اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-4 ایت نمبر

مَا یُجَادِلُ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ اِلَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَلَا یَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِی الْبِلَادِ
آسان اُردو کوئی نہیں جھگڑا کرتا اللہ کی آیات میں ماسوائے اُن لوگوں کے جو کفر(انکار) کرتے ہیں پس شہر میں اُن (کافرین) کا چلنا پھرناآپﷺ کو دھوکہ نہ دے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ کی آیتوں میں جھگڑے وہی لوگ پیدا کرتے ہیں جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے لہذا ان لوگوں کا شہروں میں دندناتے پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے
ابو الاعلی مودودی اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اِس کے بعد دنیا کے ملکوں میں اُن کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے
احمد رضا خان اللہ کی آیتوں میں جھگڑا نہیں کرتے مگر کافر تو اے سننے والے تجھے دھوکا نہ دے ان کا شہروں میں اہل گہلے (اِتراتے) پھرنا
احمد علی الله کی آیتوں میں نہیں جھگڑتے مگر وہ لوگ جو کافر ہیں پس ان کا شہرو ں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکا نہ دے
فتح جالندھری خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے
طاہر القادری اللہ کی آیتوں میں کوئی جھگڑا نہیں کرتا سوائے اُن لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا، سو اُن کا شہروں میں (آزادی سے) گھومنا پھرنا تمہیں مغالطہ میں نہ ڈال دے،
علامہ جوادی اللہ کی نشانیوں میں صرف وہ جھگڑا کرتے ہیں جو کافر ہوگئے ہیں لہٰذا ان کا مختلف شہروں میں چکر لگانا تمہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے
ایم جوناگڑھی اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے
حسین نجفی اللہ کی آیتوں کے بارے میں صرف کافر ہی جھگڑا کرتے ہیں۔ لہٰذا ان لوگوں کا (مختلف) شہروں میں (آزادی) کے ساتھ گھومنا پھرنا کہیں آپ کو دھوکہ میں نہ ڈال دے (کہ انہیں عذاب نہیں ہوگا)۔
=========================================
M.Daryabadi: None dispute concerning the revelations of Allah save those who disbelieve, so let not beguile thee their going about in the cities.
M.M.Pickthall: None argue concerning the revelations of Allah save those who disbelieve, so let not their turn of fortune in the land deceive thee (O Muhammad).
Saheeh International: No one disputes concerning the signs of Allah except those who disbelieve, so be not deceived by their [uninhibited] movement throughout the land.
Shakir: None dispute concerning the communications of Allah but those who disbelieve, therefore let not their going to and fro in the cities deceive you.
Yusuf Ali: None can dispute about the Signs of Allah but the Unbelievers. Let not, then, their strutting about through the land deceive thee!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
کافرین کے متعلق
تاریخی ایت