Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-2 ایت نمبر
| بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ |
| آسان اُردو | نہیں، وہ (لوگ)حیران ہوتے ہیں کہ اُن میں سے ہی ایک ڈرانے والا اُن کے پاس آیا ہے؛ پھرنہ ماننے والے (کافر) کہتے ہیں: یہ تو ایک عجیب چیز ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بلکہ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کوئی (آخرت سے) ڈرانے والا خود انہی میں سے (کیسے) آگیا، چنانچہ ان کافروں نے یہ کہا ہے کہ : یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بلکہ اِن لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود اِنہی میں سے اِن کے پاس آگیا پھر منکرین کہنے لگے "یہ تو عجیب بات ہے |
| احمد رضا خان | بلکہ انھیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہی میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا تو کافر بولے یہ تو عجیب بات ہے، |
| احمد علی | بلکہ وہ تعجب کرتے ہیں کہ ان کے پاس انہیں میں سے ایک ڈرانے والا آیا پس کافرو ں نے کہا کہ یہ تو ایک عجیب بات ہے |
| فتح جالندھری | لیکن ان لوگوں نے تعجب کیا کہ انہی میں سے ایک ہدایت کرنے والا ان کے پاس آیا تو کافر کہنے لگے کہ یہ بات تو (بڑی) عجیب ہے |
| طاہر القادری | بلکہ اُن لوگوں نے تعجب کیا کہ اُن کے پاس اُنہی میں سے ایک ڈر سنانے والا آگیا ہے، سو کافر کہتے ہیں: یہ عجیب بات ہے، |
| علامہ جوادی | لیکن ان کفاّر کو تعجب ہے کہ ان ہی میں سے کوئی شخص پیغمبر بن کر آگیا اس لئے ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ بات بالکل عجیب ہے |
| ایم جوناگڑھی | بلکہ انہیں تعجب معلوم ہوا کہ ان کے پاس انہی میں سے ایک آگاه کرنے واﻻ آیا تو کافروں نے کہا کہ یہ ایک عجیب چیز ہے |
| حسین نجفی | قَسم ہے باعظمت قرآن کی (پیغمبرِ اسلام (ص) میرے سچے رسول ہیں) لیکن ان لوگوں کو اس بات پر تعجب ہے کہ انہی میں سے ایک ڈرانے والا (رسول) ان کے پاسایا ہے تو کافر کہتے ہیں کہ یہ ایک عجیب چیز ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Aye! they marvel that there hath come Unto them a warner from among themselves; so the infidels Say: this is a thing wondrous! |
| M.M.Pickthall: | Nay, but they marvel that a warner of their own hath come unto them; and the disbelievers say: This is a strange thing: |
| Saheeh International: | But they wonder that there has come to them a warner from among themselves, and the disbelievers say, "This is an amazing thing. |
| Shakir: | Nay! they wonder that there has come to them a warner from among themselves, so the unbelievers say: This is a wonderful thing: |
| Yusuf Ali: | But they wonder that there has come to them a Warner from among themselves. So the Unbelievers say: "This is a wonderful thing! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
یہ بات نہ ماننے والوں کے لیے بہت مشکل تھی اور ابھی تک بھی ہے کہ اُنہی میں سے ایک بندہ اُن کو ڈرانا شروع کر دے