Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-32 ایت نمبر
| هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ |
| آسان اُردو | (اور یہ کہا جائے گا) یہ ہے جس کا تمہیں وعدہ کیا گیا تھا. ہر توبہ کرنے والے اور محتاط(حفاظت کرنے والے انسان) کے لیے ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اور کہا جائے گا کہ) یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے یہ وعدہ کیا جاتا تھا کہ وہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو اللہ سے خوب لو لگائے ہوئے ہو، (اور) اپنی نگرانی رکھنے والا ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ارشاد ہوگا "یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اُس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا |
| احمد رضا خان | یہ ہے وہ جس کا تم وعدہ دیے جاتے ہو ہر رجوع لانے والے نگہداشت والے کے لیے |
| احمد علی | یہی ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا ہر رجوع کرنے والے اور حفاظت کرنے والے کے لیے |
| فتح جالندھری | یہی وہ چیز ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (یعنی) ہر رجوع لانے والے حفاظت کرنے والے سے |
| طاہر القادری | (اور اُن سے ارشاد ہوگا): یہ ہے وہ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا (کہ) ہر توبہ کرنے والے (اپنے دین اور ایمان کی) حفاظت کرنے والے کے لئے (ہے)، |
| علامہ جوادی | یہ وہ جگہ ہے جس کا وعدہ ہر خدا کی طرف رجوع کرنے والے اور نفس کی حفاظت کرنے والے سے کیا جاتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ ہے جس کا تم سے وعده کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لئے جو رجوع کرنے واﻻ اور پابندی کرنے واﻻ ہو |
| حسین نجفی | یہ (جنت) وہ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا (تم میں سے) ہر اس شخص کے لئے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا (اور حدودِ الٰہی) کی بڑی حفاظت کرنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | This is that which ye were promised: for every oft- returning heedful one. |
| M.M.Pickthall: | (And it is said): This is that which ye were promised. (It is) for every penitent and heedful one, |
| Saheeh International: | [It will be said], "This is what you were promised - for every returner [to Allah] and keeper [of His covenant] |
| Shakir: | This is what you were promised, (it is) for every one who turns frequently (to Allah), keeps (His limits); |
| Yusuf Ali: | (A voice will say:) "This is what was promised for you,- for every one who turned (to Allah) in sincere repentance, who kept (His Law), |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے