اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                        Qaf-50 سورت ق Ayah No-4 ایت نمبر

قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ
آسان اُردو ہم واقعی جانتے ہیں جو زمین اُن (مرنے والوں) میں سے کم کرتی ہے (لے لیتی ہے)، اور ہمارے پاس (حساب کتاب کی) ایک محفوظ کتاب ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی واقعہ تو یہ ہے کہ زمین ان کے جن حصوں کو (کھا کر) گھٹا دیتی ہے ہمیں ان کا پورا علم ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو سب کچھ محفوظ رکھتی ہے۔
ابو الاعلی مودودی زمین ان کے جسم میں سے جو کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے
احمد رضا خان ہم جانتے ہیں جو کچھ زمین ان میں سے گھٹاتی ہے اور ہمارے پاس ایک یاد رکھنے والی کتاب ہے
احمد علی ہمیں معلوم ہے جو زمین ان میں سے کم کرتی ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کھچ محفوظ ہے
فتح جالندھری ان کے جسموں کو زمین جتنا (کھا کھا کر) کم کرتی جاتی ہے ہمیں معلوم ہے۔ اور ہمارے پاس تحریری یادداشت بھی ہے
طاہر القادری بیشک ہم جانتے ہیں کہ زمین اُن (کے جسموں) سے (کھا کھا کر) کتنا کم کرتی ہے، اور ہمارے پاس (ایسی) کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے،
علامہ جوادی ہم جانتے ہیں کہ زمین ان کے جسموں میں سے کس قدر کم کردیتی ہے اور ہمارے پاس ایک محفوظ کتاب موجود ہے
ایم جوناگڑھی زمین جو کچھ ان سے گھٹاتی ہے وه ہمیں معلوم ہے اور ہمارے پاس سب یاد رکھنے والی کتاب ہے
حسین نجفی ہم خوب جانتے ہیں (ان اجزاء کو) جو زمین (کھا کر) ان میں سے کم کرتی ہے اور ہمارے پاس تو ایک ایسی کتاب ہے جس میں (سب کچھ) محفوظ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Surely We know that which the earth consumeth of them, and with Us is, Book preserved.
M.M.Pickthall: We know that which the earth taketh of them, and with Us is a recording Book.
Saheeh International: We know what the earth diminishes of them, and with Us is a retaining record.
Shakir: We know indeed what the earth diminishes of them, and with Us is a writing that preserves.
Yusuf Ali: We already know how much of them the earth takes away: With Us is a record guarding (the full account).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

٭یعنی ہمیں پتہ ہے کہ مرنے والے انسان سے زمین کیا لے لیتی ہے