روٹ الفاظ:
| آیت کا حصہ | حصے کا ترجمہ | عنوان/سیاق و سباق | لنک |
|---|---|---|---|
| وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰى یَقُوْلَاۤ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ١ؕ.... | اور نہ ہی دونوں (فرشتوں) نے کسی کو (یہ جادو) سکھایا حتی کہ وہ کہہ دیتے: ہم توصرف ایک فتنہ (آزمائش) ہیں، اس لیے تم( اللہ کی ہدایت سے) کفر (انکار) نہ کرنا.... | جادو کے بارے | 2:102 |
| : | |||
| وَ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ١ۚ | اور فتنہ (شرارت) قتل سے زیادہ شدید ہے | لڑائی کے بارے میں | 2:191 |
| وَ قٰتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ وَّ یَكُوْنَ الدِّیْنُ لِلّٰهِ١ؕ | اور(اگر وہ باز نہیں آتے تو) اُن سے لڑائی کرو حتی کہ فتنہ نہ رہے اور دین(قانون) اللہ کے لیے ہی ہو | لڑائی کے بارے میں | 2:193 |
| وَ اِخْرَاجُ اَهْلِهٖ مِنْهُ اَكْبَرُ عِنْدَ اللّٰهِ١ۚ وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ١ؕ | ، اور اس کے لوگوں کو وہاں(مسجدِ الحرام ) سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی بڑا (گناہ) ہے؛ اور فتنہ (شرارت ) قتل سے بھی بڑا ہے | حرمت والے مہینہ میں لڑنا | 2:217 |
| ابْتِغَآءَ الْفِتْنَةِ وَ ابْتِغَآءَ تَاْوِیْلِهٖ وَ مَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَهٗۤ اِلَّا اللّٰهُ | فتنہ(شرات) چاہتے ہوئے اور اس(متشابہ آیت) کی تاویل( تشریح ) چاہتے ہوئے اور اس(متشابہ آیت) کی تاویل( تشریح)، ماسوائے اللہ کے، کوئی نہیں جانتا۔ | دو طرح کی آیات | 3:7 |
| كُلَّمَا رُدُّوْۤا اِلَى الْفِتْنَةِ اُرْكِسُوْا فِیْهَا١ۚ | تنی دفعہ وہ فتنہ (فساد) کی طرف موڑیں جائیں تو وہ اس (فتنہ انگیزی) میں ملوث ہو جائیں | منافقین کے بارے | 4:91 |
| اِنْ خِفْتُمْ اَنْ یَّفْتِنَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا | ور تمہیں خوف ہو کہ وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں تمہاری آزمائش کریں گے | صلوۃ قصر کرنا | 4:101 |
| وَ مَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ فِتْنَتَهٗ | اور جس (انسان) کو اللہ اُس کا فتنہ (آزمائش) چاہتا ہو | کفر میں دوڑ لگانے والے | 5:41 |
| وَ احْذَرْهُمْ اَنْ یَّفْتِنُوْكَ عَنْۢ بَعْضِ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكَ | آپؐ اُن سے محتاط رہیں کہ کہیں وہ آپؐ کو اس کے کچھ حصے سے بہکا نہ دیں | قرآن سے فیصلے | 5:49 |
| وَ حَسِبُوْۤا اَلَّا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ | اوروہ سوچتے کہ( اُن کا ایسا کرنے سے ) کوئی نقصان (فتنہ) نہیں ہو گا | بنی اسرائیل | 5:71 |
| ثُمَّ لَمْ تَكُنْ فِتْنَتُهُمْ اِلَّاۤ | پھر اُن کا کوئی جواز(بہانہ) نہیں ہو گا ماسوائے کہ | مشرکین کے بارے | 6:23 |
| وَ كَذٰلِكَ فَتَنَّا بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ | اور اسطرح ہم اُن (لوگوں) میں سے بعضوں کو بعضوں سے آزماتے ہی | نبی اکرمﷺ کے بارے | 6:53 |
| یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ | اے آدم کی اولاد! شیطان تمہیں ورغلا نہ دے | اللہ باری تعالی کا فرمان | 7:27 |
| اِنْ هِیَ اِلَّا فِتْنَتُكَ١ؕ | نہیں تھی یہ ماسوائے کہ تیری آزمائش | قوم موسی، بچھڑا | 7:155 |
