Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-5 ایت نمبر
| بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ |
| آسان اُردو | نہیں، بلکہ اُنہوں نے سچائی (قرآن) سے انکار کر دیا ہے جب کہ یہ اُن (کافرین)کے پاس آ چکی ہے، پھر وہ ایک مشکل حالت میں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | دراصل انہوں نے سچ کو اسی وقت جھٹلا دیا تھا جب وہ ان کے پاس آیا تھا، چنانچہ وہ متضاد باتوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بلکہ اِن لوگوں نے تو جس وقت حق اِن کے پاس آیا اُسی وقت اُسے صاف جھٹلا دیا اِسی وجہ سے اب یہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں |
| احمد رضا خان | بلکہ انہوں نے حق کو جھٹلایا جب وہ ان کے پاس آیا تو وہ ایک مضطرب بے ثبات بات میں ہیں |
| احمد علی | بلکہ انہوں نے حق کو جھٹلایا جب کہ وہ ان کے پاس آیا پس وہ ایک الجھی ہوئی بات میں پڑے ہوئے ہیں |
| فتح جالندھری | بلکہ (عجیب بات یہ ہے کہ) جب ان کے پاس (دین) حق آ پہنچا تو انہوں نے اس کو جھوٹ سمجھا سو یہ ایک الجھی ہوئی بات میں (پڑ رہے) ہیں |
| طاہر القادری | بلکہ (عجیب اور فہم و ادراک سے بعید بات تو یہ ہے کہ) انہوں نے حق (یعنی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن) کو جھٹلا دیا جب وہ اُن کے پاس آچکا سو وہ خود (ہی) الجھن اور اضطراب کی بات میں (پڑے) ہیں، |
| علامہ جوادی | حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے حق کے آنے کے بعد اس کا انکار کردیا ہے تو وہ ایک بے چینی کی بات میں مبتلا ہیں |
| ایم جوناگڑھی | بلکہ انہوں نے سچی بات کو جھوٹ کہا ہے جبکہ وه ان کے پاس پہنچ چکی پس وه ایک الجھاؤ میں پڑ گئے ہیں |
| حسین نجفی | بلکہ (دراصل بات تو یہ ہے کہ) انہوں نے (دینِ) حق کو جھٹلایا جبکہ وہ ان کے پاسایا پس وہ ایک الجھی ہوئی بات میں مبتلا ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Aye! they belie the truth when it cometh Unto them; wherefore they are in an affair confused. |
| M.M.Pickthall: | Nay, but they have denied the truth when it came unto them, therefor they are now in troubled case. |
| Saheeh International: | But they denied the truth when it came to them, so they are in a confused condition. |
| Shakir: | Nay, they rejected the truth when it came to them, so they are (now) in a state of confusion. |
| Yusuf Ali: | But they deny the Truth when it comes to them: so they are in a confused state. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے