Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-125 ایت نمبر
| قَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ |
| آسان اُردو | اُنہوں(جادوگروں) نے کہا: بے شک! ہم اپنے رب کی طرف واپس جانے والے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے کہا : یقین رکھ کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس واپس جائیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے جواب دیا "بہر حال ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہے |
| احمد رضا خان | بولے ہم اپنے رب کی طرف پھرنے والے ہیں |
| احمد علی | انہوں نے کہا ہمیں تو اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہی ہے |
| فتح جالندھری | وہ بولے کہ ہم تو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں |
| طاہر القادری | انہوں نے کہا: بیشک ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پلٹ کر جانے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے جواب دیا کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس جائیں گے |
| حسین نجفی | انہوں نے کہا (ہمیں کیا پروا ہے) ہم لوگ بہرحال اپنے پروردگار کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | They said: verily unto our Lord we are turning. |
| M.M.Pickthall: | They said: Lo! We are about to return unto our Lord! |
| Saheeh International: | They said, "Indeed, to our Lord we will return. |
| Shakir: | They said: Surely to our Lord shall we go back: |
| Yusuf Ali: | They said: "For us, We are but sent back unto our Lord: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے
جادوگروں سے مکالمے ، مقابلہ اور جادوگروں کو فرعون کی دھمکی