Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-25 ایت نمبر
| ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ |
| آسان اُردو | کیا اُسی پر ہی ہم میں سے ذکر اتارا گیاہے؟ نہیں، وہ تو ایک جھوٹا خود پسند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا کیا ہم سارے لوگوں کے درمیان یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر نصیحت نازل کی گئی ؟ نہیں، بلکہ دراصل یہ پرلے درجے کا جھوٹا شیخی باز ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا؟ نہیں، بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے" |
| احمد رضا خان | کیا ہم سب میں سے اس پر بلکہ یہ سخت جھوٹا اترونا (شیخی باز) ہے |
| احمد علی | کیا ہم میں سے اسی پر وحی بھیجی گئی بلکہ وہ بڑا جھوٹا (اور) شیخی خورہ ہے |
| فتح جالندھری | کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے |
| طاہر القادری | کیا ہم سب میں سے اسی پر نصیحت (یعنی وحی) اتاری گئی ہے؟ بلکہ وہ بڑا جھوٹا، خود پسند (اور متکبّر) ہے، |
| علامہ جوادی | کیا ہم سب کے درمیان ذکر صرف اسی پر نازل ہوا ہے درحقیقت یہ جھوٹا ہے اور بڑائی کا طلبگار ہے |
| ایم جوناگڑھی | کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے |
| حسین نجفی | کیا ہم سب میں سے صرف اسی پر وحی نازل کی گئی ہے؟ بلکہ وہ بڑا جھوٹا (اور) شیخی باز ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Hath the Admonition been laid upon him from amongst us! Aye! he is a liar insolent. |
| M.M.Pickthall: | Hath the remembrance been given unto him alone among us? Nay, but he is a rash liar. |
| Saheeh International: | Has the message been sent down upon him from among us? Rather, he is an insolent liar." |
| Shakir: | Has the reminder been made to light upon him from among us? Nay! he is an insolent liar! |
| Yusuf Ali: | "Is it that the Message is sent to him, of all people amongst us? Nay, he is a liar, an insolent one!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم ثمود کے بارے میں