Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-47 ایت نمبر
| اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍ١ؕ فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ |
| آسان اُردو | یا وہ (اللہ) اُن (لوگوں) کو پکڑ لے(وقفے وقفے سے) خوف پر؟ پھربے شک! تمہارا رب واقعی نرم (اور) درگزر کرنے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یا انہیں اس طرح گرفت میں لے کہ وہ دھیرے دھیرے گھٹتے چلے جائیں۔ کیونکہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق، نہایت مہربان ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے |
| احمد رضا خان | یا انہیں نقصان دیتے دیتے گرفتار کرلے کہ بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے، |
| احمد علی | یا انہیں ڈرانے کے بعد پکڑے پس تحقیق تمہارا رب نہایت ہی شفیق رحم کرنے والا ہے |
| فتح جالندھری | یا جب ان کو عذاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہو تو ان کو پکڑلے۔ بےشک تمہارا پروردگار بہت شفقت کرنے والا اور مہربان ہے |
| طاہر القادری | یا انہیں ان کے خوف زدہ ہونے پر پکڑ لے، تو بیشک تمہارا رب بڑا شفیق نہایت مہربان ہے، |
| علامہ جوادی | یا پھر انہیں ڈرا ڈرا کر دھیرے دھیرے گرفت میں لیا جائے کہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور مہربان ہے |
| ایم جوناگڑھی | یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے، پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلیٰ شفقت اور انتہائی رحم واﻻ ہے |
| حسین نجفی | یا انہیں اس وقت پکڑے جب وہ اس سے خوف زدہ ہوں بلاشبہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور بڑا مہربان ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Or, that he will not take hold of them by giving them a fright? verily thy Lord is Kind, Merciful. |
| M.M.Pickthall: | Or that He will not seize them with a gradual wasting? Lo! thy Lord is indeed Full of Pity, Merciful. |
| Saheeh International: | Or that He would not seize them gradually [in a state of dread]? But indeed, your Lord is Kind and Merciful. |
| Shakir: | Or that He may not seize them by causing them to suffer gradual loss, for your Lord is most surely Compassionate, Merciful. |
| Yusuf Ali: | Or that He may not call them to account by a process of slow wastage - for thy Lord is indeed full of kindness and mercy. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی طاقت