| وَ اتَّقُوْا فِتْنَةً | اور (مومنو) اُس آزمائش سے ڈرو | محکم آیت | 8:25 |
| وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ۙ | اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو صرف امتحان (آزمائش) ہے | محکم آیت | 8:28 |
| وَ قَاتِلُوْهُمْ حَتّٰى لَا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ | اور اُن (کافرین) سے قتال (لڑائی) کرو حتی کہ فتنہ (یعنی کافرین کا مسلمانوں کو تنگ کرنا) نہ رہے | کافرین اگر باز نہ آ جائیں | 8:39 |
| اِلَّا تَفْعَلُوْهُ تَكُنْ فِتْنَةٌ فِی الْاَرْضِ وَ فَسَادٌ كَبِیْرٌؕ | اگر تم اُس(حکم) کو نہیں کرو (مانو)گے۔۔ تو زمین میں فتنے اور بڑے فساد ہوں گے | دوستی کا معیار | 8:73 |
| وَّ لَاۡاَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ یَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَةَ١ۚ | ، اور تمہارے درمیان آگے پیچھے دوڑتے (کہ) تم میں فتنہ کرتے؛ اور | تاریخی آیت | 9:47 |
| لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ | واقعی اس سے پہلے بھی اُن(منافقین) نے فتنہ چاہا ا | تاریخی آیت | 9:48 |
| وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ ائْذَنْ لِّیْ وَ لَا تَفْتِنِّیْ١ؕ | اوراُن (منافقین)میں سے ہے جو کہتا ہے: کہ مجھے تو(گھر میں ہی ٹھہرنے کی) اجازت دیں اور مجھے فتنے (آزمائش)میں نہ ڈالو | تاریخی آیت | 9:49 |
| اَلَا فِی الْفِتْنَةِ سَقَطُوْا١ؕ | و کیا وہ فتنے میں ہی نہیں پڑے ہوئے ا | تاریخی آیت | 9:49 |
| اَوَ لَا یَرَوْنَ اَنَّهُمْ یُفْتَنُوْنَ فِیْ كُلِّ عَامٍ | کیا وہ (منافقین) نہیں دیکھتے کہ بے شک وہ ہر سال میں | منافقین | 9:126 |
| عَلٰى خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهِمْ اَنْ یَّفْتِنَهُمْ١ؕ | (وہ بھی) فرعون اور اُس کے سرداروں سے خوف پر(تھے) کہ وہ اُن(بچوں) کو سزا دیں گے | موسی ہارون | 10:83 |
| ١ۚ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ | ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لیے ایک فتنہ (تختہ مشق، آزمائش) نہ بنا؛ | موسی ہارون | 10:85 |
| ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا | پھر بےشک آپﷺ کا رب اُن کے لیے جو ہجرت کرتے ہیں اس کے بعد جو وہ آزمائش میں ڈالے گے | ایمان کے بعد اللہ سے کفر کرنے والوں کے بیاں کے بعد | 16:110 |
| اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِی الْقُرْاٰنِؕ | ا ماسوائے لوگوں کی آزمائش کے لیے اوردرخت جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے. | خواب نبویﷺ | 17:60 |
| وَ اِنْ كَادُوْا لَیَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ | اور یقینََا اُنہوں (یعنی مشرکین)نےتقریباََ واقعی آپؐ کی آزمائش کی اُس سے جو ہم نے آپؐ کی طرف وحی کی ہے | آپﷺ کے متعلق | 17:73 |
| وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا | اور تُو نے (اے موسی ؑ) واقعی ایک جاندارقتل کیاپھر ہم نے تمہیں غم سے نجات دی، اور ہم نے تمہاری ایک آزمائش سے آزمائش کی | موسیؑ کے بارے | 20:40 |
| قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ | اُس (رب) نے کہا: بے شک! ہم نے تیرے لوگوں کو تیرے بعد آزمایا ہے | موسیؑ کے بارے | 20:85 |
| یٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهٖۚ | اے میرے لوگو! تم اس (بچھڑے) سے صرف آزمائے جارہے ہو | موسی ؑ اس کی قوم | 20:90 |
| زَهْرَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا لِنَفْتِنَهُمْ فِیْهِؕ | (جو) دنیاوی زندگی کی رونقیں ہیں، تاکہ ہم اُن (چیزوں) میں اُن (لوگوں) کی آزمائش کریں | جو چیزیں مختلف لوگوں کو دی جاتی ہیں | 20:131 |
| وَ نَبْلُوْكُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةًؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ | اور ہم تمہیں (اے لوگو) بدی اور نیکی سے آزماتے ہیں، (جو) ایک آزمائش ہے. اور ہماری طرف ہی تم لوٹائے جاؤ گے | ایک حقیقت | 21:35 |
| وَ اِنْ اَدْرِیْ لَعَلَّهٗ فِتْنَةٌ لَّكُمْ وَ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ | اور میں نہیں جانتا کہ وہ تمہارے لئے ایک امتحان ہو اور ایک وقت تک فاہدہ(متاع) ہو | شان باری تعالی | 21:111 |
| وَ اِنْ اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ اِ۟نْقَلَبَ عَلٰى وَجْهِهٖ١ۚ۫ | اور اگر اُس کو کوئی آزمائش لگتی ہے، تو اپنے منہ پر اُلٹا (کفر کی طرف) لوٹ جاتا ہے | خیر اور آزمائش میں | 22:11 |
| لِّیَجْعَلَ مَا یُلْقِی الشَّیْطٰنُ فِتْنَةً | تاکہ وہ (اللہ) آزمائش(فتنہ)بنا دے جوشیطان نے (وسوسہ) ڈالا ہو | رحمان اور شیطان کی جنگ | 22:53 |
| اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ | کہ اُن کوکوئی آزمائش (مصیبت) آ پڑے یااُن کو ایک درد ناک عذاب آ پڑے | نبی اکرمﷺ کی عزت تکریم | 24:63 |
| وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً١ؕ اَتَصْبِرُوْنَ١ۚ وَ كَانَ رَبُّكَ بَصِیْرًا۠ | اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعضوں کے لئے ایک آزمائش بنا دیا ہے: کیا تم (اس آزمائش کی وجہ سے) صبر کرو گے؟ اور آپﷺ کا رب دیکھنے والا ہے | ایک حقیقت | 25:20 |
| قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ | . اُس نے کہا: تمہاری بُری قسمت اللہ کی طرف سے ہے. نہیں، تم آزمائش والی قوم ہو | صالحؑ اور ثمود | 27:47 |
| اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ | کیا لوگ سوچتے ہیں کہ وہ چھوڑ دیے جائیں گے کہ وہ (صرف اتنا ہی) کہتے ہیں ہم ایمان لائے، اور وہ آزمائے نہیں جایں گے؟ | لوگوں کے خیالات | 29:2 |
| وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ | اور بے شک! ہم نے آزمایا تھا اُن لوگوں کو جو ان (یعنی موجودہ لوگوں) سے پہلے تھے | سنت الہی | 29:2 |
| فَاِذَاۤ اُوْذِیَ فِی اللّٰهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِ | پھرجب اُس کو اللہ کی خاطر کوئی تکلیف پہنچتی ہے وہ لوگوں کی(دی گئی) تکلیف کو بنا لیتا ہے جیسے کہ(یہ) اللہ کا عذاب ہے | انسان کا دوغلاپن | 29:10 |
| ثُمَّ سُئِلُوا الْفِتْنَةَ لَاٰتَوْهَا وَ مَا تَلَبَّثُوْا بِهَاۤ اِلَّا یَسِیْرًا | پھر اُن (ایسوں)سے فتنہ (بغاوت) مانگی جاتی تو وہ اُس کو دے دیتے(یعنی ایسا کر دیتے) اور وہ نہ کرتے اس بارے میں تاخیر ماسوائے ایک ہلکی سی | جنگ خندق | 33:14 |
| اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ | بے شک! ہم نے اس (درخت) کو ظالمین (نافرمانبرداروں) کے لیے ایک آفت (آزمائش) بنایا ہے۔ | زیقم درخت | 37:63 |
| مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ | تم (کسی کو بھی) اُس (اللہ) پر اُکسا نہیں سکتے | اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنے والے | 37:162 |
| ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ | اور داود ؑ کوگمان ہوا کہ ہم (یعنی اللہ) نے اُس کوصرف آزمایا ہے، پس اُس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور رکوع کرتا ہوا(سجدے میں) گر پڑا اور توبہ کی | داودؑ کے بارے | 38:24 |
| وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ | اور بے شک! ہم نے سلیمانؑ کا امتحان لیا، اور ہم نے اُس کے تخت پر ایک جسم(دھڑ) ڈال دیا، پھر اُس نے توبہ کی. | سلیمنؑ کے بارے | 38:34 |
| بَلْ هِیَ فِتْنَةٌ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ | نہیں، یہ تو ایک آزمائش ہوتی ہے لیکن اُن میں سے اکثر (اس حقیقت کو) نہیں جانتے ہیں | انسان کے بارے | 39:49 |
| وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ | اور واقعی ہم نے اُن سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا، اور اُن کے پاس ایک عزت والا رسول آیا تھا | آپﷺ سے پہلے کے لوگ | 44:17 |
| یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ | دن ہو گا جب وہ آگ پر داغ دیئے جایں گے | مفروضے اور اندازے لگانے والے | 51:13 |
| ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ | (اور یہ اُن سے کہا جائے گا) چکھو اپنی آزمائش (کے عذاب)کو. یہ وہ (چیز) ہے جس کی تمہیں جلدی تھی | مفروضے اور اندازے لگانے والے | 51:14 |
| اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘ | بے شک! ہم اونٹنی کو ارسال کر رہے ہیں، (جو) ان کے لیے ایک آزمائش ہے، پس انہیں دیکھنا اور صبر کرنا | ثمود | 54:27 |
| قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ | وہ بولیں گے: ہاں؛ لیکن تم تھے، پھر تم نے اپنے آپ کو فتنے میں رکھا، اور تم (ہماری تباہی کا) انتظار کرتے تھے، | یوم حساب | 57:14 |
| رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ اغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا | ہمارے رب! ہمیں کفر کرنے والوں کے لئے ایک شکار (ظلم و ستم کا نشانہ، آزمائش) نہ بنانا، اور ہمارے رب،ہمیں معاف کر دینا، | دعا | 60:5 |
| اِنَّمَاۤ اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عِنْدَهٗۤ اَجْرٌ عَظِیْمٌ | تمہارے مال (اسباب) اور تمہاری اولاد صرف ایک امتحان ہیں، اور اللہ! اُس کے پاس ایک عظیم اجر ہے | ایمان والوں کو نصیحت | 64:15 |
| بِاَیِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ | کہ تم میں سے کون پاگل ہے | کہ کیا انجام ہوتا ہے | 68:6 |
| لِّنَفْتِنَهُمْ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهٖ یَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًاۙ | تاکہ ہم انہیں اس میں آزمائیں، اور جو کوئی اپنے رب کے ذکر سے منہ موڑتا ہے؛ تو وہ (اللہ) اُسے ایک سخت عذاب میں ٹھونس دے گا؛ | جنات اور قرآن | 72:17 |
| ١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ | اور ہم نے اُن (فرشتوں) کی تعداد صرف ایک آزمائش بنائی ہے ان کے لئے جو کفر کرتے ہیں | سقر | 74:31 |
| اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا | بے شک! وہ لوگ جومومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیتے ہیں پھر توبہ بھی نہیں کرتے ہیں | جہنم کا عذاب | 85:10 |