٓى اَهۡلِهِمُ انْقَلَبُوۡا فَكِهِيۡنَ | اور جب وہ (مجرم) اپنے گھر والوں کی طرف لوٹا کرتے تھے، تو پس وہ اتراتے (اکڑتے)ہوئے ہی واپس ہوتے تھے؛ | نیک لوگوں کے بارے | 83:31 |
| وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ | اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش خوش واپس ہو گا | داہیں ہاتھ میں کتاب والا | 84:9 |