Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Council-42 سورت الشوری ›Ayah No-6 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ اللّٰهُ حَفِیْظٌ عَلَیْهِمْۖ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِوَكِیْلٍ |
| آسان اُردو | اور جو لوگ اُس کے سوا اپنے بچانے والے (کوئی اور) دوست چنتے(بناتے) ہیں، اللہ اُن پر نگران ہے، اور آپﷺاُن پر ایک وکیل تو نہیں ہیں (کہ وہ لوگ کیا کر رہے ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں، اللہ ان پر نگرانی رکھے ہوئے ہے، اور تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جن لوگوں نے اُس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی اُن پر نگراں ہے، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو |
| احمد رضا خان | اور جنہوں نے اللہ کے سوا اور والی بنارکھے ہیں وہ اللہ کی نگاہ میں ہیں اور تم ان کے ذمہ دار نہیں، |
| احمد علی | اور وہ لوگ جنہوں نے اس کے سوا اور کارساز بنا رکھے ہیں الله ان کا حال دیکھ رہا ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں |
| فتح جالندھری | اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ خدا کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو |
| طاہر القادری | اور جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو دوست و کارساز بنا رکھا ہے اللہ اُن (کے حالات) پر خوب نگہبان ہے اور آپ ان (کافروں) کے ذمّہ دار نہیں ہیں، |
| علامہ جوادی | اور جن لوگوں نے اس کے علاوہ سرپرست بنالئے ہیں اللہ ان سب کے حالات کا نگراں ہے اور پیغمبر آپ کسی کے ذمہ دار نہیں ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنالیا ہے اللہ تعالیٰ ان پر نگران ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں |
| حسین نجفی | اور جن لوگوں نے اس کے سوا سرپرست (اور کارساز) بنا رکھے ہیں اللہ ان سب پر نگہبان ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And those who take Patrons beside Him, Allah is Warden over them, and thou art not over them a trustee. |
| M.M.Pickthall: | And as for those who choose protecting friends beside Him, Allah is Warden over them, and thou art in no wise a guardian over them. |
| Saheeh International: | And those who take as allies other than Him - Allah is [yet] Guardian over them; and you, [O Muhammad], are not over them a manager. |
| Shakir: | And (as for) those who take guardians besides Him, Allah watches over them, and you have not charge over them. |
| Yusuf Ali: | And those who take as protectors others besides Him,- Allah doth watch over them; and thou art not the disposer of their affairs. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
نبی اکرمﷺ کو یاد دہانی کرواہی جا رہی ہے کہ آپﷺ ایسے لوگوں کے وکیل نہیں جو اللہ کے سوا کسی اور کو ولی بناتے ہیں