Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-25 ایت نمبر
| وَ اتَّقُوْا فِتْنَةً لَّا تُصِیْبَنَّ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْكُمْ خَآصَّةً١ۚ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ |
| آسان اُردو | اور (مومنو) اُس آزمائش سے ڈرو جو تم میں سے ظالمین (نافرمانبرداروں) پر ہی خاص طور نہیں پڑ سکتی ، اور جان لو کہ اﷲ سزا کا شدید (سخت) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان لوگوں پر نہیں پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا اور جان رکھو کہ اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور بچو اُس فتنے سے جس کی شامت مخصوص طور پر صرف اُنہی لوگوں تک محدود نہ رہے گی جنہوں نے تم میں سے گناہ کیا ہو اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے |
| احمد رضا خان | اور اس فتنہ سے ڈرتے رہو جو ہرگز تم میں خاص ظالموں کو ہی نہ پہنچے گا اور جان لو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے، |
| احمد علی | اور تم اس فتنہ سے بچتے رہو جو تم میں سے خاص ظالموں پر ہی نہ پڑے گا اور جان لو کہ بے شک الله سخت عذاب کرنے والا ہے |
| فتح جالندھری | اور اس فتنے سے ڈرو جو خصوصیت کے ساتھ انہیں لوگوں پر واقع نہ ہوگا جو تم میں گنہگار ہیں۔ اور جان رکھو کہ خدا سخت عذاب دینے والا ہے |
| طاہر القادری | اور اس فتنہ سے ڈرو جو خاص طور پر صرف ان لوگوں ہی کو نہیں پہنچے گا جو تم میں سے ظالم ہیں (بلکہ اس ظلم کا ساتھ دینے والے اور اس پر خاموش رہنے والے بھی انہی میں شریک کر لئے جائیں گے)، اور جان لو کہ اللہ عذاب میں سختی فرمانے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور اس فتنہ سے بچو جو صرف ظالمین کو پہنچنے والا نہیں ہے اور یاد رکھو کہ اللہ سخت ترین عذاب کا مالک ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور تم ایسے وبال سے بچو! کہ جو خاص کر صرف ان ہی لوگوں پر واقع نہ ہو گا جو تم میں سے ان گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں اور یہ جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اور اس فتنہ سے بچو جو صرف انہی تک محدود نہیں رہے گا جنہوں نے تم میں سے ظلم و تعدی کی (بلکہ سب اس کی لپیٹ میں آجائیں گے) اور جان لو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And fear the trial that shall not afflict those alone who among you do Wrong; and know that verily Allah severe in chastising. |
| M.M.Pickthall: | And guard yourselves against a chastisement which cannot fall exclusively on those of you who are wrong-doers, and know that Allah is severe in punishment. |
| Saheeh International: | And fear a trial which will not strike those who have wronged among you exclusively, and know that Allah is severe in penalty. |
| Shakir: | And fear an affliction which may not smite those of you in particular who are unjust; and know that Allah is severe in requiting (evil). |
| Yusuf Ali: | And fear tumult or oppression, which affecteth not in particular (only) those of you who do wrong: and know that Allah is strict in punishment. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مومنین کو سخت وارننگ دی گی ہے
اللہ کی آزمائش کے شکار پھر سب ہو سکتے ہیں