اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                   The Sovereignty-67 سورت الملک Ayah No-4 ایت نمبر

ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِیْرٌ
آسان اُردو پھر آنکھ موڑیں؛ دو دفعہ، آپﷺ کی نظر آپﷺ کی طرف کمزور ہو کر واپس آ ئے گی اور وہ (نظر) مدہم ہو گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر بار بار نظر دوڑاؤ، نتیجہ یہی ہوگا کہ نظر تھک ہار کر تمہارے پاس نامراد لوٹ آئے گی۔
ابو الاعلی مودودی بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گی
احمد رضا خان پھر دوبارہ نگاہ اٹھا نظر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی تھکی ماندی
احمد علی پھر دوبارہ نگاہ کر تیری طرف نگاہ ناکام لوٹ آئے گی اور وہ تھکی ہوئی ہو گی
فتح جالندھری پھر دو بارہ (سہ بارہ) نظر کر، تو نظر (ہر بار) تیرے پاس ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی
طاہر القادری تم پھر نگاہِ (تحقیق) کو بار بار (مختلف زاویوں اور سائنسی طریقوں سے) پھیر کر دیکھو، (ہر بار) نظر تمہاری طرف تھک کر پلٹ آئے گی اور وہ (کوئی بھی نقص تلاش کرنے میں) ناکام ہوگی،
علامہ جوادی اس کے بعد بار بار نگاہ ڈالو دیکھو نگاہ تھک کر پلٹ آئے گی لیکن کوئی عیب نظر نہ آئے گا
ایم جوناگڑھی پھر دوہرا کر دو دو بار دیکھ لے تیری نگاه تیری طرف ذلیل (و عاجز) ہو کر تھکی ہوئی لوٹ آئے گی
حسین نجفی پھر دوبارہ نگاہ دوڑاؤ۔ تمہاری نگاہ تھک کر (ناکام) تمہاری طرف لوٹ آئے گی۔
=========================================
M.Daryabadi: Then repeat thy look twice over, and thy look will return Unto thee dim and It will have become wearied out.
M.M.Pickthall: Then look again and yet again, thy sight will return unto thee weakened and made dim.
Saheeh International: Then return [your] vision twice again. [Your] vision will return to you humbled while it is fatigued.
Shakir: Then turn back the eye again and again; your look shall come back to you confused while it is fatigued.
Yusuf Ali: Again turn thy vision a second time: (thy) vision will come back to thee dull and discomfited, in a state worn out.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ باری تعالی کی شان اقدس
علمی ایت
٭یعنی آسمانوں کی طرف بار بار دیکھنے سے کوئی نقص بھی نظر نہیں آئے گا اور نظر تھک اور مدہم ہو جائے گی