اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-28 ایت نمبر

وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْ١ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ
آسان اُردو اور اُن کو اعلانیہ بتا دو کہ بے شک پانی (اُس اونٹنی اور) ا ُن کے درمیان تقسیم ہو گا. اور ہر پینے کی گواہی ہو گی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ان کو بتادو کہ (کنویں کا) پانی ان کے درمیان تقسیم کردیا گیا ہے۔ ہر پانی کا حق دار اپنی باری میں حاضر ہوگا۔
ابو الاعلی مودودی اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا"
احمد رضا خان اور انہیں خبر دے دے کہ پانی ان میں حصوں سے ہے ہر حصہ پر وہ حاضر ہو جس کی باری ہے
احمد علی اور ان سے کہہ دو کہ پانی ان میں بٹ گیا ہے ہر ایک اپنی باری سے پانی پلایا کرے
فتح جالندھری اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے
طاہر القادری اور انہیں اس بات سے آگاہ کر دیں کہ اُن کے (اور اونٹنی کے) درمیان پانی تقسیم کر دیا گیا ہے، ہر ایک (کو) پانی کا حصّہ اس کی باری پر حاضر کیا جائے گا،
علامہ جوادی اور انہیں باخبر کردو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا چاہئے
ایم جوناگڑھی ہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا
حسین نجفی اور انہیں آگاہ کر دو کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگیا ہے اور ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا۔
=========================================
M.Daryabadi: And declare thou Unto them that water hath been divided between them; every drinking shall be by turns.
M.M.Pickthall: And inform them that the water is to be shared between (her and) them. Every drinking will be witnessed.
Saheeh International: And inform them that the water is shared between them, each [day of] drink attended [by turn].
Shakir: And inform them that the water is shared between them; every share of the water shall be regulated.
Yusuf Ali: And tell them that the water is to be divided between them: Each one's right to drink being brought forward (by suitable turns).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم ثمود کے بارے میں