اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                        Qaf-50 سورت ق Ayah No-3 ایت نمبر

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ
آسان اُردو (کہ) جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو چکے ہوں گے (تو کیا ہم کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا)؟ وہ تو (پھر) بہت ہی دور کی واپسی ہو گی! (یعنی عقل نہیں مانتی ہے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بھلا کیا ہم مر کھپ جائیں اور مٹی ہوجائیں گے، (اس وقت ہمیں پھر زندہ کیا جائے گا ؟) یہ واپسی تو ہماری سمجھ سے دور ہے۔
ابو الاعلی مودودی کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے (تو دوبارہ اٹھائے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے"
احمد رضا خان کیا جب ہم مرجائیں اور مٹی ہوجائیں گے پھر جیئں گے یہ پلٹنا دور ہے
احمد علی کیا جب ہم مرجائیں گے اورمٹی ہو جائیں گے یہ دوبارہ زندگی بعید از قیاس ہے
فتح جالندھری بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے (تو پھر زندہ ہوں گے؟) یہ زندہ ہونا (عقل سے) بعید ہے
طاہر القادری کیا جب ہم مَر جائیں گے اور ہم مٹّی ہو جائیں گے (تو پھر زندہ ہوں گے)؟ یہ پلٹنا (فہم و ادراک سے) بعید ہے،
علامہ جوادی کیا جب ہم مرکر خاک ہوجائیں گے تو دوبارہ واپس ہوں گے یہ بڑی بعید بات ہے
ایم جوناگڑھی کیا جب ہم مر کر مٹی ہو جائیں گے۔ پھر یہ واپسی دور (از عقل) ہے
حسین نجفی کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے (تو دوبارہ زندہ ہوں گے) یہ تو بڑی بعید (از عقل) بات ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Shell We be brought back when we are dead and have become dust? That is a return remote!
M.M.Pickthall: When we are dead and have become dust (shall we be brought back again)? That would be a far return!
Saheeh International: When we have died and have become dust, [we will return to life]? That is a distant return."
Shakir: What! when we are dead and have become dust? That is afar (from probable) return.
Yusuf Ali: "What! When we die and become dust, (shall we live again?) That is a (sort of) return far (from our understanding)."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے