Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-119 ایت نمبر
| فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ |
| آسان اُردو | پس وہ (جادوگر اور فرعون کے لوگ) وہی (اسی جگہ) مغلوب کئے گئے اور وہ چھوٹے(ذلیل) کئے گئے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس موقع پر وہ مغلوب ہوئے، اور شدید سبکی کی حالت میں (مقابلے سے) پلٹ کر آگئے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | فرعون اور اس کے ساتھی میدان مقابلہ میں مغلوب ہوئے اور (فتح مند ہونے کے بجائے) الٹے ذلیل ہو گئے |
| احمد رضا خان | تو یہاں وہ مغلوب پڑے اور ذلیل ہوکر پلٹے |
| احمد علی | پھر اس جگہ ہار گئے اور ذلیل ہو کر لوٹے |
| فتح جالندھری | اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے |
| طاہر القادری | سو وہ (فرعونی نمائندے) اس جگہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر پلٹ گئے، |
| علامہ جوادی | وہ سب مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر واپس ہوگئے |
| ایم جوناگڑھی | پس وه لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہوکر پھرے |
| حسین نجفی | اس طرح وہ (فرعون اور فرعونی) مغلوب ہوئے اور ذلیل و رسوا ہوکر رہ گئے۔ |
| M.Daryabadi: | Thus they were overcome and made to look abiect. |
| M.M.Pickthall: | Thus were they there defeated and brought low. |
| Saheeh International: | And Pharaoh and his people were overcome right there and became debased. |
| Shakir: | Thus they were vanquished there, and they went back abased. |
| Yusuf Ali: | So the (great ones) were vanquished there and then, and were made to look small. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
فرعون کے سرداروں کے آپس میں مشورے
جادوگروں سے مکالمے اور مقابلہ