Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-6 ایت نمبر
| اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ |
| آسان اُردو | کیا وہ (کافرین)اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھتے، کہ کسطرح ہم نے اس کو بنایا ہے اور اس کو خوبصورت بھی کیا، اور اس میں کوئی داڑ (خلل) نہیں ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے کیسے بنایا ہے ؟ اور ہم نے اسے خوبصورتی بخشی ہے، اور اس میں کسی قسم کے رخنے نہیں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اچھا، تو کیا اِنہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا، اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہے |
| احمد رضا خان | تو کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہ دیکھا ہم نے اسے کیسے بنایا اور سنوارا اور اس میں کہیں رخنہ نہیں |
| احمد علی | پس کیا انہوں نے غور سے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح اسے بنایا اور آراستہ کیا ہے اور اس میں کوئی بھی شگاف نہیں |
| فتح جالندھری | کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی کہ ہم نے اس کو کیونکر بنایا اور (کیونکر) سجایا اور اس میں کہیں شگاف تک نہیں |
| طاہر القادری | سو کیا انہوں نے آسمان کی طرف نگاہ نہیں کی جو ان کے اوپر ہے کہ ہم نے اسے کیسے بنایا ہے اور (کیسے) سجایا ہے اور اس میں کوئی شگاف (تک) نہیں ہے، |
| علامہ جوادی | کیا ان لوگوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ہے کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور پھر آراستہ بھی کردیا ہے اور اس میں کہیں شگاف بھی نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا انہوں نے آسمان کو اپنے اوپر نہیں دیکھا؟ کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے اور زینت دی ہے اس میں کوئی شگاف نہیں |
| حسین نجفی | کیا انہوں نے آسمان کی طرف نہیں دیکھا جو ان کے اوپر ہے کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا ہے؟ اور آراستہ کیا ہے جس میں کوئی رخنہ نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Have they not looked up to the heaven above them, in what wise We have constructed and bedecked it, and that therein is no rift? |
| M.M.Pickthall: | Have they not then observed the sky above them, how We have constructed it and beautified it, and how there are no rifts therein? |
| Saheeh International: | Have they not looked at the heaven above them - how We structured it and adorned it and [how] it has no rifts? |
| Shakir: | Do they not then look up to heaven above them how We have made it and adorned it and it has no gaps? |
| Yusuf Ali: | Do they not look at the sky above them?- How We have made it and adorned it, and there are no flaws in it? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
اللہ باری تعالی اپنی طاقت کے بارے میں کافرین کو یہ بتا رہا ہے کہ اگر وہ یہ کر سکتا ہے تو انکو مرنے کے بعد بھی زندہ کر سکتا ہے