Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-46 ایت نمبر
| اَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ |
| آسان اُردو | یا وہ (اللہ) اُن (لوگوں) کو پکڑ لے اُن(لوگوں) کے چلنے پھرنے(کی حالت) میں پھر وہ(لوگ) فرار نہ ہو سکیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا انہیں چلتے پھرتے ہی اپنی پکڑ میں لے لے، کیونکہ وہ اسے عاجز نہیں کرسکتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یا اچانک چلتے پھرتے ان کو پکڑ لے، یا ایسی حالت میں انہیں پکڑے جبکہ انہیں خود آنے والی مصیبت کا کھٹکا لگا ہوا ہو اور وہ اس سے بچنے کی فکر میں چوکنے ہوں؟ |
| احمد رضا خان | یا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے کہ وہ تھکا نہیں سکتے، ) |
| احمد علی | یا انہیں چلتے پھرتے پکڑے پس وہ عاجز کرنے والے نہیں ہیں |
| فتح جالندھری | یا ان کو چلتے پھرتے پکڑ لے وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے |
| طاہر القادری | یا ان کی نقل و حرکت (سفر اور شغلِ تجارت) کے دوران ہی انہیں پکڑ لے سو وہ اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے، |
| علامہ جوادی | یا انہیں چلتے پھرتے گرفتار کرلیا جائے کہ یہ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یا انہیں چلتے پھرتے پکڑ لے۔ یہ کسی صورت میں اللہ تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتے |
| حسین نجفی | یا انہیں اپنے کاروبار میں ان کے چلتے پھرتے وقت آپکڑے پس وہ اپنی چالبازیوں سے اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے۔ |
| M.Daryabadi: | Or, thathe will not take hold of them in their going to and fro! so that they cannot escape. |
| M.M.Pickthall: | Or that He will not seize them in their going to and fro so that there be no escape for them? |
| Saheeh International: | Or that He would not seize them during their [usual] activity, and they could not cause failure? |
| Shakir: | Or that He may not seize them in the course of their journeys, then shall they not escape; |
| Yusuf Ali: | Or that He may not call them to account in the midst of their goings to and fro, without a chance of their frustrating Him?- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی طاقت