اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-219 ایت نمبر

وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ
آسان اُردو اور سجدہ کرنے والوں میں آپﷺ کی عاجزی (یا پھرنے)کو(بھی دیکھتا ہے).
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور سجدہ کرنے والوں کے درمیان تمہاری آمد و رفت کو بھی دیکھتا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے
احمد رضا خان اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو
احمد علی اور نمازیوں میں تیری نشست و برخاست دیکھتا ہے
فتح جالندھری اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی
طاہر القادری اور سجدہ گزاروں میں (بھی) آپ کا پلٹنا دیکھتا (رہتا) ہے،
علامہ جوادی اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے
ایم جوناگڑھی اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی
حسین نجفی اور جب آپ سجدہ کرنے والوں میں نشست و برخاست کرتے ہیں تب بھی دیکھتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And thy movements among those who fall prostrate.
M.M.Pickthall: And (seeth) thine abasement among those who fall prostrate (in worship).
Saheeh International: And your movement among those who prostrate.
Shakir: And your turning over and over among those who prostrate themselves before Allah.
Yusuf Ali: And thy movements among those who prostrate themselves,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں
تاریخی ایت ہے
٭یعنی جسطرح سے آپﷺ سجدہ رکوع کرتے ہیں وہ سب اللہ باری تعالی دیکھتا ہے