اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-27 ایت نمبر

اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘
آسان اُردو بے شک! ہم اونٹنی کو ارسال کر رہے ہیں، (جو) ان کے لیے ایک آزمائش ہے، پس انہیں دیکھنا اور صبر کرنا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم ان کے پاس ان کی آزمائش کے طور پر اونٹنی بھیج رہے ہیں، اس لیے تم انہیں دیکھتے رہو، اور صبر سے کام لو۔
ابو الاعلی مودودی ہم اونٹنی کو اِن کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کہ اِن کا کیا انجام ہوتا ہے
احمد رضا خان ہم ناقہ بھیجنے والے ہیں انکی جانچ کو تو اے صا لح! تو راہ دیکھ اور صبر کر
احمد علی بے شک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجنے والے ہیں پس (اے صالح) ان کا انتظار کر اور صبر کر
فتح جالندھری (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو
طاہر القادری بیشک ہم اُن کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں، پس (اے صالح!) اُن (کے انجام) کا انتظار کریں اور صبر جاری رکھیں،
علامہ جوادی ہم ان کے امتحان کے لئے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں لہذا تم اس کا انتظار کرو اور صبر سے کام لو
ایم جوناگڑھی بیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر
حسین نجفی ہم ایک (خاص) اونٹنی ان کی آزمائش کے لئے بھیج رہے ہیں پس تم (اے صالح(ع) انجامِ کار) انتظار کرو اور صبر کرو۔
=========================================
M.Daryabadi: Verify We are sending the she-camel as a test for them, so watch them thou and have patience.
M.M.Pickthall: Lo! We are sending the she-camel as a test for them; so watch them and have patience;
Saheeh International: Indeed, We are sending the she-camel as trial for them, so watch them and be patient.
Shakir: Surely We are going to send the she-camel as a trial for them; therefore watch them and have patience.
Yusuf Ali: For We will send the she-camel by way of trial for them. So watch them, (O Salih), and possess thyself in patience!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم ثمود کے بارے میں