Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-26 ایت نمبر
| سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ |
| آسان اُردو | (اُن کے ڈرانے والے کو یہ کہہ دیا گیا): کل تک وہ جان جائیں گے کہ کون جھوٹا خود پسند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (ہم نے پیغمبر صالح ؑ سے کہا کہ) کل ہی انہیں پتہ چل جائے گا کہ پرلے درجے کا جھوٹا شیخی باز کون تھا ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | (ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا) "کل ہی اِنہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے |
| احمد رضا خان | بہت جلد کل جان جائیں گے کون تھا بڑا جھوٹا اترونا (شیخی باز) |
| احمد علی | عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا کون بڑا جھوٹا (اور) شیخی خورہ ہے |
| فتح جالندھری | ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے |
| طاہر القادری | انہیں کل (قیامت کے دن) ہی معلوم ہو جائے گا کہ کون بڑا جھوٹا، خود پسند (اور متکبّر) ہے، |
| علامہ جوادی | تو عنقریب کل ہی انہیں معلوم ہوجائے گا جھوٹا اور متکبر کون ہے |
| ایم جوناگڑھی | اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟ |
| حسین نجفی | انہیں بہت جلد کل کلاں معلوم ہو جائے گا کہ کون بڑا جھوٹا (اور) شیخی باز ہے۔ |
| M.Daryabadi: | They shall know tomorrow whichsoever is a liar insolent. |
| M.M.Pickthall: | (Unto their warner it was said): To-morrow they will know who is the rash liar. |
| Saheeh International: | They will know tomorrow who is the insolent liar. |
| Shakir: | Tomorrow shall they know who is the liar, the insolent one. |
| Yusuf Ali: | Ah! they will know on the morrow, which is the liar, the insolent one! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم ثمود کے بارے میں