روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى١ۗ وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ | نمازوں کی حفا ظت کرو، اور درمیانی (وسطی) نماز کی، اور اللہ کے لیے ہی فرمانبردار (نماز میں) کھڑے ہو ا کرو | صلوۃ یا نماز | 2:238 |
| وَسِعَ كُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ وَ لَا یَئُوْدُهٗ حِفْظُهُمَا١ۚ | اُس کی وسیع سلطنت(کرسی)آسمانو ں اور زمین کی ہے ، اور دونوں (آسمانوں اور زمین) کی حفاظت اُس(اللہ) کو نہیں تھکاتی | آیت الکرسی | 2:255 |
| فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ | پس نیک عورتیں (اپنے خاوندوں کی) فرمانبردار ،غیب (مردوں کی عدم موجودگی) میں محافظ ہوتی ہیں اُس (چیز) کی جو ﷲ نے محفوظ کی ہو | مردوں کی عورت پر | 4:34 |
| وَ مَنْ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًاؕ | اور جو (انسان) پھر گیا: پھرہم نے آپؐ کو اُن (لوگوں) پر ایک نگہبان (حفیظ) تو نہیں بھیجا ہے | جو اطاعت رسولﷺ سے منہ موڑتا ہے | 4:80 |
| بِمَا اسْتُحْفِظُوْا مِنْ كِتٰبِ اللّٰہ | اُس وجہ سے جو وہ اللہ کی کتاب کے محافظ بنائے گے تھے اور | تورات | 5:44 |
| وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ | اور اپنے عہدوں(قسموں)کی حفاظت (احتیاط) کیاکرو | اہل ایمان کو حکم | 5:89 |
| وَ یُرْسِلُ عَلَیْكُمْ حَفَظَةً١ؕ | وہ تم (لوگوں) پر محافظ (فرشتے) ارسال کرتا (بنا دیتا) ہے | شان باری تعالی | 6:61 |
| وَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَ | اور وہ اپنی نمازوں پرمحافظ ہیں | قرآن کے بارے | 6:92 |
| وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ | اور میں تم پر ایک نگہبان تو نہیں ہوں(کہ تم کیا کرتے ہو) | اللہ کی طرف سے ہدایت | 6:104 |
| وَ مَا جَعَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا | اور ہم نے آپؐ کو اُن پر ایک نگہبان نہیں بنایا ہے | آپﷺ کو واضح حکم | 6:107 |
| وَ الْحٰفِظُوْنَ لِحُدُوْدِ اللّٰهِ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ | اور اللہ کی (مقررہ کردہ )حدود کی حفاظت کرنے والے(مومنین ہیں)ور (آپؐ ایسے )مومنین کو بشارت دے دیں | مومنین کی نشانیاں | 9:111 |
| اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ | بے شک! میرا رب تمام چیزوں پر نگران ہے | ھودؑ کے بارے میں | 11:57 |
| وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ | اور میں تم (لوگوں) پر ایک نگران تو نہیں ہوں(کہ تم کیا کرتے ہو) | شعیبؑ کے بارے میں | 11:86 |
| وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ | اور بے شک! ہم اُس کی واقعی حفاظت کریں گے | یوسف ؑ کی کہانی | 12:12 |
| اِنِّیْ حَفِیْظٌ عَلِیْمٌ | بے شک! میں ایک نگران(اور) علم والا ہوں | یوسفؑ کی کہانی | 12:55 |
| فَاَرْسِلْ مَعَنَاۤ اَخَانَا نَكْتَلْ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ | پھر ہمارے بھائی کو ہمارے ساتھ بھیج دوتاکہ ہم پیمائش( کاروبار) حاصل کر یں اور بے شک! ہم اُس(بھائی) کی واقعی حفاظت کریں گے | یوسفؑ کی کہانی | 12:63 |
| فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا١۪ وَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ | پس اللہ ہی بہترین محافظ ہے، اور وہ رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین رحم کرنے والا ہے | یوسفؑ کی کہانی | 12:64 |
| ١ۚ وَ نَمِیْرُ اَهْلَنَا وَ نَحْفَظُ اَخَانَا | اور ہم اپنے اہل و عیال کے لیے رسد (اناج) لائیں گے اور ہم اپنے بھائی کی بھی حفاظت کریں گے | یوسفؑ کی کہانی | 12:64 |
| وَ مَا كُنَّا لِلْغَیْبِ حٰفِظِیْنَ | (اور) ہم غیب (کی چیزوں) کے لیے نگہبان تو نہیں ہیں | یوسفؑ کی کہانی | 12:81 |
| وَ مِنْ خَلْفِهٖ یَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ١ؕ | ے (یعنی فرشتے) ہیں اور اللہ کے حکم سے وہ (فرشتے) اُس (انسان) کی حفاظت کرتے ہیں | شان باری تعالی | 13:11 |
| اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ | بے شک! ہم، ہم نے ہی ذکر(قرآن) نازل کیا ہے، اور بے شک! ہم ہی اس (قرآن) کے واقعی نگہبان ہیں | کتاب الہی | 15:9 |
| وَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ | اور ہم نے اِس (آسمان) کی ہر شیطان مردود سے حفاظت کی ہے | شان باری تعالی | 15:17 |
| وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا ۚ | اور ہم نے آسمان ایک محفوظ چھت بنایااور | سبحان اللہ | 21:32 |
| وَ كُنَّا لَهُمْ حٰفِظِیْنَۙ | اور ہم اُن کے نگران تھے | سلیمانؑ کے بارے | 21:82 |
| وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ | اور جو، (کہ)وہ اپنی شرم گاہوں کے حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں۔۔۔ | مومنین کے بارے | 23:5 |
| وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ | اور جو،(کہ) وہ اپنی نمازوں پر نگران ہی | مومنین کے بارے | 23:9 |
| قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ١ؕ | (آپﷺ) مومنین مردوں سے کہیں کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں | معاشرتی اداب | 24:29 |
| وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا | اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں ماسوائے اُس کے جو اس میں سے نظر آتا ہو | معاشرتی اداب | 24:31 |
| وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ١ۙ | اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور محافظ عورتیں اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں | مرد اور عورتوں کو یکساں اجر | 33:35 |
| وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ | اور آپﷺ کا رب ہر چیز پر نگہبان ہے | اہل سبا | 34:21 |
| وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ | اور ہر سرکش شیطان سے (اسکو) محفوظ کر دیا ہے | آسمان کو | 37:7 |
| وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ١ۖۗ وَ حِفْظًا١ؕ | اور ہم نے نچلے(یعنی دنیا کو نظر آنے والے) آسمان کو (ستاروں جیسے) چراغوں سے خوبصورت بنایا | آسمان کی تخلیق | 41:12 |
| وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْۖ | اور جو لوگ اُس کے سوا اپنے بچانے والے (کوئی اور) دوست چنتے(بناتے) ہیں، اللہ اُن پر نگران ہے، | آپﷺاُن پر ایک وکیل تو نہیں ہیں | 42:6 |
| فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ حَفِیْظًا١ؕ | پھر اگر وہ (لوگ) کنارہ کرتے ہیں تو پھرہم نے آپﷺ کو اُن پر ایک نگران تو روانہ نہیں کیا ہے | آپﷺ کے بارے | 42:48 |
| قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ | ہم واقعی جانتے ہیں جو زمین اُن (مرنے والوں) میں سے کم کرتی ہے (لے لیتی ہے)، اور ہمارے پاس (حساب کتاب کی) ایک محفوظ کتاب ہے | شان باری تعالی | 50:4 |
| هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ | (اور یہ کہا جائے گا) یہ ہے جس کا تمہیں وعدہ کیا گیا تھا. ہر توبہ کرنے والے اور محتاط(حفاظت کرنے والے انسان) کے لیے ہے | قیامت | 50:32 |
| وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ | اور جو، وہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں | نمازیوں کے اوصاف | 70:29 |
| وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ | اور جو، وہ اپنی نمازوں (عبادتوں) کے محافظ ہیں | نمازیوں کے اوصاف | 70:34 |
| وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ | اوربے شک! تم پر واقعی نگہبان (فرشتے) بھی ہیں | شان ربی | 82:10 |
| وَمَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَيۡهِمۡ حٰفِظِيۡنَۙ | اوروہ (مجرمین) اُن (ایمان والوں) پر نگہبان تو نہیں بھیجے گے تھے | نیک لوگوں کے بارے | 83:33 |
| فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ | ایک محفوظ تختی میں (لکھا ہوا) | قرآن | 85:22 |
| اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ | کوئی نفس (جاندار، انسان) نہیں مگر اُس(جاندار) پر ایک نگہبان ہے | ایک حقیقت | 86:4 |