Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-44 ایت نمبر
| یُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِی الْاَبْصَارِ |
| آسان اُردو | اللہ رات اور دن کو بدلتا (اُلٹتا)ہے. بے شک! اس میں دیکھنے والوں کے لئے واقعی ایک سبق (آموز چیز یعنی عبرت) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہی اللہ رات اور دن کا الٹ پھیر کرتا ہے۔ یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نصیحت کا سامان ہے جن کے پاس دیکھنے والی آنکھیں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے اِس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے |
| احمد رضا خان | اللہ بدلی کرتا ہے رات اور دن کی بیشک اس میں سمجھنے کا مقام ہے نگاہ والوں کو، |
| احمد علی | الله ہی رات اور دن کو بدلتا ہے بے شک اس میں آنکھوں والوں کے لیے عبرت ہے |
| فتح جالندھری | اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے |
| طاہر القادری | اور اللہ رات اور دن کو (ایک دوسرے کے اوپر) پلٹتا رہتا ہے، اور بیشک اس میں عقل و بصیرت والوں کے لئے (بڑی) رہنمائی ہے، |
| علامہ جوادی | اللرُ ہی رات اور دن کو الٹ پلٹ کرتا رہتا ہے اور یقینا اس میں صاحبانِ بصارت کے لئے سامانِ عبرت ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ ہی دن اور رات کو ردوبدل کرتا رہتا ہے آنکھوں والوں کے لیے تو اس میں یقیناً بڑی بڑی عبرتیں ہیں |
| حسین نجفی | اللہ رات دن کو ادلتا بدلتا رہتا ہے۔ بےشک اس میں آنکھوں والوں کیلئے (سامان) عبرت ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah turneth the night and the day over and over; verily therein is a lesson for men of insight. |
| M.M.Pickthall: | Allah causeth the revolution of the day and the night. Lo! herein is indeed a lesson for those who see. |
| Saheeh International: | Allah alternates the night and the day. Indeed in that is a lesson for those who have vision. |
| Shakir: | Allah turns over the night and the day; most surely there is a lesson in this for those who have sight. |
| Yusuf Ali: | It is Allah Who alternates the Night and the Day: verily in these things is an instructive example for those who have vision! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے