اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-124 ایت نمبر

لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ
آسان اُردو واقعی میں تمہارے ہاتھوں اور تمہارے پاﺅں کو متبادل سمتوں سے کاٹ دوں گا پھر تم سب کوسولی (پر چڑھا )دوں گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی میں نے بھی پکا ارادہ کرلیا ہے کہ تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالوں گا، پھر تم سب کو اکٹھے سولی پر لٹکا کر رہوں گا۔
ابو الاعلی مودودی میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا اور اس کے بعد تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا"
احمد رضا خان قسم ہے کہ میں تمہارے ایک طرف کہ ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا پھر تم سب کو سُو لی دوں گا
احمد علی میں ضرور تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف سے پاؤں کاٹوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھا دوں گا
فتح جالندھری میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھوا دوں گا
طاہر القادری میں یقیناً تمہارے ہاتھوں کو اور تمہارے پاؤں کو ایک دوسرے کی الٹی سمت سے کاٹ ڈالوں گا پھر ضرور بالضرور تم سب کو پھانسی دے دوں گا،
علامہ جوادی میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور اس کے بعد تم سب کو سولی پر لٹکادوں گا
ایم جوناگڑھی میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا۔ پھر تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا
حسین نجفی میں تمہارے ہاتھ پاؤں کو مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا پھر تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Surely I will cut off your hands and feet on the opposite sides and thereafter I will crucify you all.
M.M.Pickthall: Surely I shall have your hands and feet cut off upon alternate sides. Then I shall crucify you every one.
Saheeh International: I will surely cut off your hands and your feet on opposite sides; then I will surely crucify you all."
Shakir: I will certainly cut off your hands and your feet on opposite sides, then will I crucify you all together.
Yusuf Ali: "Be sure I will cut off your hands and your feet on apposite sides, and I will cause you all to die on the cross."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے
جادوگروں سے مکالمے ، مقابلہ اور جادوگروں کو فرعون کی دھمکی