Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-32 ایت نمبر
| وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا ۚ وَّ هُمْ عَنْ اٰیٰتِهَا مُعْرِضُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے آسمان ایک محفوظ چھت بنایااور وہ (کافرین) اس(کائنات) کی نشانیوں سے اعراض(کنارہ) کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنادیا ہے، اور یہ لوگ ہیں کہ اس کی نشانیوں سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا، مگر یہ ہیں کہ اس کی نشانیوں کی طرف توجّہ ہی نہیں کرتے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے آسمان کو چھت بنایا نگاہ رکھی گئی اور وہ اس کی نشانیوں سے روگرداں ہیں |
| احمد علی | اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا اور وہ آسمان کی نشانیوں سے منہ موڑنے واے ہیں |
| فتح جالندھری | اور آسمان کو محفوظ چھت بنایا۔ اس پر بھی وہ ہماری نشانیوں سے منہ پھیر رہے ہیں |
| طاہر القادری | اور ہم نے سماء (یعنی زمین کے بالائی کرّوں) کو محفوظ چھت بنایا (تاکہ اہلِ زمین کو خلا سے آنے والی مہلک قوتوں اور جارحانہ لہروں کے مضر اثرات سے بچائیں) اور وہ اِن (سماوی طبقات کی) نشانیوں سے رُوگرداں ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت کی طرح بنایا ہے اور یہ لوگ اس کی نشانیوں سے برابر اعراض کررہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | آسمان کو محفوظ چھت بھی ہم نے ہی بنایا ہے۔ لیکن لوگ اس کی قدرت کے نمونوں پر دھیان نہیں دھرتے |
| حسین نجفی | اور ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا مگر یہ لوگ پھر بھی اس کی نشانیوں سے منہ پھیرے ہوئے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And We have made the heaven a roof, safe, and from the signs there of they are averters. |
| M.M.Pickthall: | And We have made the sky a roof withheld (from them). Yet they turn away from its portents. |
| Saheeh International: | And We made the sky a protected ceiling, but they, from its signs, are turning away. |
| Shakir: | And We have made the heaven a guarded canopy and (yet) they turn aside from its signs. |
| Yusuf Ali: | And We have made the heavens as a canopy well guarded: yet do they turn away from the Signs which these things (point to)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
کائنات کا نظام