روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ اِنْ یُّقَاتِلُوْكُمْ یُوَلُّوْكُمُ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ | اور اگر وہ تم سے لڑیں گے تو اپنی پیٹھ پھیر لیں گے پھر ان کی مدد نہیں کی جائے گی | (اہلِ کتاب میں سے جو فاسق ہیں) | 3:111 |
| فَنَرُدَّهَا عَلٰۤى اَدْبَارِهَاۤ | پھر ہم ان(چہروں ) کو ان کی پشت کی طرف موڑ دیں | اہل کتاب کو حکم | 4:47 |
| اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ١ؕ | کیا پھروہ قرآن کا تدبر (غور) نہیں کرتے؟ | (یعنی اللہ کی راہ میں لڑنے سے جی کترانے والے) | 4:82 |
| وَ لَا تَرْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِكُمْ | اور اپنی پیٹھوں پر نہ مڑ جانا | قوم موسی | 5:21 |
| فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ؕ | پھر جڑ کاٹ دی گئی اُن لوگوں کی جنہوں نے ظلم(نافرمانی) کی تھی | اُپﷺسےپہلے والے لوگ | 6:45 |
| وَ قَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا | اور ہم نے اُن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے تھے | ھود ؑ کے بارے | 7:71 |
| وَ یَقْطَعَ دَابِرَ الْكٰفِرِیْنَۙ | ، اور وہ کافرین کی جڑ کاٹ دے؛ | جنگ کے لیے | 8:7 |
| فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْاَدْبَارَۚ | تو پھر پیٹھوں کو اُن کی طرف نہ موڑو | جنگ بدر اور محکم آیت | 8:15 |
| وَ مَنْ یُّوَلِّهِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَهٗۤ | اورجو(شخص) اُس (لڑائی کے) دن اپنی پیٹھ کو اُن(کافرین) کی طرف موڑتا ہے | جنگ بدر اور محکم آیت | 8:16 |
| الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ١ۚ | فرشتے ان(کافرین) کے چہروں اور اُن کی پیٹھوں پر مارتے ، | جنگ بدر | 8:50 |
| ثُمَّ وَلَّیْتُمْ مُّدْبِرِیْنَۚ | پھر تم (مسلمان) پیٹھ موڑ کر پھرے(فرارہوئے)؛ | تاریخی آیت | 9:25 |
| یُدَبِّرُ الْاَمْرَ١ؕ | وہی احکامات دیتا ہے | شان الہی | 10:3 |
| وَمَنۡ يُّدَبِّرُ الۡاَمۡرَؕ | ؛اور کون! وہ (تمام) احکامات کرتا ہے؟ | شان باری تعالی | 10:31 |
| وَ اسْتَبَقَا الْبَابَ وَ قَدَّتْ قَمِیْصَهٗ مِنْ دُبُرٍ | اور وہ دونوں دروازے کی طرف(آگے پیچھے) بھاگے اور اُس( عورت )نے اُس (یوسف) کی قمیص پیچھے سے پھاڑ دی | یوسف ؑ کی کہانی | 12:25 | وَ اِنْ كَانَ قَمِیْصُهٗ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ | اور اگر اس کی قمیص پیچھے سے پھٹی ہوئی ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:27 |
| فَلَمَّا رَاٰ قَمِیْصَهٗ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ | پھر جب اُس( شوہر) نے اُس (یوسف ؑ) کی قمیص کو دیکھا(کہ)پیچھے سے پھٹا ہوا تھا، | یوسفؑ کی کہانی | 12:28 |
| یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ | وہی(ہر چیز کا) حکم دیتا ہے؛ وہ آیات کی تفصیل (بیان) کرتا ہے، | اللہ باری تعالی کی شان اقدس | 13:2 |
| وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ | اور آپ اُن (گھر والوں) کے پیچھے چلیں.اور تم میں سے کوئی ایک بھی واپس نہ مڑے، | لوط ؑ کے بارے میں | 15:65 |
| اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ | ا(کہ) بے شک اُن (لوگوں)کی جڑ صبح ہوتے ہی کاٹ دی جائے گی | لوطؑ کے بارے | 15:66 |
| وَلَّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ نُفُوْرًا | ، تو وہ مخالفت کرتے ہوئے اپنی پیٹھوں پر مڑ جاتے ہیں | آخرت پر ایمان نہ رکھنے والے اور قرآن | 17:46 |
| وَ تَاللّٰهِ لَاَكِیْدَنَّ اَصْنَامَكُمْ بَعْدَ اَنْ تُوَلُّوْا مُدْبِرِیْنَ | اور اللہ کی قسم میں واقعی تمہارے بتوں کی تدبیر کروں گااس کے بعد کہ تم پیٹھ موڑ کر چلے جاؤ گے | ابراہیمؑ کے بارے میں | 21:57 |
| اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ | کیاپھر اُنہوں نے لفظ پر تدبر (غور) نہیں کیا ا | اللہ کے احکامات سے بےخبر | 23:68 |
| فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ | ! پھر جب اس نے اُس (ڈنڈے)کو حرکت کرتے دیکھا جیسے کہ وہ ایک سانپ ہو، تو وہ پیٹھ موڑ کر بھاگاا اور پیچھے نہ دیکھا | موسیؑ کے بارے | 26:10 |
| اِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ | بے شک! آپﷺ،نہ تو آپﷺ مرے ہوؤں کو سنا سکتے ہیں، اور نہ ہی آپﷺ بہروں کو پکار سنوا سکتے ہیں جب وہ پیٹھ موڑ چکے ہوں؛ . | آپﷺ کو تسلی | 27:80 |
| وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ | تو وہ پیٹھ موڑ کر بھاگا اور پیچھے بھی نہ دیکھا | موسی ؑ اور فرعون کی کہانی | 28:31 |
| فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ | پھر بے شک آپﷺ، نہ تو تم مرے ہوؤں کو سنوا سکتے ہو، اور نہ ہی تم بہروں کو پکار سنوا سکتے ہو، جب وہ پھر چکے ہوں پیٹھ موڑ کر | شان باری تعالی | 30:52 |
| یُدَبِّرُ الْاَمْرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الْاَرْضِ | وہ آسمان سے زمین کی طرف (تمام معاملات کا) حکم دیتا ہے، | شان الہی | 32:5 |
| وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ | اور واقعی اُنہوں نے پہلے اللہ سے عہد کیا ہوا تھا کہ وہ (لڑائی میں)پیٹھ نہیں موڑیں گے | جنگ خندق | 33:15 |
| فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ | پھر وہ(لوگ) اُس سے پیٹھ موڑ کر چلے گے | ابراہیمؑ کے بارے | 37:90 |
| كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ | (یہ) ایک کتاب ہم نے اُس کو آپﷺ کی طرف نازل کیا ہے برکت والی تاکہ وہ (لوگ)اس کی آیات کا تدبر (غوروفکر) کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت پکڑیں. | کتاب کا مقصد | 38:29 |
| یَوْمَ تُوَلُّوْنَ مُدْبِرِیْنَ١ۚ مَا لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ | دن جب تم پیٹھ موڑ کر بھاگو گے،تمہارے لیے اللہ سے بچانے والاکوئی نہیں ہو گا، | قوم موسیؑ کے بارے | 40:33 |
| اَفَلَا یَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰى قُلُوْبٍ اَقْفَالُهَا | کیا وہ پھر قرآن پر تدبر (غورو فکر) نہیں کریں گے، یا کہ اُن کے دلوں پر تالے ہیں؟ | ایمان والوں کو حکم | 47:24 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُمُ الْهُدَى١ۙ | بے شک! وہ لوگ جو اپنی پیٹھوں پرمڑتے ہیں اس کے بعد کہ اُن کے لیے ہدایت کو واضح کر دیا جاتا ہے | ، شیطان اُن کو ترغیب دیتا ہے | 47:25 |
| فَكَیْفَ اِذَا تَوَفَّتْهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ یَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُمْ وَ اَدْبَارَهُمْ | پھر کیا ہو گا جب فرشتے ان (لوگوں) کو فوت کریں گے وہ اُن کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر ماریں گے | جو لوگ ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی پھر جاتے ہیں | 47:27 |
| وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا | اور اگر تم سے لڑائی کرتے ہیں وہ جو کفر کرتے ہیں تو واقعی وہ پیٹھ موڑ لیں گے پھر وہ(کافرین)نہ کوئی بچانے والا دوست(ولی) اور نہ کوئی مددگار پائیں گے | ایک اصول | 48:22 |
| وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اَدْبَارَ السُّجُوْدِ | اور رات کے وقت میں بھی پس اُس کی تسبیح کریں: اور (نماز کے) سجدے ادا کرنے کے بعد بھی(اُس کی تسبیح کریں) | آپﷺ کو حکم | 50:40 |
| وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ | اور رات میں بھی پس اُس کی تسبیح کریں، اور تاروں کے غروب ہونے پر بھی (یعنی فجر کو) | آپﷺ کو حکم | 52:49 |
| سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ | (یاد رکھو)مجمع (لشکر) اکھاڑ دیا جائے گا اور وہ پیٹھ موڑ کر بھاگیں گے | کافرین کے بارے | 54:45 |
| وَ لَئِنْ نَّصَرُوْهُمْ لَیُوَلُّنَّ الْاَدْبَارَ١۫ ثُمَّ لَا یُنْصَرُوْنَ | اور اگر واقعی اُنہوں نے اُن کی مدد کی بھی تو وہ (منافق)پیٹھ موڑ کر بھاگ جائیں گے، اور پھر ان (منافقین)کی مدد نہیں ہو گی | اہل کتاب میں سے کافر اور منافقین | 59:12 |
| تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ | یہ اُسے بلاتی ہے جو (سچائی سے) پیٹھ موڑتا ہے اور مڑ جاتا ہے | قیامت کے دن | 70:17 |
| ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَۙ | پھر پیٹھ پھیری اور تکبر کیا | انسان کو | 74:23 |
| وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ | اور رات کی قسم جب یہ پیٹھ پھیرتی(واپس) ہوتی ہے | قسم | 74:33 |
| فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ | پھر اُن کی جو (واقعے)معاملے کا انتظام کرتے ہیں | فرشتوں کی | 79:5 |
| ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ | پھر وہ(فرعون) پیٹھ موڑ گیا کہ کوشش کرے | موسی ؑ کی کہانی | 79:22 |